Bharat Express DD Free Dish

West Bengal

ممتا بنرجی نے الزام لگایا کہ جہاں ایک طرف 60 لاکھ سے زائد حقیقی ووٹرز کی درخواستیں زیر التوا ہیں اور غلط عمل کے باعث 200 سے زائد افراد جان گنوا چکے ہیں، وہیں الیکشن کمیشن مشتبہ طور پر بڑی تعداد میں جعلی درخواستوں کو تیزی سے نمٹا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ عمل نہ صرف غیر قانونی ہے بلکہ سپریم کورٹ کے احکامات کے بھی خلاف ہے اور مغربی بنگال میں آزاد و منصفانہ انتخابات پر براہِ راست حملہ ہے۔

ترنمول کانگریس میں رہے مشہور ٹینس اسٹار لینڈرپیس اب بی جے پی میں شامل ہوگئے ہیں۔ اب لینڈر پیس مغربی بنگال اسمبلی الیکشن میں بی جے پی کے لئے انتخابی تشہیر کرتے ہوئے نظرآئیں گے۔ اس دوران لینڈرپیس نے کہا کہ انہوں نے ابھی تک والدین اور فیملی کے نام کو بڑا کرنے کا کام کیا تھا، لیکن اب اس کے بعد انہیں ملک کی خدمت کرنے کا موقع ملا ہے۔

بنگال الیکشن سے متعلق اکھلیش یادو نے بی جے پی پربڑا حملہ بولا ہے۔ سماجوادی پارٹی کے سربراہ نے کہا کہ بی جے پی بنگال بری طرح سے ہار رہی ہے۔ وہاں دیدی ہیں، دیدی رہیں گی۔ یہ تبادلے نہیں، انتخابی ہیرا پھیری ہے۔ بنگال میں بی جے پی کا منہ میٹھا نہیں ہوگا۔

مغربی بنگال میں کانگریس امیدوارکا نام ایس آئی آرکی فہرست میں شامل نہیں ہے۔ امیدوارکے وکیل نے کل کلکتہ ہائی کورٹ میں عرضی داخل کی۔ درخواست پرسماعت کرتے ہوئے ہائی کورٹ نے کہا کہ سپریم کورٹ میں ایس آئی آرسے متعلق تمام معاملات کی سماعت ہو رہی ہے، اس لئے انہیں براہ راست سپریم کورٹ جانا پڑے گا۔

کانگریس نے مغربی بنگال اسمبلی انتخابات کے لیے 284 امیدواروں کی فہرست جاری کر دی ہے، جس کے بعد ریاست میں سیاسی مقابلہ مزید دلچسپ ہو گیا ہے۔ پارٹی نے مجموعی طور پر 294 نشستوں پر الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے، جبکہ بقیہ نشستوں کے لیے جلد ناموں کا اعلان متوقع ہے۔

مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے ایک بار پھر بی جے پی پر سخت حملہ کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ اگر بی جے پی ریاست میں اقتدار میں آئی تو نان ویج کھانے پر پابندی لگ سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مچھلی سمیت دیگر گوشت والی اشیاء پر بھی قدغن لگانے کی کوشش کی جا سکتی ہے۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے امت شاہ نے کہا کہ ممتا بنرجی ہمیشہ خود کو مظلوم ظاہر کر کے سیاسی فائدہ اٹھانے کی کوشش کرتی رہی ہیں۔ انہوں نے طنزیہ انداز میں کہا کہ ’’کبھی ٹانگ ٹوٹ جاتی ہے، کبھی سر پر پٹی بندھ جاتی ہے، کبھی بیمار ہو جاتی ہیں اور پھر الیکشن کمیشن کے سامنے بے بسی ظاہر کرتی ہیں۔‘‘

ترنمول کانگریس کے آل انڈیا جنرل سیکریٹری ابھیشیک بنرجی کے مطابق انتخابات کے اعلان کے فوراً بعد الیکشن کمیشن نے بڑے پیمانے پر انتظامی تبدیلیاں کیں، جن میں چیف سیکریٹری، ہوم سیکریٹری، ڈی جی پی، اے ڈی جی، آئی جی، ایس پی، ڈی ایم، کولکتہ پولیس کمشنر اور یہاں تک کہ کے ایم سی کمشنر کو بھی تبدیل کر دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ اس غیر معمولی مداخلت سے نیت اور وقت پر سوال کھڑے ہوتے ہیں۔

مغربی بنگال کی سیاست میں ایک بار پھر گرماہٹ پیدا ہونے والی ہے، کیونکہ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ 28 مارچ کو کلکتہ کا دورہ کرنے جا رہے ہیں، جہاں وہ بھارتیہ جنتا پارٹی کی جانب سے پریس کانفرنس سے خطاب کریں گے۔

مغربی بنگال میں اویسی اور ہمایوں کبیر کے اتحاد سے TMC کے M+M فارمولا کو چیلنج مل سکتا ہے۔ جانئے مسلم ووٹ بینک پر کیا اثر پڑے گا۔