Bharat Express DD Free Dish

Shuvendu Adhikari Controversial Statement on Muslims MLAs: ”بی جے پی کی حکومت بننے پر ٹی ایم سی کے مسلم اراکین اسمبلی کو سڑک پر پھینک دیں گے“، شوبھیندو ادھیکاری کا متنازعہ بیان

مغربی بنگال اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرشوبھیندوادھیکاری نے بی جے پی رکن اسمبلی کا مائیک بند کئے جانے کی مخالفت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک بار بی جے پی کی حکومت آجانے دو، ٹی ایم سی کے سبھی مسلم اراکین اسمبلی کو سڑک پرپھینکوا دیں گے۔

بی جے پی لیڈر شوبھیندو ادھیکاری نے مسلمانوں سے متعلق متنازعہ بیان دیا ہے۔ (فائل فوٹو)

مغربی بنگال میں بی جے پی اورترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) کی عداوت جاری ہے، لیکن اب مسلمانوں کے خلاف نفرت آمیز بیان دینا ایک طرح سے فیشن بنتا جا رہا ہے۔ مسلسل مسلمانوں کے خلاف سیاسی لیڈران کے بیان سامنے آرہے ہیں۔ مغربی بنگال میں ممتا حکومت کے خلاف بی جے پی ہمیشہ جارحانہ رویہ اپناتی رہی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ دونوں پارٹیوں کے درمیان کئی بارتلخ نوک جھونک دیکھنے کو ملتا رہتا ہے۔ خاص طور پرٹی ایم سی چھوڑکربی جے پی میں شامل ہونے والے شوبھیندوادھیکاری ممتا حکومت کے خلاف محاذ کھولتے رہتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ انہیں کئی بارایوان سے باہر تک کردیا گیا ہے۔ اسی درمیان شوبھیندوادھیکاری کا ایک متنازعہ بیان سامنے آیا ہے، جس پرہنگامہ ہونا لازمی ہے۔ انہوں نے یہ بیان مسلمانوں سے متعلق دیا ہے۔

مغربی بنگال میں اپوزیشن لیڈراوراکثرمتنازعہ بیان سے سرخیوں میں رہنے والے شوبھیندو دھیکاری نے اسمبلی اسپیکرکے خلاف اپنی ناراضگی ظاہرکی ہے اوران کے خلاف بیان دیا ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے مسلم اراکین اسمبلی کے خلاف بھی توہین آمیزبیان دیتے ہوئے تمام حدیں پارکردیں۔ انہوں نے کہا کہ ایک بار ریاست میں بی جے پی کی حکومت آجانے دوتو ہم بھی ٹی ایم سی کے سبھی مسلم اراکین اسمبلی کواٹھاکرایوان سے باہرسڑک پر پھینک دیں گے۔

ٹی ایم سی نے بیان پرظاہرکیا اعتراض

شوبھیندوادھیکاری کے اس بیان کے بعد سیاست بھی تیزہوگئی ہے اورکئی الزامات لگائے جار ہے ہیں۔ حالانکہ پہلی بارنہیں ہے، جب شوبھیندو ادھیکاری نے اس طرح کا بیان دیا ہو، اس کے پہلے بھی متنازعہ بیان کے سبب سرخیوں میں بنے رہے ہیں۔ شوبھیندو ادھیکاری کے متنازعہ بیان کے بعد ممتا بنرجی کی پارٹی ترنمول کانگریس نے سخت اعتراض ظاہر کرتے ہوئے ان کی تقریرکو’نفرتی‘ قراردیا ہے۔ اتنا ہی نہیں، ٹی ایم سی نے شوبھیندوادھیکاری کی دماغی حالت پربھی سوال اٹھائے ہیں۔

اسمبلی سے معطل ہوچکے ہیں شوبھندو ادھیکاری

شوبھیندو ادھیکاری کو 17 فروری 2025 کو اسمبلی سے معطل کردیا گیا تھا اوروہ اب پورے بجٹ سیشن کے لئے معطل ہوچکے ہیں۔ انہوں نے ریاست کی ممتا بنرجی حکومت پرحملہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ حکومت فرقہ وارانہ انتظامیہ چلا رہی ہے۔ انہوں نے ٹی ایم سی کو مسلم لیگ کا دوسرا فارمیٹ قراردیا تھا۔ فی الحال بی جے پی اعلیٰ کمان نے شوبھیندوادھیکاری کے اس بیان پرخاموشی اختیارکررکھی ہے، اس سے ظاہرہوتا ہے کہ بی جے پی ان کے بیان کی حمایت کررہی ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read