Bharat Express

BJP

جھارکھنڈ کی 81 اسمبلی سیٹوں کے لیے 13 اور 20 نومبر کو دو مرحلوں میں ووٹنگ ہوئی تھی۔ ریاست میں اکثریتی تعداد 41 ہے۔ P-Mark کے ایگزٹ پول کے تخمینے کے مطابق، ایسا لگتا ہے کہ انڈیا اتحاد کو جھارکھنڈ میں مکمل اکثریت حاصل ہو سکتی ہے۔

مہاراشٹر اور جھارکھنڈ اسمبلی الیکشن میں جہاں ایک طرف بی جے پی حکومت بنانے کا دعویٰ کررہی ہے، تووہیں دوسری طرف ایک ریاست میں بی جے پی کے 19 اراکین اسمبلی میٹنگ میں ہی نہیں آئے۔ اس کے بعد کانگریس نے سوال اٹھائے ہیں۔

سماجوادی پارٹی کے قومی صدراکھلیش یادونے مہاراشٹرالیکشن میں ووٹنگ سے 14 گھنٹے پہلے بی جے پی لیڈرونود تاؤڑے کے پاس مبینہ طورپرنقد پکڑے جانے پرتبصرہ کیا ہے۔

ممبئی کے وسئی ورارمیں بہوجن وکاس اگھاڑی نے ونود تاؤڑے پر پیسے تقسیم کرنے کا الزام لگایا تھا۔ اب الیکشن کمیشن کی شکایت پر ان کے خلاف ایف آئی آردرج کی گئی ہے۔

مہاراشٹر کے وسئی ورارمیں جم کرہنگامہ ہوا ہے۔ یہاں بہوجن وکاس اگھاڑی نے بی جے پی کے سینئرلیڈرونود تاؤڑے پرپیسے تقسیم کرنے کا الزام لگایا ہے۔

پسماندہ مسلم سماج اتھان سمیتی سنگھ کی باندرہ (مغرب) سے امیدوار آشیش شیلار اور مہاراشٹر میں بی جے پی کے امیدواروں کی حمایت میں ووٹ کر نے کی اپیل

دہلی کے وزیر ماحولیات گوپال رائے نے آلودگی کے معاملے پر بی جے پی اور مرکزی حکومت کو نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی نے آلودگی پر خاموشی کا اپواس رکھا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت سو رہی ہے۔

سنجے راوت مانکھرد شیواجی نگر سیٹ سے سماج وادی پارٹی کے امیدوار ابو عاصم اعظمی کے لیے مہم چلا رہے تھے۔ اس دوران انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت آنے کے بعد کس کس کو جیل کی ہوا کھانی ہے ،اس سے متعلق  ہم نے فہرست تیار کر لی ہے۔

بی جے پی جوائن کرنے کے بعد کیلاش گہلوت نے کہا کہ ان پر کسی کا دباو نہیں تھا، وہ کسی دباو میں بی جے پی جوائن نہیں کررہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ میرے اوپر جانچ چل رہا ہے اور میں اس میں بھرپور تعاون کررہا ہوں لیکن مجھ پر سی بی آئی یا ای ڈی کا دباو ہرگز نہیں تھا۔

بی جے پی لیڈر نے شیو سینا یو بی ٹی چیف ادھو ٹھاکرے اور شیو سینا کے بانی بالاصاحب ٹھاکرے کا موازنہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ باپ اور بیٹے میں یہی فرق ہے۔