ممتا بنرجی کے جن اراکین پارلیمنٹ نے دیا تھا استعفیٰ، بنگال میں راجیہ سبھا کی ان تین سیٹوں پرالیکشن کا اعلان، سوبھیندو ادھیکاری کی قیادت میں ’کمل‘ کھلائے گی بی جے پی!
بی جے پی کے پاس 207، ٹی ایم سی کے پاس 80، کانگریس کے پاس 2، ہمایوں کبیرکی پارٹی کو2 اورسی پی آئی-اے آئی ایس ایف کے پاس ایک ایک سیٹ ہے۔ ٹی ایم سی دوگروپوں میں تقسیم ہے، ایسے میں بی جے پی کے ان سیٹوں پرجیت حاصل کرنے کا امکان ہے۔
Adani Group Hospital in Kolkata: کولکاتا میں دو ہزار بیڈ پر مشتمل جدید اسپتال قائم کرے گا اڈانی گروپ، غریب مریضوں کے لیے مختص ہوں گے ایک ہزار بیڈ
گوتم اڈانی کے مطابق اس پہل کا مقصد آنے والے برسوں میں ملک بھر میں آنکھوں کی معیاری طبی خدمات کا دائرہ وسیع کرنا ہے۔ بہار کے دورے کے دوران انہوں نے کہا کہ کسی شخص کی بینائی بحال کرنا صرف ایک طبی علاج نہیں بلکہ اس کی زندگی میں امید، خود اعتمادی اور وقار واپس لانے کا ذریعہ بھی ہے۔
TMC in West Bengal: ممتا بنرجی کی بے حد قریبی نے دیا بڑا جھٹکا، بنگال ٹی ایم سی صدر نے چھوڑا ساتھ، چندریما بھٹا چاریہ نے تمام عہدوں سے دیا استعفیٰ
چندریما بھٹا چاریہ نے اپنے استعفیٰ میں کسی بھی وجہ کا ذکرنہیں کیا ہے۔ ان کے اچانک سبھی عہدوں سے ہٹنے کے فیصلے نے مغربی بنگال کی سیاست میں ہلچل تیزکردی ہے۔ انہوں نے ممتا بنرجی کو خط لکھ کرنہ صرف ریاستی صدرعہدہ چھوڑا، بلکہ پارٹی اوراس سے متعلق سبھی دیگرذمہ داریوں سے بھی خود کو الگ کرلیا۔
Amit Shah Likely To Visit Bengal: وزیرداخلہ امت شاہ کا 6 جولائی کو مغربی بنگال کے دورے کا امکان، ڈاکٹر شیاما پرساد مکھرجی کی یوم پیدائش کی تقریبات میں ہوسکتے ہیں شریک
امت شاہ کا یہ مجوزہ دورہ ایسے وقت میں متوقع ہے جب ملک نے حال ہی میں 23 جون کو ڈاکٹر شیاما پرساد مکھرجی کی برسی منائی تھی۔ اس موقع پر وزیراعظم نریندر مودی سمیت کئی سینئر رہنماؤں نے ممتاز ماہرِ تعلیم، قانون داں اور سیاست دان ڈاکٹر مکھرجی کو خراجِ عقیدت پیش کیا تھا، جنہوں نے آزادی کے بعد بھارت کی سیاست کی تشکیل میں اہم کردار ادا کیا۔
بنگال میں ٹی ایم سی لیڈران پر انڈے پھینکنے پرکلکتہ ہائی کورٹ نے لگائی پھٹکار، حکومت سے مانگی تفصیلی رپورٹ
مغربی بنگال میں ’’انڈوں سے حملے‘‘ کا رواج عام ہوگیا ہے۔ جہاں ناراض شہریوں نے سیاست دانوں پرانڈے پھینکے ہیں۔ کلکتہ ہائی کورٹ نے اس کا نوٹس لیتے ہوئے ریاستی حکومت کو حکم دیا ہے کہ وہ ایسے واقعات کوروکنے کے لئے گائیڈ لائنس بنانے اورتفصیلی رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔ عدالت نے کہا کہ یہ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ سبھی کی حفاظت کویقینی بنائے اورایسے واقعات میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کرے۔
Bengal Assembly: مغربی بنگال اسمبلی میں عوامی تحفظ سے متعلق نیا قانون منظور، قانون کے تحت حکومت کو احتیاطی حراست اور ضمانت نہ دینے کا ہوگا اختیار، ضلع مجسٹریٹ اور پولیس کمشنر کو بھی مخصوص اختیارات حاصل
بل کے حق میں 176 اور مخالفت میں 41 ووٹ ڈالے گئے، ’’عوامی تحفظ اور انسداد سماج دشمن سرگرمیاں بل 2026‘‘ منظور کرانے کے بعد حکومت نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس قانون سے منظم جرائم پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔
Kolkata Godown Collapse: کولکاتا گودام شیڈ حادثے میں ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر ہوئی پانچ، عمارت کے سپروائزر سمیت تین افراد گرفتار
تراتلا میں زیر تعمیر گودام کا شیڈ گرنے کے معاملے میں کارروائی کرتے ہوئے سپروائزر اور دو مزدور سپلائرز کو گرفتار کیا گیا ہے۔ 20 زخمیوں میں سے دو کی حالت تشویشناک۔ تعمیراتی منصوبے میں بے ضابطگیوں کی بھی جانچ شروع کردی گئی ہے۔
Taratala Shed Collapse: کولکاتا میں زیر تعمیر گودام کی چھت منہدم، 3 افراد ہلاک،21 کو بحفاظت نکالا گیا، 12 سے 18 افراد کے ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ
مغربی بنگال کے وزیراعلیٰ سوویندو ادھیکاری نے جائے حادثہ کا دورہ کیا اور بتایا کہ امدادی کارروائیوں میں نیشنل ڈیزاسٹر ریسپانس فورس (این ڈی آر ایف)، فوج، اسٹیٹ ڈیزاسٹر ریسپانس فورس (ایس ڈی آر ایف)، پولیس اور محکمہ فائر بریگیڈ مشترکہ طور پر حصہ لے رہے ہیں۔
Prime Minister Narendra Modi: کولکاتا کے ریڈ روڈ پر ہزاروں افراد نے کیا یوگ، وزیر اعظم مودی بولے- یوگ نے کروڑوں لوگوں میں پیدا کیا نیا اعتماد
اس سال بین الاقوامی یومِ یوگ کا موضوع "یوگ فار ہیلتھی ایجنگ" (صحت مند بڑھاپے کے لیے یوگ) رکھا گیا ہے۔ وزیراعظم مودی نے کہا کہ یوگ صرف نوجوانوں کے لیے ہی فائدہ مند نہیں بلکہ عمر بڑھنے کے ساتھ بھی انسان کو فعال، توانا اور ذہنی طور پر مضبوط رکھنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔
Double-Engine Govt: وزیراعظم مودی کا اپوزیشن پر حملہ، کہا-’’بنگال میں ترقیاتی خلا تیزی سے پُرکر رہی ہے ڈبل انجن حکومت‘‘
ہگلی میں پی ایم کسان کی 23ویں قسط جاری، متعدد ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد۔ وزیراعظم نے کہا ہے کہ ترقیاتی منصوبوں سے بنگال کی معیشت کو نئی رفتار ملے گی۔





