Bharat Express

Ramdas Athawale met Nitish Kumar in Patna: مرکزی وزیر اٹھاولے نے ’’مہابودھی مندر ایکٹ‘‘ کی منسوخی کا مطالبہ کرتے ہوئے نتیش کمار سے کی ملاقات

ریپبلکن پارٹی آف انڈیا کے قومی صدر اور سماجی انصاف اور بااختیار بنانے کے مرکزی وزیر مملکت رام داس اٹھاولے نے کہا کہ انھوں نے مہابودھی مندر ایکٹ کو فوری طور پر منسوخ کرنے کے سلسلے میں پٹنہ میں ریاست کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار سے ملاقات کی

مرکزی وزیر مملکت اٹھاولے نے ’’مہابودھی مندر ایکٹ‘‘ کی منسوخی کا مطالبہ کرتے ہوئے نتیش کمار سے ملاقات کی۔

ریپبلکن پارٹی آف انڈیا کے قومی صدر اور سماجی انصاف اور بااختیار بنانے کے مرکزی وزیر مملکت رام داس اٹھاولے نے کہا کہ انھوں نے مہابودھی مندر ایکٹ کو فوری طور پر منسوخ کرنے کے سلسلے میں پٹنہ میں ریاست کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار سے ملاقات کی۔ انھوں نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے میٹنگ کے دوران مثبت نتائج کا یقین دلایا ہے۔ مرکزی وزیر مملکت رام داس اٹھاولے نے کہا کہ میں بودھ گیا میں مہابودھی مہاوہار کی آزادی کے لیے بھکشوؤں کی جاری تحریک کی مکمل حمایت کرتا ہوں اور مہابودھی مندر ایکٹ 1949 کو منسوخ کرنے کے مطالبے کو دہراتا ہوں۔ رام داس اٹھاولے نے کہا کہ گوتم بدھ کے ورثے کو بچانے کے لیے ملک کے مختلف حصوں سے بدھ بھکشو بودھ گیا تحریک میں شامل ہونے کے لیے پہنچ رہے ہیں۔

اٹھاولے نے کہا کہ مہابودھی مہاوہار ٹرسٹ کے صدر اور سکریٹری سمیت تمام عہدوں پر صرف بدھ مت کے پیروکاروں کو ہی تعینات کیا جانا چاہیے اور ٹرسٹ کے تمام ممبران بھی بدھ مت کے پیروکار ہونے چاہئیں۔ انھوں نے مزید کہا کہ یہی ریپبلکن پارٹی آف انڈیا (اٹھاولے) کا مطالبہ ہے اور اس کے نفاذ کے لیے بہار قانون ساز اسمبلی میں ’’مہابودھی مندر ایکٹ‘‘ کو جلد از جلد منسوخ کیا جانا چاہیے۔

منسوخی کا مطالبہ کرتے ہوئے دہلی میں مظاہرے کا بھی اعلان

رام داس اٹھاولے کے مطابق اس مطالبے کو لے کر دہلی میں بھی مظاہرہ کیا جائے گا۔ اس موقع پر رام داس اٹھاولے نے 5 لاکھ روپے کی فوری امداد فراہم کرنے کا اعلان کیا۔ اٹھاولے نے کہا کہ جب سے ناگارجن سورئی سوسائی نے مہابودھی مہاوہار کی آزادی کے لیے تحریک شروع کی ہے، ہم اس تحریک کی بھرپور حمایت کر رہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ بدھ مت دلتوں کو ان کے انسانی حقوق فراہم کرنے کا ایک ذریعہ ہے، کیوں کہ یہ مذہب انفرادی وقار اور مساوات پر زور دیتا ہے۔ رام داس اٹھاولے نے کہا کہ وہ خود بھگوان بدھ کے بتائے ہوئے راستے پر چلتے ہیں اور آر پی آئی (اے) اس تحریک میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہی ہے۔

اس موقع پر شری رام داس اٹھاولے نے مہابودھی مہاوہار کو مکمل طور پر بدھ مت کے زیر کنٹرول لانے کے اپنے عزم کا اعلان کیا۔ اس موقع پر آکاش لامہ سمیت ملک کے مختلف حصوں سے آنے والے بھکشو موجود تھے۔ اس کے علاوہ ریپبلکن پارٹی آف انڈیا (اٹھاوالے) کے شیو مشرا، ممبئی سے آر پی آئی کے ضلعی صدر وجے گپتا، شری پرکاش جادھو، سبودھ بھارت جی سمیت کئی دیگر معززین نے بھی شرکت کی۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read