Bharat Express DD Free Dish

West Bengal

’ٹائمز آف انڈیا‘ کی رپورٹ کے مطابق، ترنمول کانگریس کے ترجمان اور بیلی گھاٹا کے رکن اسمبلی کنال گھوش نے سلی گوڑی کے واقعے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اسے قبول نہیں کیا جاسکتا، کیونکہ ذائقے کو مذہبی حدود میں نہیں باندھا جاسکتا۔انہوں نے کہا، کسی ہندو کی دکان کی بریانی بہت مزیدار ہوسکتی ہے، تو کسی مسلمان کی دکان کی بریانی کا ذائقہ بھی شاندار ہوسکتا ہے۔ کھانے کی پہچان اس کے ذائقے سے ہوتی ہے، مذہب سے نہیں۔ ایسے فرمان قبول نہیں کیے جاسکتے۔

کولکاتا کے رہنے والے انیش سرکار نے 2 نومبر 2024 کو محض 3 سال، 9 ماہ اور 6 دن کی عمر میں عالمی شطرنج فیڈریشن (فیڈے) کی کلاسیکل درجہ بندی حاصل کی۔ انہیں ابتدائی طور پر 1555 ریٹنگ پوائنٹس ملے۔ اس کے ساتھ ہی وہ فیڈے ریٹنگ حاصل کرنے والے دنیا کے سب سے کم عمر کھلاڑی بن گئے۔ انیش نے اکتوبر 2024 میں مغربی بنگال کی ریاستی انڈر 9 شطرنج چیمپئن شپ میں حصہ لیا تھا۔

کانفرنس کی سب سے بڑی کشش پرواسی بھارتیہ سمان ایوارڈ ہوگا۔ صدر جمہوریہ دروپدی مرمو یہ باوقار ایوارڈ اپنے ہاتھوں سے پیش کریں گی اور اختتامی اجلاس کی صدارت بھی کریں گی۔یہ ایوارڈ کسی غیر مقیم ہندوستانی، ہندوستانی نژاد فرد یا ان کی جانب سے چلائے جانے والے ادارے کو دیا جاتا ہے، جنہوں نے بیرون ملک ہندوستان کی شبیہ بہتر بنانے اور کمیونٹی کی فلاح و بہبود کے لیے نمایاں خدمات انجام دی ہوں۔

2,000 بستروں والے ’اڈانی آروگیہ مندر‘ اسپتال کا رکھیں گے سنگِ بنیاد، ملاقات میں مغربی بنگال میں گروپ کی آئندہ سرمایہ کاری پر ہو سکتی ہے بات چیت

جلیل اختر کو 19 جون کو پولیس نے حراست میں لیا تھا، عدالت نے سرکاری دستاویزات کی تصدیق، عمر اور دیگر حالات کا جائزہ لینے کے بعد ضمانت منظور کی

بشریٰ بانو نے یو پی ایس سی امیدواروں کی حوصلہ افزائی کے لیے ایک ویڈیو بنائی تھی۔ اس میں انہوں نے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی رہائشی کوچنگ اکیڈمی کے کردار اور اپنی تیاری کے تجربات شیئر کیے تھے۔ویڈیو کی شروعات انہوں نے ’السلام علیکم‘ سے کی، جبکہ آخر میں ’ان شاء اللہ‘ اور ’جزاک اللہ‘ جیسے الفاظ استعمال کیے۔ انہی الفاظ کو لے کر تنازع کھڑا ہوا اور تنقید شروع ہو گئی۔

۔مہوا موئترا نے ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ ایک طرف بی جے پی حکومت برکس سربراہی اجلاس میں نماز کے لیے کمرہ بنا کر اپنی سیکولر شبیہ پیش کر رہی ہے، تو دوسری طرف ایک مسلم خاتون آئی پی ایس افسر ڈاکٹر بشریٰ بانو کو صرف ’السلام علیکم‘انشاء اللہاور ’جزاک اللہ‘ کہنے پر کنارے کر دیا گیا۔

اے بی پی نیوز سے بات چیت میں این سی پی آئی کے رکن پارلیمنٹ جگدیش چندر برما بسونیا نے کہا کہ ارکان پارلیمنٹ ابو طاہر اور خلیل الرحمن کو الگ الگ محکمے دیے جائیں گے اور وہ این ڈی اے کی حمایت بھی کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ان کے انتخابی حلقے میں زیادہ تر علاقے اقلیتی آبادی والے ہیں، اس لیے وہ براہ راست بی جے پی میں شامل نہیں ہو سکتے۔

مغربی بنگال کی سیاست میں ’اصلی ترنمول‘ کی لڑائی مسلسل دلچسپ ہوتی جا رہی ہے۔ مئی میں آنے والے انتخابی نتائج کے بعد ترنمول کانگریس کے اندر شروع ہونے والا تنازع اب پارٹی کو دو الگ الگ دھڑوں میں تقسیم کر چکا ہے۔ دونوں دھڑے خود کو پارٹی کا حقیقی وارث قرار دے رہے ہیں اور یہ کشمکش اب اسمبلی سے سڑکوں تک پہنچ گئی ہے۔

ہوٹلوں میں آگ لگنے کے واقعات نے فائر سیفٹی کے انتظامات پر بھی سوالات کھڑے کردیئے ہیں۔ دہلی کے مالویہ نگر علاقے میں بھی ایک ہوٹل میں آگ لگنے کا بڑا حادثہ پیش آچکا ہے، جس میں 21 افراد کی جان چلی گئی تھی۔ اس طرح کے واقعات کے بعد ہوٹلوں اور دیگر تجارتی عمارتوں میں فائر سیفٹی کے انتظامات کی جانچ اور قوانین پر سختی سے عمل درآمد کی ضرورت ایک بار پھر نمایاں ہوگئی ہے۔