ہیمنت سورین کو ضمانت ملنے پر ممتا بنرجی نے کیا مسرت کا اظہار
اسپیکر کے انتخاب سے پہلے مغربی بنگال کی حکمراں جماعت ٹی ایم سی کی جانب سےانڈیا اتحاد کے لیے راحت کی خبر آئی ہے۔ ٹی ایم سی نے واضح کیا ہے کہ وہ اپوزیشن اسپیکر کے امیدوار کے سریش کی حمایت کرے گی۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ اس سے قبل ٹی ایم سی لیڈر ابھیشیک بنرجی نے کہا تھا کہ کانگریس کے کوڈی کونیل سریش کو ان کی پارٹی سے مشورہ کیے بغیر امیدوار بنایا گیا تھا۔
اپوزیشن کی حمایت مانگی تھی
دراصل مرکزی حکومت نے اسپیکر کے عہدے کے لیے اپوزیشن کی حمایت مانگی تھی۔ لیکن اپوزیشن ڈپٹی سپیکر کے عہدے کا مطالبہ کر رہی تھی۔ ایسے میں دونوں جماعتوں کے درمیان کوئی اتفاق رائے نہیں ہوسکا اور ‘انڈیا’ اتحاد نے اسپیکر کے عہدے کے لیے اوم برلا کے خلاف کےسریش کو میدان میں اتارنے کا فیصلہ کیا ہے۔ کانگریس اور دیگر اپوزیشن جماعتوں نے کہا کہ روایت کے مطابق لوک سبھا کے ڈپٹی اسپیکر کا عہدہ اپوزیشن کے پاس جانا چاہیے اور اگر حکومت اس پر راضی ہوتی ہے تو وہ اسپیکر کے عہدے کے لیے حکومت کی حمایت کریں گی۔
ابھیشیک بنرجی نے کہا – ہم سے رابطہ نہیں کیا گیا
ممتا بنرجی کے بھتیجے اور ٹی ایم سی ایم پی ابھیشیک بنرجی نے کے سریش کی امیدواری پر چونکا دینے والا بیان دیا تھا۔ انہوں نے کہا تھا، ہم سے کسی نے رابطہ نہیں کیا۔ کوئی بات چیت نہیں ہوئی، بدقسمتی سے یہ یکطرفہ فیصلہ ہے۔ لیکن بعد میں منگل کی شام کو ٹی ایم سی نے کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے کے گھر منعقدہ میٹنگ میں حصہ لیا۔ میٹنگ میں راہل گاندھی، سماج وادی پارٹی کے لیڈر رام گوپال یادو، ترنمول کانگریس کے لیڈر ڈیرک اوبرائن، شیو سینا (یو بی ٹی) کے لیڈر اروند ساونت، نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (شرد چندر پوار) کی لیڈر سپریا سولے، ڈی ایم کے لیڈر ٹی آر بالو اور دیگر نے شرکت کی۔ کئی دیگر اپوزیشن جماعتوں کے رہنما بھی شامل تھے۔
ذرائع کے مطابق ابھیشیک بنرجی کے اس بیان کے بعد راہل گاندھی نے خود ممتا بنرجی سے بات کی اور اسپیکر کے عہدے کے لیے اپوزیشن امیدوار کے سریش کی حمایت کرنے کی اپیل کی۔ ممتا بنرجی نے اس سے اتفاق کیا۔
بھارت ایکسپریس