Bharat Express

BJP

حیدرآباد سے اسدالدین اویسی کے خلاف انتخابی میدان میں اتریں مادھوی لتا کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا ہے۔ مادھوی لتا کے خلاف حیدرآباد پولیس نے معاملہ درج کیا ہے۔

Lok Sabha Election Polling Phase 4: لوک سبھا الیکشن کے چوتھے مرحلے میں کئی اہم شخصیات کی شبیہ داؤں پر ہے۔ اس میں یوپی کے قنوج سے اکھلیش یادو، اسدالدین اویسی، مہوا موئترا، گری راج سنگھ اور راجیو رنجن سنگھ عرف للن سنگھ الیکشن لڑ رہے ہیں۔

مغربی بنگال کے بیر بھوم میں ایک پولنگ بوتھ پر بی جے پی اور ٹی ایم سی کارکنوں کے درمیان جھڑپ ہوئی۔ اس کے بعد سیکورٹی فورسز اور پولیس اہلکاروں کو مداخلت کرنا پڑی۔

اترپردیش میں بلڈوزرسے انصاف کی پالیسی سے متعلق ہمیشہ سے لیڈران دو خیموں میں منقسم رہے ہں۔ ایک طرف یوگی آدتیہ ناتھ اس کے پیروکار رہے ہیں تو کچھ دوسرے لیڈران بھی ہیں، جو اس پالیسی اسے اتفاق نہیں رکھتے ہیں۔ قیصرگنج سے موجودہ بی جے پی رکن پارلیمنٹ برج بھوشن سنگھ نے اسی حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔

اسدالدین اویسی نے اپنا ووٹ ڈالنے کے بعد کہا کہ میں ملک کے نوجوانوں کو بتانا چاہتا ہوں کہ فی الحال مودی حکومت فوج میں اگنیور اسکیم لے کر آئی ہے، لیکن دوبارہ اقتدار میں آنے کے بعد یہ لوگ اس اسکیم کو سی آر پی ایف، بی ایس ایف، آر پی ایف اور ایس ایس بی میں بھی لائیں گے۔

انتخابات کے پہلے تین مرحلوں میں 19 اپریل، 26 اپریل اور 7 مئی کو ووٹ ڈالے گئے جن میں 66.1، 66.7 اور 61 فیصد ووٹ ڈالے گئے۔ 2019 کے انتخابات کے مقابلے ان تین مرحلوں میں کم ووٹنگ ہوئی ہے۔

جب وزیر اعظم مودی اور وزیر اعلیٰ نتیش کمار کا روڈ شو پٹنہ کی سڑکوں سے گزرا تو پورا پٹنہ 'مودی زندہ باد' کے نعروں اور 'جو رام کو لائے ہیں، ہم انکو لائے گے' جیسے گانوں سے گونج اٹھا۔

دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے کل کہا تھا کہ "وزیر اعظم نریندر مودی اگلے سال ستمبر میں 75 سال کے ہو جائیں گے۔ 2014 میں نریندر مودی نے یہ اصول بنایا تھا کہ 75 سال سے زیادہ عمر کے لوگوں کو ریٹائر کیا جائے گا۔

ٹی ایم سی نے الیکشن کمیشن کو اپنی شکایت میں کہا، "عصمت دری کی جھوٹی شکایت درج کرنے اور کورے کاغذ پر دستخط لینے کے لیے دباؤ ڈالنے کا یہ عمل نہ صرف قانون اور اختیارات کا غلط استعمال ہے

اسدالدین اویسی نے کہا، "میں سروے کرنے والا نہیں ہوں، نہ ہی نجومی ہوں اور نہ ہی فلسفی۔ میں ایک لیڈر ہوں اور میں اپنی پارٹی کے امیدواروں کی جیت کو یقینی بنانے کے لیے سخت محنت کر رہا ہوں۔