بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار کی قیادت میں جنتا دل (یونائیٹڈ) نے بدھ 22 جنوری 2025 کو منی پور حکومت سے اپنی حمایت واپس نہیں لی ہے۔ منی پور میں سی ایم این بیرن سنگھ کی قیادت میں بی جے پی کی حکومت ہے۔ جے ڈی یو نے رسمی طور پر منی پور حکومت سے اپنی حمایت واپس لینے کا اعلان کرتے ہوئے ایک خط جاری کیا ہے۔
جے ڈی یو کا بی جے پی کے ساتھ 2022 سے اتحاد تھا، لیکن اب اس نے خود کو حکمراں حکومت سے الگ کر لیا ہے۔ 2022 میں جے ڈی یو کے 6 میں سے5 ایم ایل ایز نے بی جے پی کی حمایت کی، جس سے بی جے پی کی پوزیشن مزید مضبوط ہوئی تھی، اب جے ڈی یو نے بی جے پی حکومت سے اپنی حمایت واپس لینے کے لیے گورنر کو ایک فورمل لیٹر پیش کیا ہے۔
حکومت کے استحکام پر کوئی اثر نہیں
جے ڈی یو کی حمایت واپس لینے کے باوجود وزیر اعلی بیرن سنگھ کی قیادت والی بی جے پی حکومت کے استحکام پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔ ریاستی اسمبلی میں بی جے پی کی اکثریت اتنی مضبوط ہے کہ وہ بغیر کسی سیاسی رکاوٹ کے اقتدار میں رہ سکتی ہے جے ڈی یو کی حمایت واپس لینے سے منی پور کی سیاست میں تبدیلی کا اشارہ ملتا ہے۔قابل ذکر بات یہ ہے کہ بی جے پی حکومت کے اقدامات اور فیصلوں پر اس کا اثر فی الحال نہیں دیکھائی پڑے گا ۔
2013 میں بہار میں اتحاد ٹوٹ گیا
آپ کو بتاتے چلیں کہ 2013 میں نریندر مودی کے وزیر اعظم کے امیدوار بننے کے بعد پہلی بار جے ڈی یو نے بی جے پی سے اپنا اتحاد توڑ دیا تھا۔ نتیش کمار نے اس فیصلے کو فرقہ پرستی کے خلاف لڑائی قرار دیا تھا۔ اس کے بعد جے ڈی یو نے بہار میں الگ راہ اختیار کی اور آر جے ڈی کے ساتھ عظیم اتحاد بنایا۔ پھر 2017 میں نتیش کمار نے آر جے ڈی اور کانگریس کے ساتھ عظیم اتحاد توڑ کر دوبارہ بی جے پی کے ساتھ ہاتھ ملایا، اسے بہار کی سیاست میں ایک بڑی پیش رفت مانا گیا۔ بی جے پی اور جے ڈی یو نے مل کر حکومت بنائی اور نتیش کمار وزیر اعلیٰ بن گئے۔
2022 میں دوبارہ اتحاد کا خاتمہ
قابل ذکر بات یہ ہے کہ اگست 2022 میں جے ڈی یو نے ایک بار پھر بی جے پی کے ساتھ اتحاد توڑ دیا تھا۔ نتیش کمار نے اسے بی جے پی کی ’’سازش اور دباؤ کی سیاست‘‘ قرار دیا تھا۔ اس کے بعد جے ڈی یو نے آر جے ڈی، کانگریس اور دیگر جماعتوں کے ساتھ مل کر مہاگٹھ بندھن کی حکومت بنائی۔ بہار کی سیاست میں بی جے پی اور جے ڈی یو کا اتحاد کئی بار بنا اور ٹوٹا، قابل ذکر بات یہ ہے کہ اس وقت بہار میں بی جے پی (بھارتیہ جنتا پارٹی) اور جے ڈی یو (جنتا دل یونائیٹڈ) کی اتحاد والی حکومت چل رہی ہے۔
بھارت ایکسپریس