مغربی تریپورہ کے موہن پور میں ایک بڑا حادثہ پیش آیا ہے۔ یہاں ایک پکنک بس میں خوفناک آگ لگ گئی، بس میں آگ لگنے سے کل 13 بچے جھلس کر زخمی ہوئے ہیں، جن میں سے 9 بچوں کو جی بی پی اسپتال ریفر کر دیا گیا ہے۔ باقی 4 بچوں کو مقامی صحت مرکز میں علاج کے بعد چھٹی دے دی گئی ۔ دو طلبہ کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ یہ واقعہ ضلع کے سدھائی موہن پور جگت پور چومنی علاقے کے قریب پیش آیا۔
STORY | Picnic bus catches fire in Tripura, 13 students injured
READ: https://t.co/YYOkDzoS1H
VIDEO |
Source: Third Party
(Full video available on PTI Videos – https://t.co/n147TvrpG7) pic.twitter.com/YSSrdjC9XF
— Press Trust of India (@PTI_News) January 5, 2025
اتوار کو مغربی تریپورہ میں پکنک منانے کے بعد واپس آتے ہوئے اسکولی بچوں سے بھری بس میں جنریٹر پھٹنےسے آگ لگ گئی۔ کچھ ہی منٹوں میں پوری بس دھو دھوکر جلنے لگ گئی۔ اسکول کے طلبہ سے بھری بس کو فوراً خالی کرایا گیا ، اس حادثے میں کئی طلبہ جھلس گئے ، دو طلبہ کی حالت تشویشناک ہے۔
پکنک بس میں لگی خوفناک آگ!
بس میں آگ لگنے کے واقعے کی ایک ویڈیو بھی منظر عام پر آئی ہے، جو کافی خوفناک ہے۔ ویڈیو دیکھ کر اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ آگ کتنی شدید تھی۔ کافی کوشش کے بعد بس میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا۔ مغربی تریپورہ کے پولیس سپرنٹنڈنٹ کرن کمار نے بتایا کہ زخمی طلبہ کو علاج کے لیے جی بی پی اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔ ان میں سے چار کو ابتدائی طبی امداد کے بعد چھٹی دے دی گئی ۔
وزیراعلیٰ مانک ساہانے افسوس کا اظہار کیا
त्रिपुरा के मुख्यमंत्री माणिक साहा ने ट्वीट किया, “मोहनपुर में हुई दुर्भाग्यपूर्ण घटना से बहुत चिंतित हूं, जहां एक पिकनिक बस में जनरेटर विस्फोट के बाद आग लग गई। इस दुखद घटना में घायल हुए लोगों के शीघ्र स्वस्थ होने की प्रार्थना करता हूं। घायलों में से छह को आगे के उपचार के लिए… pic.twitter.com/IPPJqzPLnk
— ANI_HindiNews (@AHindinews) January 5, 2025
تریپورہ کے وزیر اعلیٰ مانک ساہانے فیس بک پر لکھا، “موہن پور میں پیش آنے والے افسوسناک واقعہ پر انتہائی غم زدہ ہوں ، جہاں جنریٹر میں دھماکے کے بعد ایک پکنک بس میں آگ لگ گئی۔ میں اس درد ناک واقعے میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کے لیے پراتھنا کرتا ہوں۔ ساہا نے کہا کہ انتظامیہ اس بات کو یقینی بنانے کے لیے صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے کہ زخمی طلباء کو فوری طبی امداد فراہم کی جائے۔ انہوں نے کہا، میں سب سے گزارش کرتا ہوں کہ پکنک سے لطف اندوز ہوتے وقت ہوشیار اور محتاط رہیں۔
بھارت ایکسپریس