Bharat Express DD Free Dish

مغربی بنگال میں نافذ نہیں ہوگا وقف قانون… جین طبقے کے پروگرام میں بولیں ممتا بنرجی- میں جانتی ہوں آپ مایوس ہیں، لیکن…

بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے کہا کہ ہمارے ریاست میں لوگوں کے درمیان پھوٹ ڈالنے کی سیاست نہیں چلے گی۔ یہاں وقف قانون نافذ نہیں کیا جائے گا۔ بنگال میں سبھی لوگ مل جل کررہتے ہیں۔ انہوں نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ اگرآپ کواکساتا ہے تو اس کے بہکاوے میں نہیں آئیں۔ یاد رکھیں کہ دیدی آپ کی ہے اور آپ کی جائیداد کا تحفظ کرے گی۔

مغربی بنگال کے وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی۔ (فائل فوٹو)

کولکاتا میں ’نوکارمہامنتر دیوس‘ جین پروگرام کے دوران مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے کہا کہ میں اقلیتی طبقے کے لوگوں سے کہنا چاہتی ہوں کہ مجھے پتہ ہے کہ آپ وقف معاملے سے مایوس ہیں، لیکن یقین رکھیں کہ مغربی بنگال میں کوئی پھوٹ ڈالواورراج کرونہیں ہوگا۔ بنگال کا پیغام جیواور جینے دوکا پیغام دینا چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ بنگال میں رہنے والوں کوتحفظ فراہم کرنا ہمارا کام ہے۔ میں آپ سبھی سے اپیل کرتی ہوں کہ اگرکوئی آپ کوسیاسی طورپرجمع ہونے کے لئے اکساتا ہے، توبرائے مہربانی ایسا نہ کریں۔ یاد رکھیں کہ دیدی آپ کی اورآپ کی جائیداد کا تحفظ کرے گی۔ اگرہم ساتھ رہیں گے توہم دنیا جیت سکتے ہیں۔ ممتا بنرجی نے کہا کہ بنگال میں کوئی بھی تقسیم کرنے کا رول نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ سبھی کو یہ پیغام دیجئے کہ ہم ایک ساتھ ہیں اوریہی میسیج سبھی کو دینا ہے۔

ہم متحد رہیں گے تو ملک آگے بڑھے گا

ممتابنرجی نے کہا کہ ہمارا مقصد جوڑنا ہے، تقسیم نہیں۔ جب ہم متحد رہیں گے، تو ملک ترقی کرے گا۔ کچھ لوگ بنگال کو بدنام کررہے ہیں، کہہ رہے ہیں کہ ریاست میں ہندومذہب کوپناہ نہیں دیتی۔ پھرسب کو پناہ کون دیتا ہے؟ مجھے بنگال کے اقلیتوں کو سہرا دینا چاہئے، جو ریاست میں ہندو تہوار بھی مناتے ہیں۔ سب کا سسٹم بھلے ہی الگ ہوسکتا ہے، بنگالی لوگ بنگالی گانا گاتے ہیں، ہندو لوگ ہندی، گجراتی لوگ دانڈیا بھی کرتے ہیں۔ مجھے یہ کہتے ہوئے فخر ہے کہ یہ بنگال ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگرہمیں یہ لوگ گولی بھی ماردیں تو بھی ہمارے اتحاد کو نہیں توڑسکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم کولکاتا کی کالی کالی مندرمیں آنے کے لئے سبھی کو مدعوکرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے نئے طریقے سے کالی مندرکو بنایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم پری کے جگن ناتھ مندرکی طرح ہی بنگال میں بھی مندر بنا رہے ہیں۔ پہلے دن اس کی پوجا ہم کریں گے، اس کے بعد اسکان کو اسے سونپا جائے گا۔

وقف قانون نہیں ہوگا نافذ

ممتابنرجی نے بدھ کوکہا کہ ریاست میں وقف قانون نافذ نہیں کیا جائے گا۔ کولکاتا میں جین طبقے کے ایک پروگرام کومخاطب کرتے ہوئے ممتا بنرجی نے کہا کہ وہ اقلیتی طبقہ کے لوگوں اوران کی جائیداد کا تحفظ کریں گی۔ انہوں نے کہا کہ میں جانتی ہوں کہ وقف ایکٹ کے نافذ ہونے سے آپ مایوس ہیں۔ بھروسہ رکھیں، بنگال میں ایسا ہونا کچھ نہیں ہوگا، جس سے کوئی بانٹ کرتقسیم کرکے راج کرسکے۔ انہوں نے کہا کہ بنگال کی صورتحال دیکھئے۔ اسے ابھی منظور نہیں کیا جانا چاہئے تھا۔

بھارت ایکسپریس اردو۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read