دہلی اسمبلی الیکشن کے لئے بی جے پی نے 29 امیدواروں کی پہلی فہرست جاری کردی ہے۔
نئی دہلی: دہلی اسمبلی الیکشن کے لئے بی جے پی نے اپنی پہلی فہرست جاری کردی ہے۔ بی جے پی نے 29 امیدواروں کا اعلان کیا ہے۔ بی جے پی نے نئی دہلی سیٹ سے اروند کیجریوال کے خلاف سابق رکن پارلیمنٹ پرویش ورما کو امیدوار بنایا ہے جبکہ دہلی کی وزیراعلیٰ آتشی کے خلاف کالکا جی سیٹ سے سابق رکن اسمبلی رمیش بدھوڑی کو ٹکٹ دیا گیا ہے۔ بی جے پی نے دوسری پارٹیوں سے آنے والے لیڈران کو بھی امیدواربنایا ہے، اس میں اروندرسنگھ لولی، راجکمار چوہان، کرتار سنگھ تنور، منوج شوقین، منجندرسنگھ سرسا،ترویندر سنگھ ماروا کوامیدوار بنایا گیا ہے۔ عام آدمی پارٹی سے بغاوت کرنے والے کیلاش گہلاوت کو بجواسن سیٹ سے انتخابی میدان میں اتارا گیا ہے۔
بی جے پی نے سابق ریاستی صدرستیش اپادھیائے کو بھی ٹکٹ دیا ہے۔ اس کے علاوہ رکن اسمبلی وجیندرگپتا کو روہنی سے اوپی شرما کو وشواس نگرسے ایک بارپھرامیدواربنایا ہے۔ اروندر سنگھ لولی گاندھی نگرسیٹ، آرکے پورم سے انل شرما، جنگ پورہ سیٹ سے منیش سسودیا کے خلاف ترویندرسنگھ ماروا کو امیدوار بنایا گیا ہے۔
Delhi | BJP releases its first list of the candidates for #DelhiElection2025
Parvesh Verma to contest from New Delhi assembly seat against AAP’s Arvind Kejriwal; Dushyant Gautam from Karol Bagh, Manjinder Singh Sirsa from Rajouri Garden, Kailash Gehlot from Bijwasan, Arvinder… pic.twitter.com/jcvaW418U8
— ANI (@ANI) January 4, 2025
اس کے علاوہ آدرش نگرسے راجکماربھاٹیا، رٹھالا سے کلونت رانا، نانگلوئی سے منوج شوقین، منگلول پوری (محفوظ سیٹ) سے راجکمار چوہان، شالیمارباغ سے ریکھا گپتا، ماڈل ٹاؤن سے اشوک گوئل، پٹیل نگرسے راجکمارآنند، آرکے پورم سے انل شرما، مہرولی سے گجیندر یادو، چھترپور سے کرتارسنگھ تنور، امبیڈکرنگرسے خوشی رام چنار، بدرپورسے نارائن دت شرما، پٹپڑگنج سے رویندرسنگھ نیگی، کرشنا نگرسے انل گوئل، سیماپوری (محفوظ سیٹ) سے کماری رنکو، روہتاش نگرسے جتیندرمہاجن اور گھونڈہ سے اجے مہاورکوٹکٹ ملا ہے۔
دوسری پارٹیوں سے آئے لیڈران کو موقع
دوسری پارٹیوں سے بغاوت کرکے بی جے پی میں شامل ہونے والے لیڈران کو بھی پارٹی ہائی کمان نے موقع دیا ہے۔ ان میں اروندرسنگھ لولی، راجکمارچوہان، کیلاش گہلوت، کرتارسنگھ تنور، ترویندرسنگھ ماروا، منجندرسنگھ سرسا وغیرہ کو امیدوار بنایا گیا ہے۔ بی جے پی نے 29 سیٹوں پر جن امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا ہے، ان میں سے دو خواتین ہیں۔ شالیمارباغ سے وجیندر گپتا کی اہلیہ ریکھا گپتا کو امیدوار بنایا ہے وہیں سیما پوری (ایس سی سیٹ) سے کماری رنکو کو ٹکٹ دیا گیا ہے۔
بھارت ایکسپریس۔