Bharat Express

Trinamool Congress

معطلی کی کارروائی 2026 کے اسمبلی انتخابات سے قبل پارٹی میں نظم و ضبط بحال کرنے کے لیے ٹی ایم سی قیادت کی کوشش کا اشارہ دیتی ہے۔ سی ایم ممتا بنرجی نے نومبر میں کئی تادیبی کمیٹیاں تشکیل دی تھیں اور پارٹی لیڈران کو مختلف مسائل پر پارٹی پالیسیوں کے خلاف جانے کے تعلق سے خبردار کیا تھا۔

سی بی آئی افسران کی ٹیم تقریباً 1.15 بجے ایم ایل اے کے گھر اور دفتر پہنچی اور چھاپہ مار کارروائی شروع کی۔ ٹیم کے کچھ ارکان آر جی کار اسپتال میں مالی بے ضابطگیوں کے سلسلے میں رائے سے بھی پوچھ گچھ کر رہے ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ رائے کا بیان بھی ریکارڈ کیا جائے گا۔

یشونت سنہا سال 2021 میں ممتا بنرجی کی پارٹی ترنمول کانگریس میں شامل ہوئے تھے، لیکن اب پارٹی میں ان کی سرگرمی تقریباً نہ کے برابرہے۔

2019 کے لوک سبھا انتخابات میں بھی ترنمول کانگریس کے ووٹوں کا شیئر 4.64 فیصد بڑھ گیا تھا، حالانکہ اس سال بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے 18 سیٹیں جیتی تھیں اور اس کے ووٹوں کے حصہ میں 22.2 فیصد کا زبردست اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔

زیڈ کیٹیگری کے سیکورٹی پروٹوکول کے تحت اب راجیو کمار کی سیکورٹی کے لیے سی آر پی ایف کمانڈوز سمیت کل 33 سیکورٹی اہلکار تعینات کیے جائیں گے۔

اترپردیش میں سماجوادی پارٹی نے کانگریس کے بعد اب ترنمول کانگریس کا ساتھ الائنس کرلیا ہے۔ سماجوادی پارٹی نے ٹی ایم سی کو ایک سیٹ آفرکیا ہے۔

آپ کو بتادیں کہ مغربی بنگال کے شمالی 24 پرگنہ ضلع کے سندیش کھالی میں خواتین نے مقامی ٹی ایم سی لیڈر شاہجہان شیخ اور ان کے حامیوں پر زمینوں پر قبضے اور جنسی استحصال کا الزام لگایا ہے۔ خواتین شیخ کی گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہوئے احتجاج کر رہی ہیں۔ جس کی وجہ سے علاقے میں کشیدگی پائی جاتی ہے۔

مغربی بنگال میں ٹی ایم سی کے ذریعہ سشمیتا دیو کو ایک بار پھر راجیہ سبھا بھیجا جائے گا۔ ان کے علاوہ ساگاریکا گھوش، ممتا بالا ٹھاکر اور ندیم الحق کے نام بھی فہرست میں شامل ہیں۔

کمیٹی اس بات کا بھی مطالعہ کرے گی کہ آیا آئین میں ترمیم کے لیے ریاستوں کی منظوری درکار ہوگی یا نہیں ۔ممتابنرجی نے اپنے خط میں کمیٹی سے سب سے بڑا سوال یہ پوچھا ہے کہ کیا مرکز میں حکومت بدلتی ہے اور درمیان میں ہی پارلیمنٹ تحلیل ہوجاتی ہے تو کیا ریاستی حکومتیں بھی بدلیں گے۔

ترنمول کے ایم پی کلیان بنرجی نے جگدیپ دھنکھڑ کی میمکری کرتے ہوئے مذاق کرنا شروع کردیا۔ جس کی ویڈیو بھی بنائی گئی۔ کچھ ہی دیر میں یہ ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا۔