Bharat Express DD Free Dish

West Bengal

مغربی بنگال میں اقتدارکی تبدیلی کے بعد پہلی بارعیدالاضحیٰ کی تعطیلات میں بڑی تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ ریاستی حکومت نے 26 اور27 مئی کی چھٹیوں کومنسوخ کرتے ہوئے نیا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے اوراب صرف 28 مئی کوہی عام تعطیل ہوگی۔

اس اسکیم کے پہلے مرحلے میں 18 مختلف پیشوں سے وابستہ کاریگروں اور ہنرمندوں کو شامل کیا گیا ہے۔ ان میں بڑھئی، سنار، کمہار، درزی، موچی، لوہار اور دیگر روایتی پیشوں سے وابستہ افراد شامل ہیں۔ حکومت چاہتی ہے کہ ان ہنرمند افراد کو وشوکرما کے طور پر باضابطہ شناخت دی جائے تاکہ وہ اسکیم کے تمام فوائد حاصل کر سکیں۔

کلکتہ ہائی کورٹ نے کہا ہے کہ گائے کی قربانی تہوار کا حصہ نہیں ہے۔ ریاستوں کو دیگرجانوروں کی قربانی کے لئے چھوٹ پرغور کرنے کا حکم دیا ہے۔اس کے علاوہ عدالت نے کھلے عام یا عوامی مقامات پرجانوروں کے ذبیحہ اورقربانی پرپابندی عائد کرنے کی بھی ہدایت دی۔ اس کی اجازت صرف مخصوص اورمحفوظ مقامات پرہے۔

بنگال کا مشہور خوشبودار ”گووند بھوگ“ چاول جسے وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے حالیہ غیر ملکی دورے کے دوران اقوام متحدہ کے فوڈ اینڈ ایگریکلچر آرگنائزیشن (ایف اے او) کے ڈائریکٹر جنرل کو خصوصی تحفے کے طور پر پیش کیا۔ وزیر اعظم کی جانب سے عالمی سطح پر بنگال کے اس روایتی چاول کو متعارف کرانے کے بعد کسانوں، چاول تاجروں اور رائس مل صنعت سے وابستہ افراد میں زبردست خوشی پائی جا رہی ہے۔

 مغربی بنگال میں اب تمام سرکاری، امداد یافتہ اورغیر منظور شدہ مدارس میں دعائیہ اجتماع کے دوران وندے ماترم گانا لازمی قرار دیا گیا ہے۔ مدرسہ ایجوکیشن کے ڈائریکٹرکی طرف سے جاری کردہ حکم میں کہا گیا ہے کہ تمام سابقہ ​​احکامات اورطرزعمل کو منسوخ کرتے ہوئے، تمام مدارس میں کلاسیزشروع ہونے سے قبل دعائیہ کلمات (پریئرمیٹنگ) کے دوران وندے ماترم گانا لازمی ہے۔

مغربی بنگال مدرسہ تعلیم ڈائریکٹوریٹ نے اس سلسلے میں باضابطہ حکم نامہ جاری کر دیا ہے۔ سرکاری حکم میں واضح طور پر کہا گیا ہے کہ پہلے کے تمام قواعد اور روایات کو منسوخ کرتے ہوئے یہ نیا ضابطہ فوری طور پر نافذ کیا جا رہا ہے۔ا

دفاعی تجزیہ کاروں کے مطابق ڈوکلام تنازعہ کے دوران بھی چین کی نظریں اسی راہداری پر مرکوز تھیں۔ ماہرین کا ماننا ہے کہ کسی ممکنہ جنگی صورتحال میں اگر اس تنگ راہداری کو بند کر دیا جائے تو پورا شمال مشرقی بھارت ملک کے باقی حصوں سے کٹ سکتا ہے۔ اسی خطرے کو دیکھتے ہوئے مرکزی حکومت کافی عرصے سے یہاں ایک مضبوط سیکورٹی ڈھانچہ قائم کرنا چاہتی تھی۔

شوبھیندو ادھیکاری نے بتایا کہ تشدد میں 6 پولیس اہلکار اور سی آرپی ایف کے 2 جوان زخمی ہوگئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ اب تک 40 لوگوں کو گرفتار کیا جاچکا ہے اور جانچ کی نگرانی کمشنر کے ذریعہ کی جا رہی ہے۔

بنگال کی فالتا سیٹ پرووٹنگ کے دوران دھاندلی کے الزام لگے تھے، جس کے بعد الیکشن کمیشن نے اس سیٹ پرووٹنگ کو منسوخ کردیا تھا اور ضمنی الیکشن کا اعلان کردیا تھا۔ فالتا میں 2 دن کے بعد ووٹنگ ہونی تھی۔

مغربی بنگال کی نئی بی جے پی حکومت نے مذہبی بنیاد پردیئے جا رہے بھتے ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ سخت قدم وزیراعلیٰ شوبھیندو ادھیکاری کی حکومت بننے کے 9 دن بعد اٹھایا گیا ہے۔