Bharat Express

Suvendu Adhikari

بی جے پی کے سینئر لیڈر شوبھیندو ادھیکاری نے اتوار کے روز دعویٰ کیا ہے کہ اگر 2026 کے اسمبلی انتخابات کے بعد بھی ٹی ایم سی ریاست میں اپنا اقتدار برقرار رکھتی ہے تو مغربی بنگال میں ہندوؤں کا وجود ختم ہو جائے گا۔

ترنمول کانگریس کے مسلم اراکین اسمبلی کے خلاف متنازعہ تبصرہ کرنے کے بعد اپوزیشن لیڈر شوبھیندوادھیکاری نے اب ممتا بنرجی حکومت کے خلاف آواز اٹھائی ہے۔

وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے بی جے پی اراکین اسمبلی پر فرقہ وارانہ سیاست کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ انسانیت، مذہب کا سب سے بڑا درس ہے، لیکن آپ لوگ ہمیشہ سیاست میں نفرتی اور فرقہ وارانہ کارڈ کھیلتے ہیں۔ سیاسی مفاد کے لئے مذہب کا استعمال نہ کریں۔ میں خود ایک ہندو ہوں۔ مجھے اس کے لئے آپ سے سرٹیفکیٹ کی ضرورت نہیں ہے۔

فروری 2024 میں، سندیشکھلی علاقے میں کچھ مقامی ٹی ایم سی لیڈران پر خواتین کے ساتھ اجتماعی عصمت دری اور زمین ہتھیانے کا الزام لگایا گیا تھا۔ اس واقعہ کا حوالہ دیتے ہوئے سی ایم ممتا نے پیر (30 دسمبر 2024) کو کہا، ’’میں جانتی ہوں کہ اس کے پیچھے ایک بڑا کھیل تھا اور اس میں پیسے کا اثر تھا۔

سی اے اے کا حوالہ دیتے ہوئے سویندو ادھیکاری نے کہا، "سی اے اے میں یہ واضح ہے کہ اگر کسی کو مذہبی ظلم و ستم کی وجہ سے مارا پیٹا جاتا ہے، تو ہمارا ملک آگے آئے گا اور ان معاملات کو دیکھے گا۔

اے ڈی جی (جنوبی بنگال) سپرتیم سرکار نے کہا تھا، "شیخ شاہجہان، 5 جنوری 2024 کو پیش آنے والے ایک کیس کے کلیدی ملزموں میں سے ایک تھے، جہاں چھاپے کے دوران ای ڈی کے اہلکاروں پر حملہ کیا گیا تھا۔ ہم نے ان کو کل رات میناکھا پولیس سے گرفتار کیا ہے۔  ہم نے شیخ شاہجہاں کو بشیرہاٹ کورٹ بھیج کرپولیس ریمانڈ کی درخواست کی ہے۔

قانونی معاملات سے متعلق خبریں دینے والی نیوز ویب سائٹ 'لائیو لا' کی رپورٹ کے مطابق، کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس ٹی ایس شیوگننم نے یہ بھی کہا، "ہم ملزم کو ہتھیار ڈالنے کے لیے کہیں گے، وہ قانون کی خلاف ورزی نہیں کر سکتا۔"

سندیشکھلی میں 9 فروری سے کافی افراتفری ہے۔ دراصل، اس علاقے پر ٹی ایم سی لیڈر شاہجہان شیخ کا غلبہ ہے۔ شاہجہاں شیخ راشن گھوٹالہ میں 5 جنوری کو ای ڈی کے چھاپے کے دوران اپنی ٹیم پر حملے کے بعد سے فرار ہے۔

West Bengal Violence: اپوزیشن لیڈر شوبھندو اداھیکاری نے پولیس پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ رشڑا میں جب جمعہ کے روز تشدد ہوا تب پولیس نے جان ومال کی حفاظت کے لئے کچھ نہیں کیا۔

بی جے پی لیڈر شوبھیندو ادھیکاری نے کہا کہ تمام مخالف ٹی ایم سی پارٹیوں کو 'ممتا کو ووٹ نہ دینے' کی کال دینا چاہئے۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ بی جے پی عوام کے لیے واضح انتخاب ہوگی کیونکہ کانگریس اور بائیں بازو کی پارٹیاں اب غیر متعلق ہو چکی ہیں۔ ب