اداکار منوج کمار اپنے پیچھے اربوں کی جائیداد چھوڑ گئے ہیں۔
بالی ووڈ کے عظیم اداکارمنوج کمارکی رحلت سے انڈسٹری غمگین ہوگئی ہے۔ 87 سال کی عمرمیں منوج کمارنے اس دنیا کوالوداع کہہ دیا اورفیملی کواکیلا چھوڑکرچلے گئے۔ آپ کوبتادیں کہ منوج کمارنے حب الوطنی سے متعلق فلمیں کرکے سبھی کا پیارحاصل کیا تھا۔ منوج کمار کا فلمی کیریئر68 سال لمبا چلا، جس میں انہوں نے تقریباً 50 میں کام کیا۔ وہ بطوراداکار، ڈائریکٹر، اسکرین رائٹر، لریسٹ اورایڈیٹر، ہندی سنیما میں اپنا تعاون دے چکے ہیں۔
ایسے میں اب آنجہانی اداکار کی جائیداد سرخیوں میں آگئی ہے۔ حب الوطنی کی تھیم پربنی فلمیں دے کرمنوج کمار کو اسٹارڈم ملا اورانہوں نے ایک بڑی جائیداد کھڑی کی۔ رپورٹس کے مطابق، منوج کمارکی نیٹ ورتھ تقریباً 20 ملین ڈالرتھی۔ جس کا مطلب ہے کہ 170 کروڑ روپئے کی پراپرٹی وہ فیملی کے لئے چھوڑگئے ہیں۔ ممبئی میں منوج کمار کا عالیشان بنگلہ ہے۔ جوہو علاقے میں اداکار کا بے حد شاندارسات منزلہ گھرہے۔ اس کے علاوہ ان کی کئی اور پراپرٹی تھی، جن سے ان کی موٹی کمائی ہوتی تھی۔
واضح رہے کہ بھارتی سنیما میں ’بھارت کمار‘ کے نام سے مشہوراداکارمنوج کمارنے آج صبح دنیا کو الوداع کہہ دیا۔ نہ صرف ہندوستان بلکہ پوری دنیا میں ان کے مداح ہیں۔ لیکن ایک اداکار کی زندگی کسی فلمی کہانی سے کم نہیں ہوتی۔ وہ برطانوی ہندوستان کے ایبٹ آباد میں ایک پنجابی ہندو برہمن خاندان میں پیدا ہوئے۔منوج کمار کی عمر صرف 10 سال تھی جب ان کا خاندان تقسیم ہند کے وقت دہلی چلا آیا۔ انہوں نے اس مشکل دور میں جدوجہد کو بہت قریب سے دیکھا۔ لیکن اس سب کے باوجود ان میں کچھ حاصل کرنے کا حوصلہ تھا۔اور انہوں نے فلمی پردے سے وہ سب کچھ حاصل کیا جو ایک کامیاب اداکار کیلئے ضروری ہے۔ یہی وجہ ہے کہ انہیں بھارت کمار کے نام سے بھی پکارا جانے لگا۔ان کی وفات سے فلمی اور سیاسی گلیاروں میں سوگ کا ماحول ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو-
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

