ممتا بنرجی کی کوششیں ناکام، ایس آئی آر پرسپریم کورٹ نے سنایا فیصلہ، بنگال میں ووٹرلسٹ کی ڈیڈ لائن بڑھائی گئی
ملک کی کئی ریاستوں میں ایس آئی آر سے متعلق پیدا ہوئی متنازعہ صورتحال کے درمیان مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے سپریم کورٹ میں وکیل بن کرمداخلت کرنے کی کوشش کی۔ حالانکہ سپریم کورٹ کی بینچ نے انہیں زبردست جھٹکا دیا۔
West Bengal Rajya Sabha Election: بنگال میں اسمبلی انتخابات سے پہلے راجیہ سبھا میں سیاسی بساط، پانچ سیٹوں پر ٹی ایم سی-بی جے پی آمنے سامنے، جانئے دونوں جماعتوں کی حکمت عملی؟
مغربی بنگال میں مجوزہ اسمبلی انتخابات سے قبل سیاسی سرگرمیاں تیز ہو گئی ہیں اور اسی دوران راجیہ سبھا انتخابات نے بھی ریاست کی سیاست میں نئی گہما گہمی پیدا کر دی ہے۔ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ مارچ تا اپریل 2026 میں ہونے والے اسمبلی انتخابات سے پہلے اپریل میں راجیہ سبھا کی پانچ سیٹوں پر انتخابات ہوں گے، جس میں ترنمول کانگریس اور بھارتیہ جنتا پارٹی براہ راست آمنے سامنے ہوں گی۔
Mamata Banerjee In SC On ECI SIR Case: ’میں بندھوا مزدور ہوں…‘، وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے سپریم کورٹ میں لگائی الیکشن کمیشن کی کلاس، جانئے عدالت میں کیا کچھ ہوا؟
سپریم کورٹ میں سماعت کے دوران ممتا بنرجی نے الیکشن کمیشن پر سخت حملہ بولتے ہوئے اسے ’واٹس ایپ کمیشن‘ قرار دیا اور الزام لگایا کہ ادارہ غیر مصدقہ ڈیٹا اور افواہوں کی بنیاد پر ووٹر لسٹ سے نام ہٹانے کی کوشش کر رہا ہے۔ ان کے مطابق یہ پوری مشق بنگال کے عوام کو دبانے اور ان کے جمہوری حقوق سلب کرنے کی سازش ہے۔
Mamata Banerjee is present in the Courtroom on West Bengal SIR: ایس آئی آرپرسپریم کورٹ میں ہوئی سماعت، ممتا بنرجی نے کہا- مغربی بنگال کے ساتھ نا انصافی، رو رہا ہے انصاف
سپریم کورٹ میں ایس آئی آرکے خلاف داخل ممتا بنرجی کی عرضی پر سماعت ہوئی۔ ممتا بنرجی نے عرضی داخل کرکے اپنا موقف خود رکھنے کی اجازت مانگی۔ انہوں نے کہا ہے کہ ہمیں انصاف نہیں مل رہا ہے۔ مغربی بنگال کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ اس عرضی پرآئندہ سماعت 9 فروری کو ہوگی۔
Calcutta High Court Strict On Illegal Firecrackers On Shabe Barat: بنگال میں شب برات پر آتش بازی پر پابندی، کلکتہ ہائی کورٹ کا سخت حکم
مغربی بنگال میں شب برات کے موقع پر آتش بازی کرنے والوں کے لیے کلکتہ ہائی کورٹ نے سخت موقف اختیار کرتے ہوئے واضح احکامات جاری کر دیے ہیں۔ کورٹ نے غیر قانونی اور ماحول کے لیے نقصان دہ پٹاخوں کے استعمال پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے اور رات 10 بجے سے صبح 6 بجے تک ہر قسم کی آتش بازی پر روک لگا دی ہے۔
Horrific Road Accident in Haldia: مغربی بنگال کے ہلدیہ میں خوفناک سڑک حادثہ، تین افراد ہلاک، 10 زخمی
ایس ڈی پی او کے مطابق زخمیوں میں سے پانچ کی حالت تشویشناک ہے، جنہیں مزید بہتر علاج کے لیے تملک منتقل کر دیا گیا ہے، جبکہ باقی پانچ زخمیوں کا علاج ہلدیہ سب ڈویژنل اسپتال میں جاری ہے۔
West Bengal Assembly Election 2026: بنگال میں اے آئی ایم آئی ایم اور سی پی آئی (ایم) کے ساتھ اتحاد! ہمایوں کبیر نے بتایا اسمبلی انتخابات کے لیے اپنا منصوبہ
مغربی بنگال کی سیاست میں اسمبلی انتخابات سے قبل نئی سیاسی سرگرمی تیز ہو گئی ہے۔ ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) سے معطل رکنِ اسمبلی ہمایوں کبیر نے اپنی نئی جماعت ’’جنتا اُنین پارٹی‘‘ تشکیل دے کر ریاست کی سیاست میں ہلچل مچا دی ہے۔
PM Modi West Bengal Visit: بنگال کے لیے گزشتہ 24 گھنٹے تاریخی، 100 سال میں اتنا کام نہیں ہوا: سِنگور میں بولے وزیر اعظم مودی
وزیر اعظم مودی نے اتوار کو مغربی بنگال کے ہوگلی ضلع کے سِنگور میں منعقدہ ایک بڑے عوامی پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ریاست کے لیے گزشتہ 24 گھنٹے غیر معمولی اور تاریخی رہے ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ شاید پچھلے 100 برسوں میں بھی اتنے کم وقت میں ترقیاتی کاموں کی ایسی مثال نہیں ملتی۔
PM Modi West Bengal Visit: سنگور میں وزیر اعظم مودی کی آمد سے قبل بی جے پی کارکنان میں زبردست جوش، کہا- اب ٹی ایم سی کا صفایا طے
وزیر اعظم مودی اتوار کو مغربی بنگال کے ضلع ہوگلی کے تاریخی صنعتی علاقے سِنگور کا دورہ کرنے جا رہے ہیں، جہاں وہ تقریباً 830 کروڑ روپے مالیت کے مختلف ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح اور سنگِ بنیاد رکھیں گے۔ وزیرِ اعظم کے اس دورے سے قبل ہی بھارتیہ جنتا پارٹی کے لیڈروں، کارکنوں اور حامیوں میں غیر معمولی جوش و خروش دیکھنے کو مل رہا ہے۔
Illegal Infiltrators Must Be Removed- PM Modi: بی جے پی کی حکومت بنتے ہی گھسپیٹھ اور گھس پیٹھیوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی: وزیر اعظم مودی
وزیر اعظم مودی نے ہفتہ کے روز مغربی بنگال کے مالدہ میں ایک عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ریاست میں گھسپیٹھ کے مسئلے پر ممتا بنرجی کی حکومت کو نشانہ بنایا اور کہا کہ بی جے پی کی حکومت بننے کے بعد گھسپیٹھ اور گھس پیٹھیوں کے خلاف سخت اقدامات کیے جائیں گے۔





