Bharat Express DD Free Dish

Lucknow Super Giants

رشبھ پنت گزشتہ دو سیزن میں لکھنؤ سپر جائنٹس کے لیے اپنی ریکارڈ قیمت کے مطابق کارکردگی دکھانے میں کامیاب نہیں ہو سکے۔ رشبھ پنت کی پرائز منی 27 کروڑ سے کم ہو کر 15 کروڑ روپے ہوگئی ہے جبکہ کلدیپ یادو 13.50 کروڑ روپے میں ایل ایس جی سے منسلک ہوگئے ہیں۔

یہ معاملہ کئی برس پرانا ہے۔ حسین جہاں نے الزام عائد کیا تھا کہ محمد شامی نے گھریلو اخراجات کے لیے انہیں ایک لاکھ روپے کا چیک دیا تھا، جو بینک میں جمع کرانے پر باؤنس ہوگیا۔ اس کے بعد انہوں نے عدالت سے رجوع کرتے ہوئے شامی کے خلاف مقدمہ درج کرایا تھا۔

مشیل مارش نے آرسی بی کے خلاف میچ میں اپنے آئی پی ایل کیریئر کی دوسری سنچری لگائی ہے۔ یہ لکھنو کے لئے آئی پی ایل میں سب سے تیز سنچری کا ریکارڈ بھی ہے۔ مشیل مارش نے سب سے تیز49 گیندوں میں سنچری لگائی ہے۔ انہوں نے رائل چیلنجرس بنگلوروکے خلاف یہ سنچری لگائی۔

محمد شامی اور محسن خان نے ایک ایک وکٹ اپنے نام کی۔اس جیت کے بعد ممبئی انڈینز پوائنٹس ٹیبل میں اگرچہ ابھی نچلے حصے میں موجود ہے، لیکن ٹیم نے زبردست واپسی کا اشارہ دے دیا ہے، جبکہ لکھنؤ سپر جائنٹس کی مشکلات مزید بڑھ گئی ہیں۔

چنئی سپر کنگز نے پوائنٹس ٹیبل میں ایک درجہ بہتری حاصل کی ہے اور ساتویں سے چھٹے نمبر پر آ گئی ہے۔ چنئی کی 9 میچوں میں یہ چوتھی جیت ہے اور اب اس کے 8 پوائنٹس ہو گئے ہیں۔ اسی کے ساتھ دہلی کیپٹلس ایک درجہ نیچے کھسک کر ساتویں نمبر پر چلی گئی ہے۔

لکھنوسپرجائنٹس کے خلاف میچ میں انگکرش رگھونشی اچھی بلے بازی کررہے تھے اور دھیرے دھیرے سیٹ ہو چکے تھے۔ تبھی ایک متنازعہ فیصلے نے انہیں کے سبب آوٹ دے دیا گیا۔ اس فیصلے سے کولکاتا نائٹ رائیڈرس کی ٹیم واضح طورپر ناراض نظرآئی۔ ساتھ ہی نوجوان بلے باز انگکرش رگھونشی بھی غصے میں نظرآئے۔

انڈین پریمیئر لیگ 2026 کے ایک اہم مقابلے میں رائل چیلنجرز بنگلور نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے لکھنؤ سپر جائنٹس کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔ اس کامیابی کے ساتھ آر سی بی نے سیزن میں اپنی چوتھی جیت درج کرتے ہوئے پوائنٹس ٹیبل میں پہلی پوزیشن حاصل کر لی ہے۔

میچ میں ٹاس ہار کر پہلے بیٹنگ کرنے والی لکھنؤ سپر جائنٹس نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 164 رنز بنائے۔ ٹیم کی شروعات اچھی نہیں رہی اور 14 کے مجموعی اسکور پر مچل مارش 11 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔ اس کے بعد ایڈن مارکرم نے کپتان رشبھ پنت کے ساتھ دوسرے وکٹ کے لیے 31 رنز کی شراکت قائم کی۔

کولکاتا نائٹ رائیڈرس کے خلاف میچ جتانے والی 54 رنوں کی اننگ کھیلنے کے لئے سنجیو گوینکا، نوجوان کھلاڑی مکل چودھری کو 4 کروڑ روپئے کی قیمت والا خاص تحفہ دینے والے ہیں۔

انڈین پریمیئرلیگ (آئی پی ایل) کے 19ویں ایڈیشن کے دوران آرسی بی اورایل ایس جی کے ساتھ ہوئے تنازعہ سے متعلق سن رائزرس حیدرآباد آرپار کے موڈ میں نظرآرہی ہے۔ ان دونوں مقابلوں میں ایس آرایچ کو ہارکا سامنا کرنا پڑا تھا۔