کشمیر کی خوبصورت وادی پہلگام میں انسانیت کو شرمسار کردینے والی دہشت گردانہ حرکت نے پورے ملک اور عالمی برادری کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ یہ حملہ جنوبی کشمیر کے اننت ناگ ضلع میں واقع پہلگام کے بائیسران علاقے میں پیش آیاتھا، جہاں دہشت گردوں نے سیاحوں پر اندھا دھند فائرنگ کی۔ اس حملے میں کم از کم 26 افراد ہلاک ہوئے، جن میں زیادہ تر سیاح تھے، جبکہ متعدد زخمی بھی ہوئے۔ حملے کے فوراً بعد بھارتی فوج اور جموں و کشمیر پولیس نے مشترکہ طور پر علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور دہشت گردوں کی تلاش کے لیے ایک بڑا سرچ آپریشن شروع کیا۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے اس حملے کی سخت مذمت کی اور سعودی عرب کا دورہ مختصر کر کے واپس بھارت لوٹ آئے تاکہ صورتحال کا جائزہ لے سکیں۔
Words fail to express the sadness and anger at the treachery and inhumane act of violence that has occurred in Pahalgam. In times like these, one can only turn to God and say a prayer for the families that suffered and express my deepest condolences. May we as a Nation, stand…
— Shah Rukh Khan (@iamsrk) April 23, 2025
ادھر اس حملے کی ملکی وعالمی سطح پر مذمت کا سلسلہ جاری ہے۔ معروف اور عالمی شہرت یافتہ اداکار شاہ رخ خان نے بھی اس حملے پر اپنے گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے اور اس انسانیت سوز حملے کی بھرپور مذمت کی ہے۔ شاہ رخ خان نے اپنے ایک ایکس پوسٹ میں لکھا کہ ‘پہلگام میں ہوئی غداری اور انسانیت سوز درندگی پرناراضگی ظاہر کرنے کیلئے الفاظ کم پڑجارہے ہیں ۔یہ ایسا وقت ہے جب ہم صرف خدا کی طرف ہی دیکھ سکتے ہیں ۔ متاثرہ خاندان کیلئے دعائے صبر ہی کرسکتے ہیں اور اپنی گہری تعزیت کا اظہار کرسکتے ہیں ۔ ہم ایک قوم کے طور پر متحد، مضبوط بنیں رہیں اورس گھنونی حرکت کے خلاف انصاف کی جدوجہد کریں ،یہی ان کیلئے سچا خراج ہوگا۔
بھارت ایکسپریس۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

