نئی دہلی: سپریم کورٹ میں مغربی بنگال میں جاری اسپیشل انٹینسیوریویژن (ایس آئی آر) سے متعلق سماعت ہوئی۔ اس درمیان سبھی کی نظرریاست کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی پررہی۔ وہ بھی کورٹ میں موجود تھیں۔ ممتا بنرجی نے عدالت سے بولنے کی اجازت مانگتے ہوئے کہا کہ کیا میں بول سکتی ہوں۔ میں ریاست سے تعلق رکھتی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں کہیں بھی انصاف نہیں مل رہا ہے۔ ہم نے 6 بارالیکشن کمیشن کوپوری تفصیل کے ساتھ خط لکھا۔ میں بہت عام خاندان سے تعلق رکھتی ہوں۔ انصاف ہورہا ہے۔ میں اپنی پارٹی کے لئے نہیں لڑرہی ہوں۔ اس پرآئندہ سماعت 9 فروری کوہوگی۔
مغربی بنگال میں ایس آئی آرکے عمل کوچیلنج دینے والی ممتا بنرجی اوردیگرعرضیوں پرسپریم کورٹ میں اب پیرکے روزسماعت ہوگی۔ سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کونوٹس جاری کیا۔ سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کوجواب داخل کرنے کوکہا ہے۔ ممتا بنرجی نے کہا کہ اگرعدالت اجازت دے تووہ عدالت کے سامنے کچھ تصاویراورجانکاری رکھ سکتی ہیں۔ ایس آئی آرکا مقصد ووٹ ڈیلیٹ کرنا ہے، جوڑنا نہیں ہے۔
ممتا بنرجی نے مثال دیتے ہوئے کہا کہ اگرکسی لڑکی کی شادی ہوجاتی ہے اوروہ سسرال چلی جاتی ہے تواس معاملے میں بھی جانکاری مس میچ ہو سکتی ہے۔ عدالت نے ممتا بنرجی کوروکتے ہوئے کہا کہ ان کی ریاست کی نمائندگی کے لیے ناموروکلاء دستیاب ہیں، جن میں شیام دیوان اورکپل سبل جیسے وکلاء بھی شامل ہیں۔ عدالت نے کہا، “ہم اس کا حل تلاش کرنے کی پوری کوشش کریں گے اوراس بات کو یقینی بنائیں گے کہ کسی بھی بے گناہ کا نام ووٹرلسٹ سے نہ رہ جائے۔ ہم نے پہلے ہی 10 دن کی ڈیڈ لائن بڑھا دی ہے۔ ہم اسے اس طرح بڑھا نہیں سکتے۔”
A Supreme Court bench comprising Chief Justice Surya Kant and Justices Joymalya Bagchi and Vipul M. Pancholi hears matters relating to the SIR issue in West Bengal. CM Mamata Banerjee is present in the courtroom and is expected to make submissions. pic.twitter.com/MnsD4Ryzdf
— ANI (@ANI) February 4, 2026
ممتا بنرجی نے کہا کہ مغربی بنگال کونشانہ بنایا جا رہا ہے۔ ایس آئی آرکوآسام اورشمال مشرق میں کیوں نافذ نہیں کیا جا رہا ہے؟ لوگ فصلوں کی کاشت میں مصروف ہیں اورانہیں نوٹس بھیجے جا رہے ہیں۔ وہ ابھی تک اس کے لئے تیارنہیں ہیں۔ دباؤمیں آکربی ایل اوخودکشی کررہے ہیں۔ ممتا بنرجی نے دلیل دی کہ وہ کہتے ہیں کہ انہیں آدھارکارڈ کے ساتھ ایک اورسرٹیفکیٹ کی ضرورت ہے۔ دوسری ریاستوں میں، ڈومیسائل سرٹیفکیٹ، ذات کے سرٹیفکیٹ وغیرہ پرغورنہیں کیا جاتا ہے۔ انہوں نے الیکشن سے عین قبل مغربی بنگال کونشانہ بنایا۔ وہ دوماہ میں کچھ ایسا کرنا چاہتے تھے، جس میں دوسال لگ جائیں۔ انہوں نے ایسا اس وقت کیا جب لوگ دورتھے۔ ممتا بنرجی نے کہا کہ غریب لوگ نقل مکانی کرتے ہیں، لیکن ان کے نام بھی ہٹائے جا رہے ہیں۔ عدالتی احکامات کی خلاف ورزی ہو رہی ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔


