Bharat Express

Tripura

اتوار کو مغربی تریپورہ میں پکنک منانے کے بعد واپس آتے ہوئے اسکولی بچوں سے بھری بس میں جنریٹر پھٹنےسے آگ لگ گئی۔  کچھ ہی منٹوں میں پوری بس  دھو دھوکر جلنے لگ گئی۔

جماعت اسلامی ہند کے نائب امیرملک معتصم خاں اور مرکزی سکریٹری شفیع مدنی نے تری پورہ کے رانیربازارمیں ہونے والے فرقہ وارانہ تشدد پرگہرے رنج وافسوس کا اظہار کیا ہے اور سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

وزارت خارجہ نے کہا کہ سیلاب اور پانی کا انتظام ہندوستان اور بنگلہ دیش کے درمیان مشترکہ مسئلہ ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان سرحد پار سے 54 مشترکہ دریاؤں کی وجہ سے ندیوں کے پانی کا تعاون اہم ہے۔

ایک بار جب کوئی شخص ایچ آئی وی سے متاثر ہو جائے تو صحت یابی ممکن نہیں رہتی لیکن ادویات کی مدد سے خطرناک مرحلے تک پہنچنے سے بچا جا سکتا ہے۔ اگر ایچ آئی وی کا بروقت علاج نہ کیا جائے تو یہ سنگین مرحلے 3 تک پہنچ جاتا ہے۔

سینئر عہدیدار نے کہاکہ ہم نے اب تک 828 طلبہ کو ایچ آئی وی پازیٹیو کے طور پر شناخت کیا ہے۔ جن میں سے 47 طلباء خطرناک انفیکشن کی وجہ سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔بہت سے طلباء ملک بھر کے ممتاز اداروں میں اعلیٰ تعلیم کے لیے تریپورہ سے باہر چلے گئے ہیں۔

بنگال میں سمندری طوفان کی وجہ سے اب تک 2 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ یہاں ایک 80 سالہ خاتون پر درخت گرنے سے جاں بحق ہو گئی۔ اس سے قبل شدید بارش کے باعث گھر کا ایک حصہ گرنے سے ایک شخص جان کی بازی ہار گیا تھا۔

مغربی بنگال اور آسام میں شام پانچ بجے تک 70 فیصد سے زیادہ ووٹنگ ہوئی۔ لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے میں آج (26 اپریل) کو 13 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 88 نشستوں کے لیے انتخابات ہوئے۔

سرسوتی دیوی کی مورتی کو ساڑھی میں پہنانے کے مطالبہ کے ساتھ ہی اے بی وی پی نے کالج اتھارٹی کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا اور تریپورہ کے وزیر اعلی مانک ساہا سے اس معاملے میں مداخلت کرنے کی اپیل کی۔

گزشتہ چند دنوں میں عسکریت پسندوں نے حملہ کر کے سات افراد کو ہلاک کر دیا تھا۔ ان حملوں میں منی پور پولیس کے دو کمانڈوز، چار مقامی اور ایک گاؤں کے دفاعی رضاکار مارے گئے۔

پچھلے کچھ دنوں سے ریاست میں عسکریت پسندوں کی وجہ سے فسادات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ ان پرتشدد واقعات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ریاست کے وزیر تعلیم بسنت کمار سنگھ نے ہفتہ کے روز کہا کہ حکومت عسکریت پسندوں کو منہ توڑ جواب دینے کے لیے پوری طرح تیار ہے۔