Bharat Express

Jammu and Kashmir Assembly Elections

بنیہال کے نوجوان کانگریس کے سابق صدرحشمت اللہ سہیل نیشنل کانفرنس میں شامل ہوگئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل کانفرنس امیدوارکواپنی حمایت دینے کا وعدہ کیا۔

جموں و کشمیر کی تمام 90 اسمبلی سیٹوں کے لیے ووٹنگ تین مرحلوں میں 18 ستمبر، 25 ستمبر اور یکم اکتوبر کو ہوگی اور ووٹوں کی گنتی 4 اکتوبر کو ہوگی۔

جموں و کشمیر میں تین مرحلوں میں اسمبلی انتخابات ہونے جا رہے ہیں۔ اس کے ذریعے تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ انتخابات 18 ستمبر سے شروع ہوں گے۔ نتائج کا اعلان 4 اکتوبر کو کیا جائے گا۔

ڈیموکریٹک پروگریسیوآزاد پارٹی کے صدرغلام نبی آزاد نے مزید کہا کہ انہیں اس اہم وقت کے دوران اپنی پارٹی کے امیدواروں کی حمایت نہیں کرپانے کا افسوس ہے۔

سماجوادی پارٹی کے قومی صدراکھلیش یادواپنی پارٹی کوقومی پارٹی کا درجہ دلانے کے لئے جموں وکشمیرمیں بھی سرگرم ہوگئے ہیں۔ سماجوادی پارٹی جموں وکشمیرکی 7 مسلم اکثریتی سیٹوں پر اپنے امیدواراتار سکتی ہے۔

شیخ بشیر نے کہا کہ اس حقیقت کو یکسر مسترد کرنا درست نہیں ہے کہ اس وقت وادی میں سیاسی منظر نامے کے حوالے سے بہت سی بے ضابطگیاں ہیں، لیکن ہمیں ان سب کو نظر انداز کر کے ترقی پر توجہ مرکوز کرنا ہو گی، تب ہی ہم اپنے مقاصد حاصل کر سکتے ہیں۔

نیشنل کانفرنس نے جموں وکشمیراسمبلی الیکشن کے لئے 32 امیدواروں کی فہرست جاری کی ہے۔ سابق وزیراعلیٰ عمرعبداللہ گاندربل سے پارٹی کے امیدوارہوں گے۔

کانگریس نے اننت ناگ ضلع کی ڈورو اسمبلی سیٹ سے غلام احمد میر کو میدان میں اتارا ہے۔ اس کے علاوہ محمد سعید کو اننت ناگ اسمبلی سیٹ سے اور وقار رسول وانی کو رامبن ضلع کی بانہال اسمبلی سیٹ سے ٹکٹ دیا گیا ہے۔

جموں وکشمیرمیں ہونے والے اسمبلی الیکشن کے لئے کانگریس اور نیشنل کانفرنس کے درمیان رضا مندی بن گئی ہے۔ تھوڑی دیرمیں اس کا اعلان کیا جائے گا۔

لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈراور کانگریس کے سینئر رہنما راہل گاندھی سری نگر  کے دورے پر ہیں ۔ اس دوران راہل نے کانگریس کارکنوں سے خطاب کیا۔ ساتھ ہی ان کے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کر اتے ہوئے کہا کہ کانگریس پارٹی ان کے ساتھ کھڑی ہے۔