Bharat Express DD Free Dish

West Bengal

اس کے علاوہ 15 جون کو پرائمری اساتذہ بھرتی گھوٹالے کے سلسلے میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے انہیں طلب کیا ہے، جبکہ 16 جون کو مبینہ دھمکی کے ایک الگ مقدمے میں بھی سی آئی ڈی کے سامنے پیش ہونا ہوگا۔ان تمام قانونی کارروائیوں کے درمیان ہفتہ کی صبح ہونے والی اس اچانک چھاپہ مار کارروائی نے مغربی بنگال کی سیاست میں نئی بحث چھیڑ دی ہے

اپنے خلاف جاری تحقیقات کے حوالے سے ابھیشیک بنرجی نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ سیاسی حالات میں انہیں مختلف معاملات میں پھنسانے کی کوشش کی جا سکتی ہے، لیکن وہ کسی بھی دباؤ کے سامنے جھکنے والے نہیں ہیں۔

مہوا موئترا نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں یوسف پٹھان کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ’’ہمارے ضلع کے لوگوں نے آپ کو بھاری اکثریت سے کامیاب بنایا ہے، تھوڑی شرم کریں اور کچھ ہمت بھی دکھائیں۔‘‘

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عالمی سطح پر امن کے سفیر کے طور پر معروف آچاریہ لوکیش جی نے کہا کہ موجودہ دور میں دنیا کو جنگوں، تشدد اور نفرت کے ماحول سے نکالنے کی اشد ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ امن، ہم آہنگی اور ترقی ایک دوسرے سے گہرے طور پر جڑے ہوئے عناصر ہیں۔

سیاسی حلقوں میں گزشتہ چند دنوں سے یہ قیاس آرائیاں گردش کر رہی تھیں کہ ترنمول کانگریس کے دو راجیہ سبھا اراکین استعفیٰ دے سکتے ہیں۔ ان ناموں میں شکھیندو شیکھر رائے کے علاوہ اداکارہ اور حال ہی میں راجیہ سبھا پہنچی کوئل ملک کا نام بھی شامل تھا۔

کانگریس کے سینئر لیڈر اور رکن پارلیمان طارق انور نے کہا کہ سیاسی جماعتوں میں اختلافات، ٹوٹ پھوٹ اور رہنماؤں کی علیحدگی کوئی غیر معمولی بات نہیں ہے۔ انہوں نے کانگریس کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ پارٹی کو اپنی تاریخ میں دو بڑے انشقاق کا سامنا کرنا پڑا، لیکن اس کے باوجود کانگریس نے خود کو دوبارہ منظم کیا اور اقتدار میں واپسی بھی کی۔

فرہاد حکیم نے میئر کے عہدے سے مستعفی ہونے کی درخواست کی تھی، جسے پارٹی سربراہ ممتا بنرجی نے منظور کر لیا ہے۔ حکیم نے پہلے بھی استعفیٰ دینے کی خواہش ظاہر کی تھی، تاہم اس وقت انہیں اپنا فیصلہ واپس لینے کے لیے کہا گیا تھا۔ بعد ازاں انہوں نے دوبارہ ممتا بنرجی سے اجازت طلب کی، جس کے بعد ان کی درخواست قبول کر لی گئی۔

اپوزیشن لیڈر کی پرچہ نامزدگی پرٹی ایم سی رکن اسمبلی مستفیض الرحمان نے کہا کہ ہمیں صحیح اعدادوشمارنہیں معلوم ہے، لیکن میں باہرسے سن رہا ہوں کہ 59 اراکین کے دستخط ملے ہیں۔ میں بس یہی سن رہا ہوں۔ میں نے بھی دستخط کئے ہیں۔

ٹی ایم سی رکن پارلیمنٹ اوراپنے بھتیجے ابھیشیک بنرجی کی پٹائی کے خلاف دھرنے پربیٹھیں ممتا بنرجی نے کہا کہ بنگال میں پولیس ٹی ایم سی لیڈران کودھمکا رہی ہے۔ کولکاتا پولیس نے یکم جون کوممتا بنرجی کواحتجاجی مظاہرہ کرنے کی اجازت دینے سے انکارکیا تھا۔

ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) نے سندیپن ساہا اور رتبرت بنرجی کو پارٹی مخالف سرگرمیوں اور بے ضابطگی کے الزام میں فوری اثر سے بنیادی رکنیت سے معطل کردیا ہے۔ یہ کارروائی میٹنگوں میں مسلسل غیر حاضری اور پارٹی مفادات کے خلاف بیانات کے بعد کی گئی۔