Balyawi on Dissolution of Madrasa Board: اتراکھنڈ مدرسہ بورڈ کی تحلیل پر جے ڈی یو لیڈر غلام رسول بلیاوی کا سخت ردعمل، کہا- فیصلے سے اقلیتی برادری میں پھیلی مایوسی
غلام رسول بلیاوی نے کہا کہ جس انداز میں اتراکھنڈ میں مدرسہ بورڈ کو تحلیل کیا گیا ہے، اس پر پورے ملک کی نظر ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسی صورتحال کو کسی بھی قیمت پر قبول نہیں کیا جانا چاہیے۔ ان کے مطابق، مدرسہ بورڈ کا قیام مذہبی تعلیم کے فروغ کے مقصد سے کیا گیا تھا، لیکن اب اسے تحلیل کرنا ایک غلط فیصلہ ہے۔
Bharat Tiwari Encounter News: نتیش کمار پھر بدلنے والے ہیں پالا؟ بھرت تیواری انکاونٹر کے درمیان آرجے ڈی نے شیئر کیا ویڈیو
آرجے ڈی کی سابق رکن اسمبلی اورترجمان ایجیا یادونے نتیش کمار کے ویڈیو کو شیئر کیا ہے۔ انہوں نے نتیش کمار کے دل اب بدلنے لگا ہے۔ حالانکہ ابھی نتیش کمار این ڈی اے کے ساتھ ہیں، لیکن آرجے ڈی لیڈر کے ذریعہ شیئر کئے گئے ویڈیو سے کئی طرح کے سوال اٹھنے لگے ہیں۔ سوشل میڈیا پر اس ویڈیو کو خوب شیئر کیا جا رہا ہے۔
Maharashtra Politics: مہاراشٹر میں شیو سینا میں بغاوت کا بہار میں بھی پڑے گا بڑا اثر؟ کم ہوگی جے ڈی یو کی حیثیت! جانئے اب کیا ہے نمبرگیم
مہاراشٹر میں شیوسینا یوبی ٹی کے اراکین پارلیمنٹ کی بغاوت کے بعد اس کا اثربہار میں برسراقتدار اتحاد کی ایک پارٹی جے ڈی یو پر پڑسکتا ہے۔ آئیے جانتے ہیں کہ نتیش کمار کی پارٹی پر اس کا کیسے اثر پڑے گا؟ مہاراشٹر میں شیو سینا کے 6 اراکین پارلیمنٹ کے ایکناتھ شندے کی شیو سینا میں جانے کے بعد این ڈی اے کا نمبر گیم بدل سکتا ہے۔
Nitish Kumar praises PM Modi’s leadership: وزیر اعظم مودی کی کامیابی جمہوریت کی طاقت کا ثبوت: نتیش کمار
نتیش کمار نے کہا کہ بھارت جیسے وسیع اور مسابقتی جمہوری نظام میں عوام کا اعتماد حاصل کرنا آسان نہیں اور اسے مسلسل برقرار رکھنا اس سے بھی زیادہ مشکل کام ہے۔ انہوں نے کہا کہ شدید سیاسی مقابلے، مسلسل تنقید اور عوامی نگرانی کے باوجود وزیر اعظم مودی نے عوام کا اعتماد قائم رکھا ہے۔
Nishant Kumar MLC Ticket: نتیش کمار کے بیٹے نشانت کمار کو پٹنہ صاحب سے ایم ایل سی کا ٹکٹ
نتیش کمار کے بیٹے نشانت کمار بہار کے بیگوسرائی سے جے ڈی (یو) کے امیدوار ہیں۔ پارٹی نے چار امیدواروں کا اعلان کیا ہے اور کئی نئے چہروں کو موقع دیا ہے۔
مظفرپور میں لگی آگ، 4 افراد ہوئے ہلاک، اسپتال جانے کی جگہ دہلی روانہ ہوئے وزیر صحت نشانت کمار، اپوزیشن نے اٹھائے سوال
مظفر پور کے ایک اسپتال میں خوفناک آگ لگنے کے باوجود وزیر صحت نشانت کمار نے دوپہر 12 بجے تک کوئی تبصرہ نہیں کیا اور نہ ہی اسپتال کا دورہ کیا۔ اس کے بجائے وہ دہلی کے لئے روانہ ہوگئے۔ حالانکہ انہوں نے بعد میں ایک سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعہ حادثہ پر افسوس کا اظہارکیا۔
JDU Membership Exceeds 1 Crore: نتیش کمار کی پارٹی نے بنایا ریکارڈ، جے ڈی یو کے اراکین کی تعداد ایک کروڑ سے تجاوز
جے ڈی یو کی رکنیت مہم کا آغاز نتیش کمار کی قیادت میں کیا گیا تھا۔ اس مہم کا بنیادی مقصد بوتھ سطح تک تنظیم کو مضبوط بنانا اور نئے افراد کو پارٹی سے جوڑنا تھا۔ پارٹی کے مطابق اس مہم کو ریاست بھر میں توقعات سے بڑھ کر حمایت حاصل ہوئی اور کارکنوں نے گاؤں سے لے کر شہروں تک بھرپور سرگرمی کا مظاہرہ کیا۔
نتیش کمار نے وزیراعلیٰ عہدہ چھوڑنے کے بعد بلائی بڑی میٹنگ، 21 جون کو ہونے والا ہے یہ بڑا فیصلہ، یہاں جانئے پوری تفصیل
نتیش کمار نے راجیہ سبھا رکن منتخب ہونے کے بعد وزیراعلیٰ کا عہدہ چھوڑ دیا تھا۔ بتایا جاتا ہے کہ جے ڈی یو کی نیشنل کونسل نتیش کمار کے جے ڈی یو کے قومی صدر کے انتخاب کو باضابطہ طور پر منظوری دے گی۔ اجلاس میں تنظیم سازی اور آئندہ کی حکمت عملی پر بھی غور کیا جائے گا۔
Bihar Legislative Council Elections: بہارقانون ساز کونسل کی 9 سیٹوں پرالیکشن کا اعلان، نتیش کمار کی سیٹ پر بھی ضمنی الیکشن، جانئے کب آئیں گے نتیجے
الیکشن کمیشن کے ذریعہ اعلان کئے قانون ساز کونسل کے الیکشن کے لئے 11 جون تک امیدوار اپنا نام واپس لے سکیں گے جبکہ 18 جون کو صبح 9 بجے سے شام 4 بجے تک ووٹنگ کرائی جائے گی۔ 20 جون 2026 تک پورے الیکشن کا عمل مکمل کرلیا جائے گا۔
Tejashwi Attacks Bihar Government: ”بہار میں محفوظ نہیں ہیں بیٹیاں… ذات دیکھ کر ہو رہے ہیں انکاؤنٹر“، سمراٹ چودھری حکومت پر تیجسوی یادو کا بڑا حملہ
تیجسوی یادو نے مختلف مجرمانہ واقعات کا حوالہ دیتے ہوئے وزیر اعلیٰ سمراٹ چودھری کو براہ راست نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ ریاست کا محکمہ داخلہ خود وزیر اعلیٰ کے پاس ہونے کے باوجود مجرموں میں قانون کا کوئی خوف نظر نہیں آ رہا۔ ان کے مطابق بہار میں خواتین کی سلامتی سب سے بڑا مسئلہ بن چکا ہے، مگر حکومت صرف دعوے کرنے میں مصروف ہے۔





