Kolkata Rape Case: ‘خون میں لت پت تھی ڈاکٹر، میں ڈر کے مارے بھاگ گیا’، کولکاتہ کیس کے ملزم سنجے رائے کا نیا دعویٰ
پولی گرافی ٹیسٹ کے دوران سنجے رائے سے 10 سوالات پوچھے گئے جن میں یہ سوال بھی شامل تھا کہ اس نے خاتون کو قتل کرنے کے بعد کیا کیا۔ اس نے سی بی آئی افسران سے کہا کہ سوال غلط تھا کیونکہ اس نے اسے (ٹرینی ڈاکٹر) کا قتل نہیں کیا تھا۔
West Bengal Crime: نابالغ کے ساتھ ‘چھیڑ چھاڑ’ پر ملزم کے گھر میں توڑ پھوڑ، لاٹھی چارج کے بعد کیا گیا گرفتار
پرگنہ کے مدھیم گرام میں نابالغ لڑکی کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کے الزام میں مشتعل ہجوم نے ملزم کے گھر اور اس کے رشتہ دار کی دکان میں توڑ پھوڑ کی۔ اس دوران پولیس کو بھیڑ پر قابو پانے کے لیے لاٹھی چارج کرنا پڑا۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔
Kolkata Doctor Rape Murder Case: آبروریزی متاثرین کو انصاف دلانے کے لئے بل کو ممتا کابینہ کی منظوری، قصوروارثابت ہونے پرسزائے موت دینے کا التزام
کولکاتا کے آرجی کر اسپتال میں 9 اگست کو آبروریزی کے بعد خاتون ڈاکٹرکا قتل کردیا گیا تھا۔ اس حادثہ نے پورے ملک کو جھکجھورکررکھ دیا۔ ریاست کی پولیس کے طریقہ کار پر سوال اٹھ رہے ہیں۔ اس درمیان ممتا بنرجی حکومت آبروریزی کے معاملوں میں قصورواروں کو سزائے موت دلانے کے لئے بل لے کرآرہی ہے۔
CM Mamata Banerjee: ‘میں نے طلبہ کے خلاف ایک لفظ بھی نہیں بولا’، بنگال کے احتجاجی بیان پر سی ایم ممتا کی وضاحت
اپنی تقریر کے بارے میں وضاحت کرتے ہوئے، انہوں نے سوشل میڈیا پر لکھا، 'مجھے کچھ پرنٹ، الیکٹرانک اور ڈیجیٹل میڈیا میں ایک بدنیتی پر مبنی پروپیگنڈہ مہم کا علم ہوا ہے، جو گزشتہ روز ہمارے طلباء کے پروگرام میں میری طرف سے دی گئی تقریر کے حوالے سے پھیلائی گئی ہے۔
Bengal Bandh: وزیراعلیٰ ممتا کے استعفیٰ کا مطالبہ، بنگال میں آج پھر ہنگامہ، بی جے پی نے 12 گھنٹے کے بند کا کیا اعلان
بنگال بند صبح 6 بجے سے شروع ہوا ہے جو شام 6 بجے تک جاری رہے گا۔ اس دوران اس کا اثر دارالحکومت کولکاتہ میں دیکھا جا سکتا ہے۔ بند کے دوران لوگوں سے دکانیں بند رکھنے کی اپیل کی گئی ہے۔
Kolkata Nabanna March: نبنا میں رکاوٹیں توڑنے پر لاٹھی چارج، بی جے پی نے کہا- ممتا بنرجی کو گرفتار کیا جائے
احتجاج میں بنیادی طور پر نوجوان شامل ہیں، جو آر جی کر میڈیکل کالج اسپتال کے ڈاکٹر کی عصمت دری اور قتل کے سلسلے میں مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کے استعفیٰ اور اس واقعے کے ذمہ داروں کی گرفتاری کا مطالبہ کر رہے ہیں۔
Nabanna Abhiyaan: سڑکوں پر 6 ہزار پولیس اہلکار، ڈرون کے ذریعے نگرانی، نبنا احتجاجی مارچ سے پہلے کولکاتہ ناقابل تسخیر قلعے میں تبدیل
نبنا ابھیان کے پیش نظر کولکاتہ پولیس نے سخت حفاظتی انتظامات کئے ہیں۔ اس کے لیے شہر میں 6000 سے زائد پولیس اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ 19 پوائنٹس پر بیریکیڈس لگائے گئے ہیں۔
Weather Update: بہار-جھارکھنڈ سمیت ان ریاستوں میں موسلادھار بارش کی وارننگ، جانئے آپ کے علاقے میں کیسا رہے گا موسم؟
راجستھان کے مشرقی حصوں میں اگلے ایک ہفتے تک مانسون کے فعال رہنے کا قوی امکان ہے۔ بھرت پور، جے پور، اجمیر، کوٹہ، ادے پور ڈویژن کے کچھ حصوں میں گرج چمک کے ساتھ کچھ مقامات پر درمیانی سے بھاری بارش کا امکان ہے۔
Kolkata Rape Case: جسم پر زخموں کے نشانات، ایک سے زائد افراد نے کی عصمت دری، ریپ کا نشانہ بننے والی لڑکی کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں بڑا انکشاف
پی ٹی آئی کے مطابق، رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ متاثرہ کی موت 'قتل' اور 'اینٹی مارٹم' کا معاملہ ہے۔ اس سے ان دعوؤں کی بھی نفی ہوتی ہے کہ مقتولہ کو قتل کے بعد بھی عصمت دری کا نشانہ بنایا گیا تھا۔
Doctor Rape Murder Case: حراست میں ملزم… ڈاکٹر عصمت دری-قتل کیس میں 24 گھنٹے میں سی بی آئی کی تیز کارروائی
سی بی آئی کے ایک ذرائع نے بتایا کہ ایجنسی نے دہلی میں انڈین جسٹس کوڈ (بی این ایس) کی مختلف دفعات کے تحت اس معاملے میں ایف آئی آر درج کی ہے۔ حکام نے بتایا کہ تحقیقاتی ٹیم میں بنیادی طور پر ایجنسی کے اسپیشل کرائم یونٹ اور مقامی یونٹ کے اہلکار شامل ہیں۔