Bharat Express DD Free Dish

West Bengal

مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ بی جے پی حکومت کے قیام کے بعد بنگال میں ترقی کے نئے دور کا آغاز، عوامی جدوجہد اور وزیراعلیٰ سوویندو ادھیکاری کی قیادت میں ’سونار بنگلہ‘ کا خواب پھر زندہ ہوگیا ہے۔

وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا کہ انہوں نے پورے میوزیم کا دورہ کیا ہے اور یہ دیکھ کر خوشی ہوئی کہ یہاں ’لفظ‘ کے سفر کو خوبصورتی کے ساتھ پیش کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب اس داستان کو کمپیوٹر اور مصنوعی ذہانت کے شعبوں تک بھی وسعت دی جانی چاہیے، تاکہ ہندوستانی زبانوں کو جدید دور میں مکمل قبولیت حاصل ہو سکے۔

ہفتہ کی صبح ہاوڑہ ضلع کے رام کرشن پور فیری جیٹی کے قریب صبح کی سیر کرنے والے کچھ افراد نے دمیانتی کو بغیر کسی واضح مقصد کے اِدھر اُدھر گھومتے ہوئے دیکھا۔ لوگوں نے انہیں پہچان لیا اور فوراً ان کے اہل خانہ کو اطلاع دی۔ اطلاع ملنے پر ان کے والد دھرو جیوتی سین موقع پر پہنچے اور اپنی بیٹی کو بحفاظت گھر لے آئے۔

یہ احتجاج اس فیصلے کے بعد سامنے آیا ہے جس میں ریاستی حکومت نے سکیورٹی وجوہات کا حوالہ دیتے ہوئے 130 سال سے زائد قدیم بانکڑا مسجد کو ہوائی اڈے کے احاطے سے منتقل کرنے کا فیصلہ کیا۔ جمعیۃ علماء ہند (مغربی بنگال) کے صدر صدیق اللہ چودھری نے اپنے ردعمل میں کہا کہ ’’آج بھارت کے لیے یوم سیاہ ہے۔‘‘

ریاستی کابینہ کے فیصلے کے بعد سپریم کورٹ میں اپیل واپس۔ کلکتہ ہائی کورٹ نے 75 مسلم برادریوں سمیت 77 برادریوں کو او بی سی فہرست میں شامل کرنے کو غیر قانونی قرار دیا تھا۔

ایئرپورٹ انتظامیہ نے گزشتہ روز اعلان کیا تھا کہ مسلسل بارش کے باعث مسجد تک جانے والی سڑک کونقصان پہنچا ہے، جس کی فوری مرمت ضروری ہے۔ اسی وجہ سے دو دن کے لیے آمد ورفت بند کی گئی تھی اور امید ظاہر کی گئی تھی کہ اگرمرمت کا کام وقت پرمکمل ہو گیا تو پیر (13 جولائی) سے نمازیوں کو دوبارہ مسجد میں داخلے کی اجازت دے دی جائے گی۔

مہوا موئترا نے کہا کہ سب کو یہ سمجھنا ہوگا کہ مغربی بنگال ہندوستان کا حصہ ہے، جہاں آئین کی حکمرانی چلتی ہے۔ ان کے مطابق ریاست میں بھی قانون کی بالادستی ہونی چاہیے، جہاں ہر ملزم کو عدالتی کارروائی میں شامل ہونے اور قانون کے مطابق سزا پانے کا پورا حق حاصل ہو، چاہے اس پر کتنا ہی سنگین الزام کیوں نہ ہو۔

ڈاکٹر شیاما پرساد مکھرجی کی 125ویں یومِ پیدائش کے موقع پر جاری اپنے ویڈیو پیغام میں وزیراعظم مودی نے کہا کہ آج پورا ملک، خصوصاً مغربی بنگال، ایک ایسے عظیم سپوت کو یاد کر رہا ہے جس نے ہندوستان کی سالمیت، قومی یکجہتی اور ملک کی خدمت کے لیے اپنی پوری زندگی وقف کردی۔

وزیرداخلہ امت شاہ نے اس موقع پر کولکاتا کے بھوانی پور میں واقع ڈاکٹر شیاما پرساد مکھرجی کی آبائی رہائش گاہ کا بھی دورہ کیا۔ انہوں نے ڈاکٹر مکھرجی اور ان کے والد آشوتوش مکھرجی کے مجسموں پر گلپوشی کرکے انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔

امت شاہ کے دورے کے پیشِ نظر کولکاتا میں سخت سکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں۔ ہوائی اڈے سے لے کر تمام پروگراموں کے مقامات تک پولیس اور دیگر سکیورٹی ایجنسیوں کو تعینات کیا گیا ہے تاکہ تقریبات پرامن انداز میں مکمل ہو سکیں۔سیاسی مبصرین کے مطابق ڈاکٹر شیاما پرساد مکھرجی کی 125ویں یومِ پیدائش کے موقع پر ہونے والی یہ تقریبات مغربی بنگال میں بی جے پی کی سیاسی حکمتِ عملی اور تنظیمی سرگرمیوں کے تناظر میں بھی اہم سمجھی جا رہی ہیں۔