جنوری کے مہینے میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) پر حملہ کرنے کے ملزم شاہجہان شیخ کو مغربی بنگال پولیس نے گرفتار کیا اور جمعرات (29 فروری) کو بشیرہاٹ کورٹ میں پیش کیا گیا۔ عدالت نے شاہجہان شیخ کو 10 روزہ جسمانی ریمانڈ پر جیل بھیج دیاہے۔ اس دوران پولیس نے عدالت سے 14 روزہ ریمانڈ کی استدعا کی تھی۔لیکن عدالت نے اس کو قبول کرنے کے بجائے 10 روزہ ریمانڈ پر بھیجنے کی منظوری دی۔
قبل ازیں اے ڈی جی (جنوبی بنگال) سپرتیم سرکار نے کہا تھا، “شیخ شاہجہان، 5 جنوری 2024 کو پیش آنے والے ایک کیس کے کلیدی ملزموں میں سے ایک تھے، جہاں چھاپے کے دوران ای ڈی کے اہلکاروں پر حملہ کیا گیا تھا۔ ہم نے ان کو کل رات میناکھا پولیس سے گرفتار کیا ہے۔ ہم نے شیخ شاہجہاں کو بشیرہاٹ کورٹ بھیج کرپولیس ریمانڈ کی درخواست کی ہے۔مغربی بنگال کے اپوزیشن لیڈر سویندو ادھیکاری نے جمعرات (29 فروری) کو دعویٰ کیا کہ ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) کے رہنما شیخ شاہجہاں ایک ‘ڈیل’ کے تحت ‘ممتا پولیس کی محفوظ حراست’ میں ہیں۔ شیخ شاہجہان کو مغربی بنگال پولیس نے جمعرات کی صبح ‘جنسی ہراسانی اور زمین پر قبضے’ کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔
Told you so yesterday, that the Scoundrel of Sandeshkhali – Sheikh Shahjahan is in the safe custody of Mamata Police.
His so called arrest (on basis of mutual understanding) has been declared now as the nitty-gritties of the deal between him and Mamata Police regarding the… https://t.co/n313b0Tkbf
— Suvendu Adhikari • শুভেন্দু অধিকারী (@SuvenduWB) February 29, 2024
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں انہوں نے الزام لگایا کہ شاہجہان کو جیل میں رہتے ہوئے فائیو سٹار سہولیات دی جائیں گی۔ بی جے پی لیڈر نے کہا، “سندیش کھالی کا مجرم شیخ شاہجہاں کل رات 12 بجے سے ممتا پولس کی محفوظ حراست میں ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ” سلاخوں کے پیچھے قیام کے دوران انہیں فائیو سٹار ہوٹل کی سہولیات دی جائیں گی۔ انہیں ایک موبائل فون بھی دیا جائے گا جس کے ذریعے وہ تلامول پارٹی (ترنمول پارٹی) کی قیادت کر سکیں گے۔
بھارت ایکسپریس۔