Bharat Express DD Free Dish

Gujarat Titans Beats Rajasthan Royals by 58 Runs: گجرات نے اپنے گھرمیں بلا کر راجستھان کو ہرایا، سدرشن کے آگے پھیکا پڑا ہیٹ مائر کا طوفان، 58 رنوں سے جیتا میچ، چوتھی جیت کے ساتھ بن گئی نمبر ون ٹیم

گجرات نے آئی پی ایل کی تاریخ میں چھٹی بار راجستھان کو دھول چٹا دی۔ گجرات نے اس میچ میں تینوں محاذ پر شاندار کارکردگی پیش کی، جس میں سائی سدرشن کی بہترین اننگ اور پرسدھ کرشنا کی خطرناک گیند بازی سب سے اہم ثابت ہوئی۔ اس جیت کے ساتھ ہی گجرات نے پوائنٹس ٹیبل میں پہلا مقام حاصل کرلیا ہے۔

گجرات ٹائٹنس نے راجستھان رائلس کو ہراکر ٹاپ پوزیشن حاصل کرلی۔

گجرات ٹائٹنس نے راجستھان رائلس کو58 رنوں سے ہرا دیا ہے۔ احمدآباد واقع نریندرمودی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اس میچ میں گجرات نے پہلے کھیلتے ہوئے 217 رنوں کا ہمالیائی اسکورکھڑا کیا تھا۔ جواب میں راجستھان کی ٹیم ابتدائی جھٹکوں سے ابھرنہیں پائی اور58 رنوں سے مقابلہ ہارگئی۔ کپتان سنجوسیمسن اورشمران ہیٹ مائرنے پُرزورکوشش کی، لیکن یشسوی جیسوال، نتیش رانا سمیت دیگربلے باز فلاپ رہے۔ ہیٹ مائر نے 32 گیندوں میں 52 رنوں کی طوفانی اننگ کھیلی۔ اس کے ساتھ ہی گجرات نے آئی پی ایل کی تاریخ میں چھٹی بارراجستھان کو دھول چٹا دی۔ گجرات نے اس میچ میں تینوں محاذ پرشاندار کارکردگی پیش کی، جس میں سائی سدرشن کی بہترین اننگ اورپرسدھ کرشنا کی خطرناک گیند بازی سب سے اہم ثابت ہوئی۔ اس جیت کے ساتھ ہی گجرات نے پوائنٹس ٹیبل میں پہلا مقام حاصل کرلیا ہے۔

دباو میں بہہ گئی راجستھان رائلس

راجستھان رائلس کواس میچ میں 218 رنوں کا بڑا ہدف ملا تھا۔ ٹیم کی شروعات بہت خراب رہی کیونکہ 12 کے اسکور تک یشسوی جیسوال اور نتیش رانا اپنا وکٹ گنوا چکے تھے۔ جیسوال 6 رن اور نتیش صرف ایک رن بنا پائے۔ سنجو سیمسن اور ریان پراگ نے مل کر48 رن ضرورجوڑے، لیکن پراگ 14 گیندوں میں 26 رن بناکرآوٹ ہوگئے۔ ایسے میں جہاں ٹیم کو دھرو جریل سے بڑی اننگ کی امید تھی، وہاں ان کے بلے سے صرف 5 رن نکلے۔

 راجستھان کی ٹیم خطرناک بحران میں تھی۔ اس بیچ سنجو سیمسن اورشمران ہیٹ مائر نے 48 رن جوڑے، لیکن جب ٹیم کی جیت کی امید بندھنی شروع ہوئی تب سیمسن 41 رن بناکرآوٹ ہوگئے۔ 116 رنوں کے اسکورتک راجستھان کی آدھی ٹیم پویلین لوٹ چکی تھی۔ اس کے بعد ہیٹ مائرکریزپرکچھ دیرٹکے رہے۔ تاہم دیگربلے بازآتے رہے اورجلدہی آوٹ ہوکرجاتے رہے۔

ہیٹ مائرکے طوفان پر سدرشن کی نصف سنچری بھاری

سائی سدرشن نے گجرات ٹائٹنس کے لئے 53 گیندوں میں 82 رنوں کی اننگ کھیلی تھی اوریہ آئی پی ایل 2025 میں ان کی کل تیسری نصف سنچری ہے۔ سدرشن نے احمدآباد میں مسلسل پانچ نصف سنچری لگانے والے پہلے ہندوستانی بلے باز ہونے کا ریکارڈ قائم کرلیا ہے۔ اس کے جواب میں راجستھان کے لئے شمران ہیٹ مائرنے 32 گیندوں میں 52 رنوں کی تیزطراراننگ کھیلی، لیکن اپنی ٹیم کوجیت تک نہیں لے جاسکے۔ واضح رہے کہ اس جیت کے ساتھ گجرات اب پوائنٹس ٹیبل میں دوسرے مقام پر پہنچ گئی ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو-



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read