Urdu Conclave 2026

ٹی ایم سی بھی ٹوٹ گئی! ممتا بنرجی کے باغی اراکین اسمبلی نے اسپیکر کو سونپا خط، رتبرتا بنرجی اور آخرالزماں کو بڑی ذمہ داری

اپوزیشن لیڈر کی پرچہ نامزدگی پرٹی ایم سی رکن اسمبلی مستفیض الرحمان نے کہا کہ ہمیں صحیح اعدادوشمارنہیں معلوم ہے، لیکن میں باہرسے سن رہا ہوں کہ 59 اراکین کے دستخط ملے ہیں۔ میں بس یہی سن رہا ہوں۔ میں نے بھی دستخط کئے ہیں۔

مغربی بنگال میں الیکشن میں ہارکا سامنا کرنے والی ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) میں اندرونی انتشار ختم ہونے کا نام نہیں لے رہا ہے۔ پارٹی میں اصلی ٹی ایم سی کے دعوے سے متعلق جنگ شروع ہوگئی ہے۔ کل منگل سے ہی پارٹی میں ٹوٹ پڑنے کی بات کہی جا رہی ہے۔ اس درمیان باغی اراکین اسمبلی کی طرف سے اسپیکرکوسونپے گئے خط میں واضح طورپرکہا گیا ہے کہ ممتا بنرجی ٹی ایم سی کی لیڈرہیں۔ اپوزیشن لیڈرریتبرتا بنرجی، جبکہ ڈپٹی لیڈرجاوید خان، شیولی ساہا اورسندیپن ساہا ہیں۔ پارٹی کے چیف وہپ آخرالزماں ہیں۔

ذرائع کے مطابق، باغی گروپ نے قانون سازپارٹی کے لئے نئی قیادت کے ڈھانچے کی تجویزبھی پیش کی، جس میں ریتبرتا بنرجی کوقانون ساز پارٹی کا لیڈراورآخرالزمان کوچیف وہپ کے طورپرتجویزکیا گیا۔ چندرناتھ سنہا اورشیولی ساہا سمیت کئی باغی اراکین اسمبلی ریتبرتا بنرجی اورسندیپن ساہا کے ساتھ اسمبلی اسپیکرکے چیمبرمیں گئے، جہاں دستاویزات جمع کرائے گئے۔ ذرائع نے بتایا کہ حمایتی خطوط پر58 اراکین اسمبلی کے دستخط تھے، جن میں مدھیم گرام کے رکن اسمبلی رتھن گھوش بھی شامل ہیں، جنہوں نے اسمبلی احاطہ سے روانہ ہونے سے پہلے ریتبرتا بنرجی کی حمایت میں دستخط کئے تھے۔

باغی اراکین پہنچ گئے اسمبلی

اس سے یہ قیاس آرائی کی جا رہی ہے کہ ترنمول کانگریس بڑی ٹوٹ کی طرف بڑھ رہی ہے۔ اسمبلی پہنچنے والے اہم باغی اراکین اسمبلی ریتبرتا بنرجی، سندیپن ساہا، شبینہ یاسمین، آخرالزماں اورکئی دیگراراکین اسمبلی شامل ہیں۔ سندیپن ساہا نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ ان کے پاس دوتہائی اراکین اسمبلی سے زیادہ حمایت حاصل ہے۔ حالانکہ بیشترباغی اراکین اسمبلی کے نام واضح نہیں ہوپائے ہیں۔ اس درمیان اپوزیشن لیڈرکے پرچہ نامزدگی پرٹی ایم سی رکن اسمبلی مستفیض الرحمان نے کہا کہ ہمیں صحیح اعدادوشمارنہیں معلوم ہے، لیکن میں باہرسے سن رہا ہوں کہ 59 اراکین کے دستخط ملے ہیں۔ میں بس یہی سن رہا ہوں۔ میں نے بھی دستخط کئے ہیں۔ وہیں اس عمل سے متعلق ٹی ایم سی رکن اسمبلی پریا پال نے کہا کہ میں اندر (اسمبلی میں) جا رہی ہوں، میٹنگ کے بعد بتاوں گی۔

کلیان بنرجی کی اسپیکر سے اپیل

اسپیکرکولکھے گئے خط میں درخواست کی گئی ہے کہ ان منتخب افراد کواسمبلی کی روایت اورعمل کی بنیاد پراپوزیشن لیڈراوردیگرعہدوں پرتسلیم کیا جائے، جوکئی دہائیوں سے چلی آرہی ہے۔ یہ بھی نوٹ کیا گیا کہ 2001 میں ہماری پارٹی نے آنجہانی پنکج بنرجی کواپوزیشن لیڈربنانے کی سفارش کی، جسے اس وقت کے اسپیکرنے قبول کرلیا۔ اسی طرح 2006، 2011، 2016 اور2021 میں بھی یہی طریقہ کاراپنایا گیا۔

ٹی ایم سی میں پھوٹ پڑنے کا دعویٰ

اس سے پہلے مغربی بنگال کے وزیر تاپس رائے نے کل منگل کے روزیہ دعویٰ کیا تھا کہ ٹی ایم سی میں پھوٹ پڑنے والی ہے۔ تاپس رائے کی طرف سے یہ دعویٰ ایسے وقت میں کیا گیا، جب قیاس آرائی کی جارہی تھی کہ ٹی ایم سی اراکین اسمبلی کا ایک بڑا گروپ معطل رکن رتبرتا بنرجی کی قیادت میں پارٹی سے الگ ہوسکتا ہے۔ اسمبلی کے باہرتاپس رائے نے دعویٰ کیا کہ ترنمول کانگریس نے اپنی پارٹی میں ایسے لوگوں کو جگہ دی ہے، جنہیں سیاست کا بہت کم تجربہ ہے اوراب پارٹی کے اندرونی اختلافات سامنے آرہے ہیں۔ ان کا کا دعویٰ ہے کہ ٹی ایم سی اب ٹوٹنے کے ایک ایسے عمل سے گزر رہی ہے، جسے ٹالا نہیں جاسکتا۔

 بھارت ایکسپریس اردو-



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read