West Bengal Politics: مغربی بنگال میں عیدالفطر پرسیاست تیز، ممتا بنرجی پر پھر برہم ہوئے سوبھیندو ادھیکاری، کہا- ہمیں خوش کرنے والا وزیراعلیٰ نہیں چاہئے
مغربی بنگال میں عید الفطرکے جشن کے درمیان سیاسی درجہ حرارت میں اضافہ ہوا ہے۔ شوبھیندو ادھیکاری نے ممتا بنرجی پر خوشنودی کی سیاست کا الزام لگایا، جس پرابھیشیک بنرجی نے سماجی ہم آہنگی اور بھائی چارے کا حوالہ دیا۔ شوبھندوادھیکاری نے ممتا بنرجی کو40,000 ووٹوں سے شکست دینے کا دعویٰ کیا۔
TMC Releases Names For 291 Seats For West Bengal: ٹی ایم سی نے 291 سیٹوں پر اُمیدواروں کی لسٹ جاری کی، ممتا بنرجی بھوانی پور سے لڑیں گی انتخاب
ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) نے منگل کو اسمبلی انتخابات کے لیے 291 اُمیدواروں کی پہلی لسٹ جاری کر دی ہے۔ ممتا بنرجی نے کالی گھاٹ میں پارٹی کے دفتر میں پریس کانفرنس کے دوران اُمیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا اور کہا کہ پارٹی 226 سے زیادہ سیٹوں پر جیت حاصل کرے گی۔ ممتا بنرجی خود بھوانی پور سے انتخاب لڑیں گی۔
ED Raids In West Bengal: مغربی بنگال میں ای ڈی کی کارروائی، ہاوڑہ اور سلی گوڑی سمیت 4 اضلاع کے 10 مقامات پر غیر قانونی کال سینٹر کے خلاف چھاپے ماری
ای ڈی کے حکام کا کہنا ہے کہ یہ چھاپے غیر قانونی سرگرمیوں سے متعلق شواہد اکٹھا کرنے اور مالی لین دین کا پتہ لگانے کے لیے کیے گئے ہیں۔ اس دوران دستاویزات، ڈیجیٹل آلات اور دیگر مواد کی جانچ بھی کی جائے گی تاکہ کال سینٹرز کی مبینہ مالی بے ضابطگیوں اور دھوکہ دہی سے متعلق معاملات کا پتا چل سکے۔
Five States Assembly Election 2026 Schedule: مغربی بنگال، آسام، کیرالہ اور تمل ناڈو سمیت پانچ ریاستوں کی اسمبلی انتخابات کی تاریخوں کا اعلان، 4 مئی کو آئیں گے نتائج
پانچ ریاستوں میں 2026 کے اسمبلی انتخابات کے حوالے سے طویل انتظار ختم ہو گیا ہے۔ چیف الیکشن کمشنر نے آج مغربی بنگال، آسام، کیرالہ، تمل ناڈو اور پڈوچیری میں انتخابات کا مکمل شیڈول جاری کر دیا ہے۔ چیف الیکشن کمشنر نے پریس کانفرنس میں واضح کیا کہ مغربی بنگال کو چھوڑ کر باقی چار ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقے میں ووٹنگ ایک ہی مرحلے میں ہوگی۔
West Bengal Assembly Elections: انتخابات کے اعلان سے پہلے ممتا بنرجی کا بڑا اعلان، مؤذن اور پجاری کو ملیں گے ماہانہ 2 ہزار روپے
مغربی بنگال میں ہونے والے آئندہ اسمبلی انتخابات کے لیے آج الیکشن کمیشن انتخابات کی تاریخوں کا اعلان کرے گا۔ چیف الیکشن کمشنر آج شام 4 بجے اس سلسلے میں پریس کانفرنس کریں گے۔ اس بار چار ریاستوں اور ایک مرکزی زیر انتظام علاقے میں انتخابات منعقد ہونے والے ہیں۔
PM Modi Kolkata Rally: کولکاتا میں وزیر اعظم مودی کا ٹی ایم سی پر شدید حملہ، کہا- کانگریس، بائیں بازو اور اب ٹی ایم سی نے بنگال کو پیچھے دھکیلا
وزیر اعظم مودی نے کہا کہ ریاست کی سیاست میں برسوں سے ایک ہی طرز کی حکومتیں آتی رہی ہیں۔ پہلے کانگریس کی حکومت رہی، اس کے بعد بائیں بازو کی جماعتوں نے اقتدار سنبھالا اور اب آل انڈیا ترنمول کانگریس برسراقتدار ہے۔ وزیر اعظم کے مطابق ان تمام ادوار میں ترقی کی رفتار متاثر ہوئی اور ریاست بنیادی ڈھانچے کے معاملے میں پیچھے رہ گئی۔
PM Modi Kolkata Rally: بنگال میں مہا جنگل راج لانے والوں کا شروع ہو چکا ہے کاؤنٹ ڈاؤن: وزیر اعظم مودی
اپنے خطاب کے دوران وزیر اعظم نے کہا کہ بنگال میں مبینہ طور پر ”مہاجنگل راج“ قائم کرنے والوں کے دن گنے جا چکے ہیں۔ ان کے مطابق ریاست میں قانون کی حکمرانی بحال ہوگی اور جو بھی قانون توڑے گا یا ظلم کرے گا اسے کسی بھی صورت میں بخشا نہیں جائے گا۔
Jadavpur Seat: جادوپور اسمبلی سیٹ: بنگال کی سیاست کا اہم موڑ، بائیں محاذ کے قلعے سے ترنمول کانگریس تک کا سفر
جادوپور اسمبلی سیٹ کا قیام 1967 میں عمل میں آیا تھا اور طویل عرصے تک اسے کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا (مارکسسٹ) کا مضبوط قلعہ سمجھا جاتا رہا۔ اب تک یہاں 1983 کے ضمنی انتخاب سمیت کل 15 انتخابات ہو چکے ہیں،
West Bengal Election: مغربی بنگال اسمبلی انتخابات: بی جے پی کی پہلی فہرست تیار، 160 سے زائد امیدواروں کے نام طے
بی جے پی نے ٹکٹوں کی تقسیم میں مقامی سماجی اور سیاسی مساوات کو بھی مدنظر رکھا ہے۔ پارٹی ذرائع کے مطابق اس بار نہ تو حالیہ دلبدل کرنے والوں کو ٹکٹ دیا جائے گا اور نہ ہی فلمی ستاروں یا ٹی وی فنکاروں کو امیدوار بنایا جائے گا۔ پارٹی نے واضح کیا ہے کہ وہ اس انتخاب میں زمینی سطح پر کام کرنے والے رہنماؤں پر ہی بھروسہ کرے گی
Amit Shah Wishes Assam On Dol Jatra Festival: ڈول جاترا کے موقع پر امت شاہ نے آسام سمیت مغربی بنگال اور اڈیشہ کو دی مبارکباد
ڈول جاترا کے مقدس تہوار پر ملک کے مختلف حصے عقیدت اور رنگوں کی خوشبو سے معطر ہیں۔ آسام، مغربی بنگال اور اڈیشہ میں آج خصوصی مذہبی تقریبات اور ثقافتی پروگراموں کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ اس موقع پر مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے تینوں ریاستوں کے عوام کو تہوار کی دلی مبارکباد پیش کی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔





