Bharat Express DD Free Dish

پیسوں کی بدولت بنگال میں مسلمانوں کو تقسیم کر رہی ہے بی جے پی، ملک سے ختم کرکے ہی دم لوں گی: ممتا بنرجی نے کردیا بڑا اعلان

مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے بی جے پی پرآئندہ اسمبلی الیکشن سے پہلے مسلم ووٹوں کو تقسیم کرنے اور ووٹرلسٹ میں ہیرا پھیری کرنے کا سنگین الزام لگایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی پیسوں کی بدولت یہ سب کررہی ہے اور اس سازش میں الیکشن کمیشن بھی شامل ہے۔ ممتا بنرجی نے کہا کہ بی جے پی کو ملک سے ختم کرکے ہی دم لوں گی۔

مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے بی جے پی پر بڑا الزام لگایا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ بی جے پی پیسوں کی بدولت بنگال میں مسلمانوں کو تقسیم کرنے کی کوشش کررہی ہے اور اس کی بدولت سیاست کرنا چاہتی ہے۔ میں اس دن اسے روک دوں گی، جب بی جے پی کوملک سے ختم کردیا جائے گا۔ میں بی جے پی کو ملک سے ختم کرکے ہی دم لوں گی۔ ممتا بنرجی نے کہا کہ اگرمیں بنگال جیت جاتی ہوں تو میں ان سے دہلی چھین لوں گی۔

دراصل، بنگال میں آئندہ سال اسمبلی الیکشن ہونے ہیں۔ اس سے پہلے وہاں ایس آئی آرسے متعلق زبردست ہنگامہ چل رہا ہے۔ ممتا بنرجی مسلسل بی جے پی اورالیکشن کمیشن پرحملہ آور ہے۔ ممتا بنرجی نے کہا کہ بی جے پی والے ہمارا ووٹ دینے کا اختیار چھیننا چاہتے ہیں، تانا شاہی چل رہی ہے۔

یہ سب 2026 میں بی جے پی کو جتانے کے لئے: ممتا بنرجی

ممتا بنرجی نے کہا کہ 58 لاکھ نام ہٹانے کے بعد بھی وہ 1.5 کروڑنام ڈیلیٹ کرنا چاہتے ہیں۔ الیکشن کمیشن ہردودن میں حکم بدل رہا ہے۔ یہ سب 2026 میں بی جے پی کوجتانے کے لئے ہو رہا ہے۔ کئی ووٹر روز پریشان ہو رہے ہیں۔ ایپ میں گڑبڑی ہے۔ ایس آئی آرایپ کے لئے کوئی ایس اوپی نہیں ہے۔ یہ غیرآئینی اورغیرجمہوری ہے۔ 2002 میں بنگال میں کتنے ڈیلیوری انسٹی ٹیوشن تھے؟ 43 سال پہلے برتھ سرٹیفرکیٹ کہاں تھا؟ انہوں نے الیکشن کمیشن کی زمین پرکوئی کںٹرول نہیں ہے۔ گجرات سے مرکزی حکومت کے ملازم بنگال میں ووٹ کروانے کیوں آئیں گے؟ کیا یہ جمہوریت ہے؟ جو لوگ مہاتما کا نام ہٹاتے ہیں، وہ ملک سے کتنا پیارکرتے ہیں، یہ سوالیہ نشان ہے۔

ممتا بنرجی نے بی ایل اے کو دیا یہ حکم

ممتا بنرجی نے کہا کہ اصل ووٹروں کا نقشہ بھی نہیں بنایا گیا ہے۔ آج، سی پی ایم ان غلطیوں کو سمجھے گی، جو انہوں نے 2002 میں کی تھیں۔ ممتا نے بی ایل اے 2 کو حکم دیا ہے کہ وہ ہر بلاک اوراندرون ملک دیگرعلاقوں کا دورہ کرے تاکہ یہ معلوم کیا جا سکے کہ کس کے نام ہٹائے گئے ہیں۔ وہ 6 افراد پرمشتمل ٹیم بنائیں گے اورای آراوکورپورٹ پیش کریں گے۔ جن کے پاس 11 مطلوبہ دستاویزات کا ثبوت نہیں ہے، انہیں مستقل رہائشی سرٹیفکیٹ دیا جائے گا۔ اس کے لیے درخواست دیں۔

بھارت ایکسپریس اردو۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read