Bharat Express

Mamata Banerjee On Suvendu Adhikari’s controversial statement: ممتا بنرجی کا بڑا بیان، کہا- مسلمانوں کو ہدف بنانے کے لئے جان بوجھ کر رمضان کا مہینہ منتخب کیا گیا

وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے بی جے پی اراکین اسمبلی پر فرقہ وارانہ سیاست کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ انسانیت، مذہب کا سب سے بڑا درس ہے، لیکن آپ لوگ ہمیشہ سیاست میں نفرتی اور فرقہ وارانہ کارڈ کھیلتے ہیں۔ سیاسی مفاد کے لئے مذہب کا استعمال نہ کریں۔ میں خود ایک ہندو ہوں۔ مجھے اس کے لئے آپ سے سرٹیفکیٹ کی ضرورت نہیں ہے۔

مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی۔ (فائل فوٹو)

مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے بدھ کے روز اسمبلی میں بہت حساس بیان دیا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ کچھ لوگوں کے ذریعہ جان بوجھ کر مسلمانوں کو نقصان پہنچانے اور ہدف بنانے کے لئے رمضان کا مہینہ منتخب کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے مغربی بنگال اسمبلی کے بجٹ سیشن کے تیسرے دن ایوان کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اقلیتی طبقہ کوگھبرانے کی ضرورت نہیں ہے، انہیں مطمئن رہنا چاہئے۔ سبھی مذاہب کے درمیان اتحاد قائم رہے گا۔

ترنمول کانگریس کے اراکین اسمبلی نے بدھ کے روزاپوزیشن لیڈرشوبھیندو ادھیکاری کے ذریعہ مسلم اراکین اسمبلی سے متعلق دیئے گئے متنازعہ اور عجیب وغریب بیان کے خلاف احتجاج کیا۔ دراصل، شوبھیندو ادھیکاری نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا تھا کہ مغربی بنگال میں بی جے پی کی حکومت بننے دو، تمام مسلم اراکین اسمبلی کو سڑک پر پھینک دیں گے۔ ترنمول کانگریس کے اراکین اسمبلی نے اس بیان کے خلاف احتجاج کیا اور ممتا بنرجی نے اسی ضمن میں مسلمانوں سے مطمئن رہنے کی اپیل کی۔ حالانکہ انہوں نے شوبھندو ادھیکاری کا نام نہیں لیا۔

مجھے بی جے پی کے سرٹیفکیٹ کی ضرورت نہیں: ممتا بنرجی

وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے بی جے پی اراکین اسمبلی پر فرقہ وارانہ سیاست کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ انسانیت، مذہب کا سب سے بڑا درس ہے، لیکن آپ لوگ ہمیشہ سیاست میں نفرتی اور فرقہ وارانہ کارڈ کھیلتے ہیں۔ سیاسی مفاد کے لئے مذہب کا استعمال نہ کریں۔ میں خود ایک ہندو ہوں۔ مجھے اس کے لئے آپ سے سرٹیفکیٹ کی ضرورت نہیں ہے۔

مذہب کے نام پربنگال کو تقسیم نہ کرنے کی اپیل

ممتا بنرجی نے بی جے پی پرروایات کی توہین کرنے کا بھی الزام لگایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مذہب کے نام پربنگال کوتقسیم کرنے کی کوشش نہ کریں۔ آپ الیکشن میں مسلم امیدوارکیوں نہیں اتارتے؟ کسی بھی الیکشن میں میری پارٹی کے تقریباً 79 فیصدی امیدوارہندوہوتے ہیں۔ ہمارے پاس کافی تعداد میں خواتین امیدوار بھی ہیں۔ اب کوّا مور بننے کی کوشش کررہا ہے۔

شوبھیندوادھیکاری کے بیان سے مچا ہنگامہ

واضح رہے کہ مغربی بنگال میں اپوزیشن لیڈر شوبھیندوادھیکاری کے ذریعہ یہ کہے جانے کے بعد منگل کوتنازعہ شروع ہوگیا تھا کہ جب بی جے پی ممتا بنرجی کو ہرائے گی، تب ان کی پارٹی کے مسلم اراکین اسمبلی کو بھی سڑک پرپھینک دیا جائے گا۔ اس کے بعد ممتا بنرجی، ٹی ایم سی کے اراکین پارلیمنٹ اور اراکین اسمبلی نے ان کے اس بیان کی مذمت کی اوراسے فرقہ وارانہ قراردیا۔ ٹی ایم سی رکن پارلیمنٹ کلیان بنرجی نے کہا کہ اگربی جے پی مسلمانوں سے نفرت کرتی ہے توانہیں ووٹرلسٹ سے ہٹا دینا چاہئے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک  (bharatexpressurdu@)  اورایکس  (bharatxpresurdu@)  پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل   (bharatexpressurdu@)  سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read