بنگال میں ریمل کی رفتار سست، کولکاتہ ایئرپورٹ پر پروازیں شروع، آسام، تریپورہ سمیت ان ریاستوں میں الرٹ
Cylone Remal: بنگال میں اب ریمل کی رفتار سست ہوتی نظر آ رہی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ، کولکتہ ایئرپورٹ پر آمد و رفت شروع ہو گئی ہے۔ تاہم کچھ پروازیں تاخیر کا شکار ہیں۔ ساتھ ہی ریلوے اسٹیشنوں پر ٹرینیں بھی پہنچنا شروع ہوگئی ہیں۔ تاہم بعض مقامات پر پانی جمع ہونے کی اطلاعات ہیں۔
بنگال میں اب تک ہو چکی ہے 2 لوگوں کی موت
مغربی بنگال کے جنوبی 24 پرگنہ میں سمندری طوفان ‘ریمل’ کی زد میں آنے کے بعد کئی درخت جڑوں سے اکھڑ گئے ہیں۔ دوسری جانب میں سمندری طوفان کی وجہ سے اب تک 2 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ یہاں ایک 80 سالہ خاتون پر درخت گرنے سے جاں بحق ہو گئی۔ اس سے قبل شدید بارش کے باعث گھر کا ایک حصہ گرنے سے ایک شخص جان کی بازی ہار گیا تھا۔
سندیشکھالی میں بھی گر گئے کئی درخت، این ڈی آر ایف سڑکوں کو صاف کرنے میں مصروف
سمندری طوفان ریمل کا اثر شمالی 24 پرگنہ میں بھی نظر آیا۔ یہاں سندیشکھالی میں طوفانی ہواؤں اور بارش کی وجہ سے کئی درخت گر گئے۔ مغربی بنگال کے جنوبی 24 پرگنہ میں سمندری طوفان ‘ریمل’ کے سندربن سے ٹکرانے کے بعد کئی درخت جڑ سے اکھڑ گئے۔ سمندری طوفان ‘ریمل’ کی زد میں آنے کے بعد، کل رات سے مغربی بنگال کے کئی حصوں میں تیز بارش اور تیز ہوائیں چل رہی ہیں۔ این ڈی آر ایف کی ٹیم مسلسل سڑکوں کو صاف کرنے میں مصروف ہے۔
کہاں-کہاں دکھا طوفان کا اثر؟
طوفان ریمل کی آمد کے بعد مغربی بنگال، آسام، تریپورہ، ناگالینڈ، اڈیشہ، اروناچل پردیش سمیت کئی ریاستوں میں الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ مغربی بنگال میں موسلادھار بارش اور طوفانی ہوائیں چل رہی ہیں۔ ایسے میں ریاست کے کئی علاقوں میں ریڈ الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ بنگال میں ایک لاکھ سے زیادہ لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے۔ ریمل کا اثر بنگلہ دیش میں بھی نظر آرہا ہے۔ یہاں سے 8 لاکھ لوگوں کو منتقل کیا گیا ہے۔
#WATCH | Waterlogging witnessed in parts of West Bengal’s Kolkata following heavy rain.
Visuals from Race Course Area pic.twitter.com/sfoDPVczPj
— ANI (@ANI) May 27, 2024
کولکتہ میں موسلادھار بارش کے بعد کئی مقامات پر پانی جمع
سمندری طوفان ریمل کے اترنے کے بعد سے کولکاتہ میں موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ بارش کی وجہ سے کولکاتہ کے کئی علاقوں میں پانی جمع ہوگیا۔ یہی نہیں طوفانی ہواؤں کے باعث کئی مقامات پر درخت بھی اکھڑ گئے۔ جس کی وجہ سے کئی سڑکیں جام ہو گئی ہیں۔ این ڈی آر ایف سمیت تمام ایجنسیاں انہیں ہٹانے میں مصروف ہیں۔
-بھارت ایکسپریس