Bharat Express DD Free Dish

West Bengal

سینئر ایڈووکیٹ پرشانت بھوشن نے ایس آئی آر کے پورے عمل کی قانونی اورآئینی حیثیت پرسوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ انتخابی فہرستوں کی نظرثانی کے لیے مقررہ اصول وضوابط اور شفافیت کے تقاضوں پرمکمل عمل ہوتا دکھائی نہیں دے رہا ہے۔

وزیر اعظم نے نوجوانوں کے رجحان کے بارے میں دریافت کیا، جس پر کارکنان نے کہا کہ نوجوان طبقہ بھی پارٹی کے ساتھ کھڑا ہے۔ اس پر وزیر اعظم مودی نے مسکراتے ہوئے کہا، "چلیے، جیت پکی کیجئے"، جس پر وہاں موجود کارکنان نے پرجوش نعروں کے ساتھ ان کا استقبال کیا۔ اس غیر رسمی گفتگو نے انتخابی ماحول کو مزید گرم کر دیا اور کارکنان میں نیا جوش پیدا ہوا۔

بی جے پی نے اپنے 40 اسٹار کیمپینر کی لسٹ جاری کر دی ہے، جس میں وزیر اعظم مودی، مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ، وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ اور اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ سمیت کئی بڑے لیڈر شامل ہیں۔ پارٹی نے انتخابات سے قبل اپنی پوری طاقت جھونکنے کا فیصلہ کیا ہے اور ریاست میں بھرپور انتخابی مہم چلانے کی تیاری مکمل کر لی ہے۔

وزیر اعظم مودی نے کہا کہ کوچ بہار کی ریلی عوام کے بدلتے ہوئے مزاج کی واضح علامت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک طرف ٹی ایم سی کے دور حکومت میں سنڈیکیٹ راج اور بدعنوانی کا خوف ہے، جبکہ دوسری طرف بھارتیہ جنتا پارٹی کی جانب سے ترقی اور شفاف حکمرانی کا وعدہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاست میں لوگوں کو اپنی جائیداد اور کاروبار کے تحفظ کے حوالے سے خدشات لاحق ہیں، جس کی وجہ سے عوام میں ناراضگی بڑھ رہی ہے۔

حکام کے مطابق ریاستی حکومت نے اسمبلی انتخابات کے اعلان سے قبل تقریباً ایک ہزار افراد کو سیکیورٹی فراہم کرنے کے لیے 2,185 پولیس اہلکار تعینات کیے تھے۔ ان میں 832 افراد براہ راست ترنمول کانگریس سے وابستہ تھے جبکہ 144 افراد کو پارٹی کے حامیوں کے طور پر سیکیورٹی فراہم کی گئی تھی۔ اس پیش رفت پر الیکشن کمیشن نے سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ انتخابات سے قبل اس نوعیت کی تعیناتی انتخابی عمل کی غیر جانبداری پر اثر انداز ہو سکتی ہے۔

مغربی بنگال میں 294 رکنی اسمبلی کے انتخابات دو مرحلوں میں 23 اور 29 اپریل کو ہوں گے جبکہ ووٹوں کی گنتی 4 مئی کو کی جائے گی۔ ریاست میں حکمراں ترنمول کانگریس، بی جے پی، کانگریس اور بائیں بازو کی جماعتوں کے درمیان سخت مقابلہ متوقع ہے۔

امت شاہ نے اپنی تقریر میں ممتا بنرجی اور ان کی جماعت ترنمول کانگریس کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ریاست میں بدعنوانی، بے روزگاری، خواتین کی سلامتی کے مسائل اور غیر قانونی دراندازی جیسے مسائل بڑھ گئے ہیں۔

ممتا بنرجی نے الزام لگایا کہ جہاں ایک طرف 60 لاکھ سے زائد حقیقی ووٹرز کی درخواستیں زیر التوا ہیں اور غلط عمل کے باعث 200 سے زائد افراد جان گنوا چکے ہیں، وہیں الیکشن کمیشن مشتبہ طور پر بڑی تعداد میں جعلی درخواستوں کو تیزی سے نمٹا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ عمل نہ صرف غیر قانونی ہے بلکہ سپریم کورٹ کے احکامات کے بھی خلاف ہے اور مغربی بنگال میں آزاد و منصفانہ انتخابات پر براہِ راست حملہ ہے۔

ترنمول کانگریس میں رہے مشہور ٹینس اسٹار لینڈرپیس اب بی جے پی میں شامل ہوگئے ہیں۔ اب لینڈر پیس مغربی بنگال اسمبلی الیکشن میں بی جے پی کے لئے انتخابی تشہیر کرتے ہوئے نظرآئیں گے۔ اس دوران لینڈرپیس نے کہا کہ انہوں نے ابھی تک والدین اور فیملی کے نام کو بڑا کرنے کا کام کیا تھا، لیکن اب اس کے بعد انہیں ملک کی خدمت کرنے کا موقع ملا ہے۔

بنگال الیکشن سے متعلق اکھلیش یادو نے بی جے پی پربڑا حملہ بولا ہے۔ سماجوادی پارٹی کے سربراہ نے کہا کہ بی جے پی بنگال بری طرح سے ہار رہی ہے۔ وہاں دیدی ہیں، دیدی رہیں گی۔ یہ تبادلے نہیں، انتخابی ہیرا پھیری ہے۔ بنگال میں بی جے پی کا منہ میٹھا نہیں ہوگا۔