Bharat Express

IPL 2025 Delhi Capitals beats Lucknow Super Giants: دہلی کی شاندار کارکردگی، آئی پی ایل 2025 میں دوسری بار ملی جیت، لکھنو کو 8 وکٹ سے شکست

دہلی کیپٹلس نے لکھنو سپرجائنٹس کو اسی کے گھریلومیدان پر7 وکٹ سے ہرادیا ہے۔ یہ آئی پی ایل 2025 میں دہلی کی چھٹی جیت ہے۔ اس جیت کے ساتھ اس نے اپنی پوزیشن کافی مضبوط کرلی ہے۔

دہلی کیپٹلس نے آئی پی ایل 2025 میں لکھنو سپرجائنٹس کو دوسری بار ہرا دیا۔

دہلی کیپٹلس نے لکھنو سپر جائنٹس کو اسی کے گھرپر8 وکٹ سے ہرا دیا ہے۔ اکانا اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اس میچ میں لکھنو کی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے 159 رن بنائے تھے، جواب میں دہلی کی ٹیم نے 18ویں اوور میں 8 وکٹ باقی رہتے ہوئے اس ہدف کو حاصل کرلیا۔ دہلی کے لئے اسٹار بلے باز 57 رن بناکرناٹ آوٹ لوٹے۔ یہ دہلی کیپٹلس کی 8 میچوں میں چھٹی جیت ہے۔ آئی پی ایل میں آج لکھنوسپرجائنٹس اور دہلی کیپٹلس کی ٹیموں کے درمیان سخت ٹکردیکھنے کی امید  کی جارہی تھی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان یہ دوسرا میچ کھیلا گیا۔ اس سے پہلے کھیلے گئے مقابلے میں دہلی کی ٹیم نے بازی ماری تھی اور دوسرے میچ میں بھی دہلی کیپٹلس کو ہی جیت ملی۔

دہلی کیپٹلس کو 160 رنوں کا ہدف ملا تھا، جس کے جواب میں اسے تیز شروعات تو ملی، لیکن کرون نائر15 رن بناکرآوٹ ہوگئے۔ اس کے بعد کے ایل راہل اور ابھیشیک پوریل نے مل کرلکھنو سپرجائنٹس کے گیند بازوں کی جم کردھنائی کی اور 69 رنوں کی اہم شراکت کی۔ کے ایل راہل کا رکنے کا کوئی ارادہ نہیں تھا، ایسے میں انہوں نے کپتان اکشرپٹیل کے ساتھ مل کر 56 رنوں کی شراکت کرکے اپنی ٹیم کی جیت کو یقینی بنایا۔

کے ایل راہل کا ڈبل دھمال

کے ایل راہل نے اس میچ میں 42 گیندوں میں ناٹ آوٹ 57 رنوں کی نصف سنچری اننگ کھیلی۔ یہ موجودہ سیزن میں ان کی تیسری نصف سنچری ہے اور ساتھ ہی انہوں نے آئی پی ایل میں 5 ہزار رن مکمل کرلئے ہیں۔ راہل اب تک آئی پی ایل 2025 میں 7 اننگوں میں 323 رن بناچکے ہیں اور 64.6 کے شاندار اوسط سے رن بنا رہے ہیں۔

مکیش کمارنے دکھایا جلوہ

دہلی کیپٹلس کی جیت کی بنیاد مکیش کمارنے رکھ دی تھی۔ انہوں نے اپنے 4 اوور کے اسپیل میں صرف 33 رن دے کر 4 وکٹ حاصل کئے۔ انہوں نے مچیل مارش، عبدالصمد، آیوش بدونی اور لکھنو سپر جائنٹس کے کپتان رشبھ پنت کا وکٹ لیا۔ ان کے علاوہ دہلی کے لئے دمشتا چمیرا اورمچیل اسٹارک نے ایک ایک وکٹ حاصل کئے۔ دہلی کو گزشتہ میچ میں گجرات نے شکست دی تھی، لیکن اب لکھنو سپرجائنٹس کوہراکر اس نے ایک بار پھر جیت کے راستے پرواپسی کرلی ہے۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read