Bharat Express DD Free Dish

West Bengal

وزیرِ اعلیٰ ممتا بنرجی نے کہا کہ آج وہ ایس آئی آر کے ذریعے گھس پیٹھیوں کو ہٹانے کا دعویٰ کر رہے ہیں۔ آپ اب تک کیا کر رہے تھے؟ متوا برادری، اقلیتوں اور ہندوؤں کے نام آج ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں۔ انہوں نے مجھے بھی بنگلہ دیشی قرار دیا، جبکہ میری پیدائش بیر بھوم میں ہوئی تھی۔

وزیر اعظم  مودی سے ملاقات کے بعد ادھیر رنجن چودھری نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بنگال کے مہاجر مزدور ملک کے مختلف حصوں میں کام کر رہے ہیں اور خاص طور پر بی جے پی کے زیر اقتدار ریاستوں میں انہیں زیادتیوں کا سامنا ہے۔

امت شاہ نے اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ 2026 کے اسمبلی انتخابات میں بی جے پی دو تہائی اکثریت کے ساتھ مغربی بنگال میں حکومت بنائے گی۔ انہوں نے ماضی کے انتخابی نتائج کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ بی جے پی نے 2014 سے لے کر اب تک ریاست میں مسلسل اپنی سیاسی بنیاد مضبوط کی ہے،

30 دسمبر کو وزیرِ داخلہ امت شاہ میڈیا سے گفتگو کریں گے، وسطی کولکاتا میں اسکون مندر کا دورہ کریں گے اور راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کے دفتر جائیں گے، جہاں وہ ریاست میں تنظیم کے سینئر عہدیداروں سے ملاقات کریں گے۔

بہار میں این ڈی اے کی جیت کے بعد وزیر داخلہ امت شاہ نے ان ریاستوں کے لیے جامع تیاری کر لی ہے۔ پارٹی کی تنظیمی اکائی کے ایک عہدیدار کے مطابق، مرکزی وزیر داخلہ 28 اور 29 دسمبر کو آسام، 30 اور 31 دسمبر کو مغربی بنگال، جنوری کے پہلے ہفتے میں تمل ناڈو اور دوسرے ہفتے میں کیرالہ کا دورہ کریں گے۔

مغربی بنگال اسمبلی انتخابات 2026 سے قبل مرکزی وزیرداخلہ امت شاہ 29 سے 31 دسمبر تک کولکاتا کا دورہ کریں گے۔ اس دورے کے دوران وہ پارٹی کی تیاریوں، انتخابی حکمتِ عملی اور ایس آئی آر (SIR) عمل پر تبادلۂ خیال کریں گے۔

اداکارہ پارنومترا بی جے پی چھوڑکرٹی ایم سی میں واپس آگئی ہیں۔ انہوں نے اپنی پچھلی پارٹی میں شمولیت کوایک "غلطی" قراردیا اورممتا بنرجی کے اقدامات سے متاثر ہوکریہ قدم اٹھایا ہے۔ اس انحراف نے مغربی بنگال اسمبلی انتخابات سے قبل سیاسی ماحول کوگرما دیا ہے۔

مغربی بنگال کی سیاست اور سماجی تاریخ میں متوا برادری ایک ایسی جماعت ہے جس کے زخم صدیوں پرانے ہیں اور جس کی جدوجہد آج بھی جاری ہے۔ 20 دسمبر 2025 کو وزیر اعظم نریندر مودی نے نادیہ ضلع میں متوا برادری کے ایک بڑے اجتماع سے ورچوئل خطاب کرتے ہوئے اس حقیقت کو ایک بار پھر قومی سطح پر اجاگر کیا۔

مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے بی جے پی پرآئندہ اسمبلی الیکشن سے پہلے مسلم ووٹوں کو تقسیم کرنے اور ووٹرلسٹ میں ہیرا پھیری کرنے کا سنگین الزام لگایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی پیسوں کی بدولت یہ سب کررہی ہے اور اس سازش میں الیکشن کمیشن بھی شامل ہے۔ ممتا بنرجی نے کہا کہ بی جے پی کو ملک سے ختم کرکے ہی دم لوں گی۔

مغربی بنگال میں 2026 کے اسمبلی انتخابات سے قبل سیاسی ماحول تیزی سے گرم ہو گیا ہے۔ ترنمول کانگریس (TMC) کے معطل رکن اسمبلی ہمایوں کبیر نے بابری مسجد کی تعمیر کا اعلان کر کے سیاسی ہلچل مچا دی ہے، جبکہ جنگی پور سے رکن اسمبلی ذاکر حسین نے شری کرشن مندر اور محمدی مسجد بنانے کے اعلان سے تنازع کو مزید ہوا دے دی ہے۔