Tension after murder of youth in Seelampur: سیلم پور میں نوجوان کے قتل کے بعد کشیدگی، کانگریس نے کہا- ذاتی تنازعہ کو فرقہ وارانہ بنانے کی کوشش
متھن چکرورتی کے بیان ’مغربی بنگال میں ہندو محفوظ نہیں ہیں‘ پر ادت راج نے سوال کیا کہ اگر بنگال میں ہندو محفوظ نہیں ہیں، تو خود متھن چکرورتی، جو وہیں رہ رہے ہیں، کیسے محفوظ ہیں؟ بنگال کے وزیر اعلیٰ سے لے کر پولیس افسران، تاجر اور میڈیا تک، ان میں سے زیادہ تر ہندو ہیں، پھر یہ خوف کس کا ہے؟
CM Mamata Banerjee on Murshidabad Violence: مرشد آباد تشدد پرممتا بنرجی نے بی جے پی پراٹھایا سوال، کہا- نہیں ہونے دیں گے ہندومسلم
مغربی بنگال کے مرشدآباد میں وقف قانون کے خلاف ہوئے احتجاج کے دوران ہوئے تشدد کے بعد ریاست کی صورتحال کے درجہ حرارت میں اضافہ ہوگیا ہے۔ بی جے پی اورترنمول کانگریس آمنے سامنے ہیں اوردونوں ایک دوسرے پرالزام تراشی کررہی ہیں۔
مغربی بنگال میں نافذ نہیں ہوگا وقف قانون… جین طبقے کے پروگرام میں بولیں ممتا بنرجی- میں جانتی ہوں آپ مایوس ہیں، لیکن…
بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے کہا کہ ہمارے ریاست میں لوگوں کے درمیان پھوٹ ڈالنے کی سیاست نہیں چلے گی۔ یہاں وقف قانون نافذ نہیں کیا جائے گا۔ بنگال میں سبھی لوگ مل جل کررہتے ہیں۔ انہوں نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ اگرآپ کواکساتا ہے تو اس کے بہکاوے میں نہیں آئیں۔ یاد رکھیں کہ دیدی آپ کی ہے اور آپ کی جائیداد کا تحفظ کرے گی۔
Mamata At Oxford: آکسفورڈ میں ممتا بنرجی کی تقریر کے دوران ہنگامہ، مظاہرین سے سی ایم نے کہا- جھوٹ مت بولو…مجھے تم سے ہمدردی ہے…لیکن…
جب مظاہرین نے آواز اٹھانے کی کوشش کی تو وزیر اعلیٰ نے بھی انہیں جواب میں کہا، ’’میری توہین کر کے اپنے ادارے کی توہین مت کرو۔ میں ملک کی نمائندہ بن کر آئی ہوں۔ اپنے ملک کی توہین مت کرو۔‘‘ حالانکہ،بعد میں تقریب کے منتظمین اور وہاں موجود لوگوں نے مظاہرین کے خلاف آواز اٹھائی اور انہیں وہاں سے جانے پر مجبور کیا۔
Suvendu Adhikari Slams TMC: ‘ہندوستان پرہندوراج کرے گا، مغربی بنگال میں ہندوؤں کے لئے کام کرنے والے راج کریں گے’ شوبھیندو ادھیکاری نے پھرکی زہرافشانی
ترنمول کانگریس کے مسلم اراکین اسمبلی کے خلاف متنازعہ تبصرہ کرنے کے بعد اپوزیشن لیڈر شوبھیندوادھیکاری نے اب ممتا بنرجی حکومت کے خلاف آواز اٹھائی ہے۔
Mamata Banerjee On Suvendu Adhikari’s controversial statement: ممتا بنرجی کا بڑا بیان، کہا- مسلمانوں کو ہدف بنانے کے لئے جان بوجھ کر رمضان کا مہینہ منتخب کیا گیا
وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے بی جے پی اراکین اسمبلی پر فرقہ وارانہ سیاست کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ انسانیت، مذہب کا سب سے بڑا درس ہے، لیکن آپ لوگ ہمیشہ سیاست میں نفرتی اور فرقہ وارانہ کارڈ کھیلتے ہیں۔ سیاسی مفاد کے لئے مذہب کا استعمال نہ کریں۔ میں خود ایک ہندو ہوں۔ مجھے اس کے لئے آپ سے سرٹیفکیٹ کی ضرورت نہیں ہے۔
Shuvendu Adhikari Controversial Statement on Muslims MLAs: ”بی جے پی کی حکومت بننے پر ٹی ایم سی کے مسلم اراکین اسمبلی کو سڑک پر پھینک دیں گے“، شوبھیندو ادھیکاری کا متنازعہ بیان
مغربی بنگال اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرشوبھیندوادھیکاری نے بی جے پی رکن اسمبلی کا مائیک بند کئے جانے کی مخالفت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک بار بی جے پی کی حکومت آجانے دو، ٹی ایم سی کے سبھی مسلم اراکین اسمبلی کو سڑک پرپھینکوا دیں گے۔
Abhishek Banerjee: ابھیشیک بنرجی نے ممتا سے اختلافات کو کیا مسترد، کہا بی جے پی میں شامل ہونے کی خبریں افواہ
ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) کے قومی جنرل سکریٹری ابھیشیک بنرجی نے جمعرات (27 فروری 2025) کو پارٹی سپریمو ممتا بنرجی کے ساتھ اختلافات کی خبروں کو مسترد کر دیا اور ان کے ساتھ اپنی وفاداری کا اعادہ کیا۔
Mamata Banerjee Remark on Mahakumbh: مہا کمبھ بنا مرتیو کمبھ! ممتا بنرجی نے یوگی حکومت پر لگایا بڑا الزام
مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے منگل (18 فروری 2025) کو اتر پردیش کے پریاگ راج میں منعقد ہونے والے مہا کمبھ میلے کی مبینہ بدانتظامی کے لیے مرکزی حکومت اور یوپی کی یوگی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا۔
West Bengal Assembly Election: ترنمول کانگریس اکیلے لڑے گی الیکشن… ابھیشیک بنرجی نے کیا بڑا اعلان!
دہلی اسمبلی انتخابات کے بعد اب مغربی بنگال میں انڈیا اتحاد کو دھچکا لگا ہے۔ ترنمول کانگریس کے قومی جنرل سکریٹری ابھیشیک بنرجی نے جمعرات کو واضح کیا کہ ترنمول کانگریس 2026 کے اسمبلی انتخابات اکیلے ہی لڑے گی۔