Bharat Express DD Free Dish

Chilean President praises PM Modi: چلی کے صدر نے وزیر اعظم مودی کی قائددانہ صلاحیتوں کی جم کر کی تعریف، کہا- پی ایم مودی دنیا کے کسی بھی لیڈر سے کر سکتے ہیں بات

چلی کے صدر گیبریل بورک فونٹ نے وزیر اعظم نریندر مودی کی غیر معمولی صلاحیتوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم مودی دنیا کے ہر لیڈر سے بات کر سکتے ہیں۔

تصویر: اے این آئی

چلی کے صدر گیبریل بورک فونٹ نے وزیر اعظم نریندر مودی کی غیر معمولی صلاحیتوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم مودی دنیا کے ہر لیڈر سے بات کر سکتے ہیں۔ بورک نے مزید کہا کہ مودی آج کے دور میں ایک ’’اہم جغرافیائی کھلاڑی‘‘ ہیں۔ راشٹرپتی بھون میں بات کرتے ہوئے چلی کے صدر وزیر اعظم مودی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ’’وزیر اعظم مودی آج کل آپ کی حیثیت ایسی ہے کہ آپ دنیا کے ہر لیڈر سے بات کر سکتے ہیں۔ آپ ٹرمپ، زیلنسکی، یورپین یونین اور یونان یا ایران میں لاطینی امریکی رہنماؤں کی حمایت کر رہے ہیں۔ یہ ایسی بات ہے جو کسی اور لیڈر کے بس کی بات نہیں۔ اسی لیے آپ آج کی دنیا میں ایک اہم جغرافیائی کھلاڑی ہیں۔

چلی صدر بورک فونٹ نے ہندوستان آمد پر اپنے شاندار استقبال کے لیے بھی شکریہ ادا کیا اور کہ ’’میں یہاں پہلی مرتبہ سرکاری دورے پر آیا ہوں۔ ہمیں یہاں جو شاندار استقبالیہ ملا، میں اس کے لیے آپ کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔ گزشتہ 16 سالوں میں چلی سے کسی نے ہندوستان کا دورہ نہیں کیا ہے اور ان 16 سالوں میں ہندوستان بہت بدل گیا ہے۔‘‘

راشٹرپتی بھون میں صدر دروپدی مرمو نے کی چلی کے صدر کی ضیافت

واضح رہے کہ صدر دروپدی مرمو نے منگل کو چلی کے صدر گیبریل بورک فونٹ کے اعزاز میں راشٹرپتی بھون میں ضیافت کا اہتمام کیا تھا۔ بورک نے کہا کہ ’’چلی ہندوستان کے ساتھ باہمی تعلقات پر کام کرنا چاہتا ہے۔ چلی ایک ایسا ملک ہے جو دنیا سے جڑا ہوا ہے اور اب ہم ہندوستان کے ساتھ اپنے تعلقات پر کام کرنا چاہتے ہیں۔ آج ہم نے کئی معاہدوں پر دستخط کیے ہیں۔‘‘ بورک نے اسٹریٹجک خود مختاری اور باہمی تعاون کے حوالے سے ہندوستان کے ساتھ اپنے ملک کے تعلقات کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا ’’چلی ایک ایسا ملک ہے جو دنیا سے جڑا ہوا ہے۔ ہم کسی ایک خاص ملک پر انحصار نہیں کرتے، لیکن ہمارے تعلقات چین، امریکہ کے ساتھ، یورپی یونین کے ساتھ، اپنے خطے کے ممالک، لاطینی امریکہ، ایشیا پیسفک، جاپان، انڈونیشیا اور آسٹریلیا کے ساتھ ہیں۔ اب ہم ہندوستان کے ساتھ اپنے تعلقات پر مزید کام کرنا چاہتے ہیں اور ہم نے آج اس سلسلے میں کچھ قدم اٹھائے ہیں‘‘۔

وزیر اعظم مودی کی دعوت پر چلی کے صدر فی الحال 1 سے 5 اپریل 2025 تک ہندوستان کے دورے پر ہیں۔ یہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کے 76 سال مکمل ہونے کی یاد میں بھی ہے۔ صدر بورک کے ساتھ چلی کے وزرائے خارجہ، زراعت، کان کنی، خواتین اور صنفی مساوات اور ثقافت، فنون اور ورثہ، اراکین پارلیمنٹ، سینئر حکام اور بڑی تعداد میں کاروباری رہنما بھی ہندوستان آئے ہیں۔ اس دوران نئی دہلی کے علاوہ صدر بورک آگرہ، ممبئی اور بنگلور جائیں گے۔ یہ صدر بورک کا ہندوستان کا پہلا دورہ ہے۔ MEA نے بتایا کہ صدر بورک اور وزیر اعظم مودی دونوں نے پہلی بار نومبر 2024 میں ریو ڈی جنیرو میں G20 سربراہی اجلاس کے موقع پر ملاقات کی تھی۔

بھارت ایکسپریس اردو



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read