Bharat Express

J&K Elections 2024: جموں و کشمیر میں سماج وادی پارٹی نے کھڑے کیے 20 امیدوار، دیکھئے فہرست

الیکشن کمیشن کے مطابق یونین ٹیریٹری کے 90 حلقوں میں 87.09 لاکھ ووٹر ہیں۔ ان میں سے 42.6 لاکھ خواتین ہیں۔ یہاں پہلی بار ووٹ ڈالنے والے نوجوان ووٹروں کی تعداد 3.71 لاکھ ہے، جب کہ کل 20.7 لاکھ نوجوان ووٹرز ہیں، جن کی عمریں 20 سے 29 سال کے درمیان ہیں۔

سماجوادی پارٹی کے قومی صدر اکھلیش یادو۔ (فائل فوٹو)

جموں: جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات میں سماج وادی پارٹی نے 20 امیدوار کھڑے کیے ہیں۔ پارٹی نے اتوار کے روز یہ جانکاری دی۔ مرکز کے زیر انتظام علاقے میں تین مرحلوں میں 18 ستمبر، 25 ستمبر اور یکم اکتوبر کو ووٹنگ ہونی ہے۔ تینوں مراحل کے لیے کاغذات نامزدگی اور جانچ پڑتال کا عمل مکمل ہو گیا ہے۔

ایس پی نے بتایا کہ اس نے حضرت بل سے شاہد حسن، بڈگام سے غضنفر مقبول شان، بیروا سے نثار احمد ڈار، حبہ کدل سے محمد فاروق خان، عیدگاہ سے معراج الدین احمد، بارہمولہ سے منظور احمد، بانڈی پورہ سے غلام مصطفی، واگورہ کریری سے عبدالغنی ڈار اور سجاول شاہ کو کرناہ سے امیدوار بنایا گیا ہے۔

پٹن سے وسیم گلزار، کپواڑہ سے بابیہ بیگم، گلمرگ سے ہلال احمد ملہ، رفیع آباد سے طاہر سلمانی، ترہگام سے سجاد خان، لولاب سے شاداب شاہین، بشنان (ایس سی) سے ترسیم کھلر، وجے پور سے اندرجیت، ادھم پور مغربی سیٹ سے ساحل منہاس چنانی سے گیتا منہاس اور نگروٹا سے ستپال کو میدان میں اتارا گیا ہے۔

 

قابل ذکر ہے کہ جموں و کشمیر میں اسمبلی کی 90 سیٹیں ہیں۔ ان میں سے 47 وادی میں اور 43 جموں ڈویژن میں ہیں۔ ان میں سے نو سیٹیں ایس ٹی اور سات ایس سی کے لیے ریزرو ہیں۔ تین مرحلوں میں ووٹنگ کے بعد انتخابی نتائج کا اعلان 8 اکتوبر کو کیا جائے گا۔

الیکشن کمیشن کے مطابق یونین ٹیریٹری کے 90 حلقوں میں 87.09 لاکھ ووٹر ہیں۔ ان میں سے 42.6 لاکھ خواتین ہیں۔ یہاں پہلی بار ووٹ ڈالنے والے نوجوان ووٹروں کی تعداد 3.71 لاکھ ہے، جب کہ کل 20.7 لاکھ نوجوان ووٹرز ہیں، جن کی عمریں 20 سے 29 سال کے درمیان ہیں۔

بھارت ایکسپریس۔