Bharat Express

Nitish Kumar

انتخابات کے اعلان سے پہلے تیجسوی یادو نے بہار میں ’’مائی بہین مان یوجنا‘‘ کا اعلان کیا ہے۔ تیجسوی نے کہا کہ ہماری حکومت بننے کے بعد ’’مائی بہین مان یوجنا‘‘ شروع کی جائے گی جس میں بہار کی خواتین کو ماہانہ 2500 روپے ملیں گے۔

سنجے راوت نے الزام لگایا کہ بی جے پی بہار میں اپنی اتحادی جے ڈی یو کو دھوکہ دے رہی ہے۔ انہوں نے کہا، "بی جے پی نے بہار میں جے ڈی یو کے 10 ممبران اسمبلی کو توڑنے کی سازش شروع کر دی ہے

پرگتی یاترا کے دوسرے مرحلے میں ہفتہ کو گوپال گنج پہنچنے والے سی ایم نتیش کمار نے بہار میں جاری سیاسی قیاس آرائیوں کو ختم کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پی ایم مودی سے آج چار بجے ملاقات طے تھی ،لیکن عین وقت پر یہ ملاقات منسوخ ہوگئی۔ حالانکہ اس کی کوئی خاص وجہ سامنے نہیں آئی۔ اس کے بعد ایک دوسری ملاقات بی جے پی صدر جے پی نڈا سے طے تھی۔

بہار کی راجدھانی پٹنہ میں بی پی ایس سی کے خلاف طلبہ کا احتجاج جاری ہے۔ اتوار کی شام احتجاجی طلباء نے اپنے مطالبات کے ساتھ سی ایم نتیش کمار کی رہائش گاہ تک مارچ کرنے کی کوشش کی۔

آسام کے بعد کیا اب بہار میں گائے کے گوشت پر پابندی لگے گی؟ یہ سوال اس لیے ہے کہ بی جے پی جو کہ نتیش حکومت کا حصہ ہے، نے اس کا مطالبہ کیا ہے۔ بھارتیہ جنتا پارٹی نے آسام حکومت کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔ اس معاملے پر این ڈی اے میں تناؤ بڑھ گیا ہے۔

بہارمیں اگلے سال اسمبلی انتخابات ہونے والے ہیں اوراس سے قبل یہ آخری چھٹھ ہے۔ ایسے میں بی جے پی سرگرم ہوگئی ہے اور جے پی نڈا میدان میں اتر رہے ہیں۔ وزیر اعلیٰ نتیش کمار پہلے ہی سرگرم نظر آ رہے ہیں۔

مشہور لوک گلوکارہ شاردا سنہا کی حالت کئی دنوں سے تشویشناک تھی۔ موصولہ اطلاع کے مطابق منگل کو دہلی ایمس میں ان کا انتقال ہوگیا۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ پدم بھوشن سے نوازے جانے والی 72 سالہ شاردا سنہا میتھلی اور بھوجپوری گانوں کے لیے جانی جاتی ہیں۔

آر سی پی سنگھ نے وزیر اعلیٰ نتیش کمار کے ڈریم پروجیکٹ  شراب بندی کو ناکام قرار دیتے ہوئے کہا کہ آپ کسی کے کھانے پینے کی عادات پر پابندی نہیں لگا سکتے۔ ہم شراب نوشی کو روکنے کے لیے عوامی آگاہی پروگرام منعقد کریں گے۔ شراب بندی سے حکومت کو کئی ہزار کروڑ کا نقصان ہو رہا ہے۔

جے ڈی یو کی جانب سے مرکزی وزیر للن سنگھ اور پارٹی کے قومی ورکنگ صدر سنجے جھا اس تقریب میں شرکت کریں گے۔ اس کے ساتھ ہی بہار کے سابق وزیر اعلیٰ اور 'ہم' کے سرپرست جیتن رام مانجھی بھی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کریں گے۔