
لکھنو سپر جائنٹس نے ممبئی کو 12 رنوں سے ہرا دیا ہے۔
IPL 2025: انڈین پریمیئرلیگ 2025 کا 16واں مقابلہ جمعہ 5 اپریل کو لکھنو میں کھیلا گیا۔ بھارت رتن اٹل بہاری واجپئی اکانا اسٹیڈیم میں لکھنو سپر جائنٹس نے ممبئی انڈینس کو 12 رنوں سے ہرا دیا۔ میچ بے حد دلچسپ رہا اور آخری اوور تک فینس کی دھڑکنیں بڑھتی رہیں۔ ممبئی کو جیت کے لئے آخری اوور میں 22 رن چاہئے تھے۔ اسٹرائیک پر ہاردک پانڈیا تھے۔ تاہم لکھنو کے تیز گیند باز اویش خان نے شاندارگیند بازی کی۔ انہوں نے صرف 9 رن دیئے اور ممبئی کی امیدوں پرپانی پھیردیا۔ ہاردک پانڈیا پوری طرح دباو میں نظرآئے۔ یہ ممبئی انڈینس کی اس سیزن کی تیسری ہاررہی۔ وہیں لکھنو نے اپنی دوسری جیت درج کی۔
ممبئی کی دھیمی شروعات
ہدف کا تعاقب کرنے اتری ممبئی انڈینس کی شروعات اچھی نہیں رہی۔ صرف 17 رنوں پر دو وکٹ گرچکے تھے۔ ول جیکس (5) کو آکاش دیپ نے آوٹ کیا۔ اس کے بعد ریان ریکیلٹن (10) بھی شاردل ٹھاکر کی گیند پر آوٹ ہوگئے۔ اس کے بعد نمن دھیراور سوریہ کماریادو نے اننگ کو سنبھالا۔ دونوں نے تیسرے وکٹ کے لئے 69 رنوں کی شراکت کی۔ نمن نے 24 گیندوں میں 46 رن بنائے۔ ان کی اننگ میں 4 چوکے اور تین چھکے شامل تھے۔ انہیں دگویش راٹھی نے بولڈ کیا۔ اس کے بعد سوریہ کماریادو اور امپیکٹ پلیئر تلک ورما کے درمیان 66 رنوں کی شراکت ہوئی۔ اویش خان نے انہیں آوٹ کرکے میچ کا رخ پلٹ دیا۔ تلک ورما لے میں نہیں نظرآئے۔ انہوں نے 24 گیندوں میں 25 رن بنائے اور 19ویں اوورمیں ریٹائرڈ آوٹ ہوگئے۔ آخری اوورمیں ہاردک پانڈیا سے امید تھی، لیکن اویش خان نے انہیں کھل کر کھیلنے کا موقع ہی نہیں دیا۔
لکھنو کی شاندار بلے بازی
ٹاس ہارکرپہلے بلے بازی کرتے ہوئے لکھنو نے 8 وکٹ پر 203 رن بنائے۔ اننگ کی شروعات شاندار رہی۔ مچیل آرش اور ایڈن مارکرم نے پاورپلے میں 69 رن جوڑ دیئے۔ مارش نے 27 گیندوں میں نصف سنچری مکمل کی اور کل 60 رن بنائے۔ انہوں نے اپنی اننگ کے دوران 9 چوکے اور 2 چھکے لگائے۔ مارش اور مارکرم کے درمیان پہلے وکٹ کے لئے 76 رنوں کی شراکت داری ہوئی۔ اس کے بعد ہاردک پانڈیا نے نکولس پورن (12) کو آوٹ کیا۔ پھر انہوں نے کپتان رشبھ پنت (3) کو بھی جلد پویلین بھیج دیا۔
ایڈن مارکرم نے 38 گیندوں پر 53 رن بنائے۔ ان کی اننگ میں 2 چوکے اور 4 چھکے شامل تھے۔ بدونی نے 19 گیندوں میں 30 رن بنائے۔ انہوں نے 4 شاندار چوکے لگائے۔ ڈیوڈ ملر نے بھی 27 رنوں کی تیزاننگ کھیلی۔ ممبئی کی طرف سے سب سے کامیاب گیند بازہاردک پانڈیا رہے۔ انہوں نے اپنے 4 اوور میں 5 وکٹ لئے۔ یہ ٹی-20 کرکٹ میں ان کا پہلا میچ پانچ وکٹ تھا۔ اس کے علاوہ وگھریش پرتھر، ٹرینٹ بولٹ اور اشونی کمار کو ایک ایک کامیابی ملی۔
بھارت ایکسپریس اردو-
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔