Bharat Express

Kolkata Doctor Rape Murder Case: آبروریزی متاثرین کو انصاف دلانے کے لئے بل کو ممتا کابینہ کی منظوری، قصوروارثابت ہونے پرسزائے موت دینے کا التزام

کولکاتا کے آرجی کر اسپتال میں 9 اگست کو آبروریزی کے بعد خاتون ڈاکٹرکا قتل کردیا گیا تھا۔ اس حادثہ نے پورے ملک کو جھکجھورکررکھ دیا۔ ریاست کی پولیس کے طریقہ کار پر سوال اٹھ رہے ہیں۔ اس درمیان ممتا بنرجی حکومت آبروریزی کے معاملوں میں قصورواروں کو سزائے موت دلانے کے لئے بل لے کرآرہی ہے۔

'دیوالی سے پہلے بنگال میں فسادات اور دھماکوں کی سازش'، سی ایم ممتا بنرجی نے کیا بڑا دعویٰ

کولکاتا ڈاکٹرعصمت دری اور قتل معاملے میں ممتا بنرجی حکومت کومسلسل تنقید کا سامنا ہے۔ ریاستی پولیس پرسوالات اٹھ رہے ہیں۔ خواتین ڈاکٹر کے لئے انصاف کے مطالبے کے لئے سڑکوں پرنکلنے والے نوجوانوں کے خلاف بھی بربریت کے الزامات عائد کئے گئے ہیں۔ اپوزیشن ریاستی حکومت پرملزمان کوتحفظ دینے کا الزام لگا رہی ہے۔ دریں اثنا، وزیراعلیٰ ممتا بنرجی عصمت دری کے واقعات میں مجرموں کوسخت سزا دینے کے لئے سخت قانون لانے جا رہی ہیں۔

مغربی بنگال حکومت نے عصمت دری کے مجرموں کے لئے سزائے موت کا علیحدہ بل پیش کرنے کے لئے کابینہ کی منظوری لے لی ہے۔ یہ بل اسمبلی کے دو روزہ خصوصی اجلاس میں منظورکیا جائے گا۔ اس کے بعد اسے منظوری کے لئے گورنر کے پاس بھیجا جائے گا۔ بدھ کے روز ایک جلسہ عام میں وزیراعلیٰ بنرجی نے کہا تھا کہ دوروزہ خصوصی اسمبلی اجلاس لایا جائے گا۔

آبروریزی یا آبروریزی اور قتل کے معاملے کی فاسٹ ٹریک سماعت ہوگی۔ 

متاثرین اورملزمین کی جلد ازجلد میڈیکل جانچ

قصوروارثابت ہونے پر فوراً سزائے موت

آبروریزی اورقتل کے معاملے کی سماعت کے معاملے میں مرکز بھی فاسٹ ٹریک عمل کو بدلے۔

اس بل کا مقصد کیس اورفیصلے کے عمل میں تیزی لائی جائے گی

اس میں ریاستی حکومت عصمت دری کرنے والوں کوسزائے موت دینے کے لیے عصمت دری کے خلاف قانون پاس کرے گی۔ اس کا بنیادی مقصد کیس اورفیصلے کے عمل کو تیزکرنا ہے۔ ان کی حکومت عصمت دری کرنے والوں کو10 دن میں سزائے موت دینا چاہتی ہے۔ کابینہ کے اجلاس میں بل کے مسودے کی منظوری دے دی گئی ہے۔ اسے 2 اور 3 ستمبر کو خصوصی اجلاس میں پاس کیا جائے گا۔

ممتا حکومت پروکیل نے اٹھایا سوال

کولکاتا ہائی کورٹ کے وکیل ارنوگھوش کے مطابق، ریاستی حکومت کے لئے ریاست کے لئے سزائے موت پرقانون لانے کا کوئی التزام نہیں ہے۔ یہ صرف لوک سبھا اور راجیہ سبھا کے ذریعہ کیا جاسکتا ہے۔ اسے پھر سے سپریم کورٹ کے ذریعہ منسوخ کیا جاسکتا ہے۔ ممتا بنرجی صرف سیاست کے لئے کررہی ہیں۔ اس بل میں کوئی صداقت اورانصاف نہیں ہے۔ سیاسی فائدے کے سوا اس کا کوئی مستقبل نہیں۔

دھرنے پربیٹھ سکتی ہیں ممتا بنرجی؟

اگربی جے پی اس بل کی حمایت کرتی ہے تو ممتا بنرجی اپنے مطالبات کو صحیح ثابت کریں گی۔ اگر مخالفت کرتی ہے تو ممتا بنرجی کہیں گی کہ بی جے پی آبروریزی کرنے والوں (ریپسٹ) کو پھانسی یا سزا دینے کے لئے تیارنہیں ہے۔ اگرمغربی بنگال کے گورنربل پردستخط نہیں کرتے ہیں تو ممتا بنرجی راج بھون کے سامنے دھرنے پر بیٹھ جائیں گی۔

بھارت ایکسپریس