- Home » قومی » Mamata Banerjee sent congratulations to Tarique Rahman: ممتا بنرجی نے طارق رحمان کی جیت پر پھول اور مٹھائی بھیج کر دی مبارکباد ، بھارت–بنگلہ دیش تعلقات میں نازک دور میں دوستانہ پیغام
Mamata Banerjee sent congratulations to Tarique Rahman: ممتا بنرجی نے طارق رحمان کی جیت پر پھول اور مٹھائی بھیج کر دی مبارکباد ، بھارت–بنگلہ دیش تعلقات میں نازک دور میں دوستانہ پیغام
بی این پی میڈیا سیل کے رکن عتیق الر رحمان رومان نے گلشن میں پارٹی چیئرمین کے سیاسی دفتر میں یہ تحائف وصول کیے۔ممتا بنرجی نے 13 فروری 2026 کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر بنگلہ دیش کی عوام اور طارق رحمان کو مبارکباد دی اور مقدس رمضان کے موقع پر بھی نیک خواہشات پیش کیں۔
نئی دہلی: مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے طارق رحمان کو Bangladesh Nationalist Party کی حالیہ جیت پر پھول اور مٹھائیاں بھیج کر مبارکباد دی ہے۔ بنگلہ دیش کی سرکاری خبر رساں ایجنسی بنگلہ دیش سنگباد سنگستھا کےمطابق، بی این پی میڈیا سیل کے رکن عتیق الر رحمان رومان نے گلشن میں پارٹی چیئرمین کے سیاسی دفتر میں یہ تحائف وصول کیے۔ممتا بنرجی نے 13 فروری 2026 کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر بنگلہ دیش کی عوام اور طارق رحمان کو مبارکباد دی اور مقدس رمضان کے موقع پر بھی نیک خواہشات پیش کیں۔ انہوں نے لکھا کہ ’’بنگلہ دیش کے تمام بھائیوں اوربہنوں کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد اور رمضان کی پیشگی خوشیاں۔‘‘ ساتھ ہی انہوں نے طارق رحمان، ان کی پارٹی اور دیگرسیاسی جماعتوں کو اس بڑی فتح پرمبارکباد دی اور امید ظاہرکی کہ بھارت اوربنگلہ دیش کے تعلقات ہمیشہ دوستانہ رہیں۔
یہ واقعہ ایسے وقت میں پیش آیا ہے جب بھارت اور بنگلہ دیش کے تعلقات نازک مرحلے سے گزر رہے ہیں۔ سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ کے عہدے سے ہٹنے کے بعد سیاسی صورتحال میں تبدیلی دیکھنے میں آئی ہے، اور حالیہ مہینوں میں اقلیتی ہندو برادری کے خلاف تشدد کی رپورٹس بھی تشویش کا سبب بنی ہیں۔ذرائع کے مطابق بھارت کے وزیر اعظم نریندر مودی کو تاریخ رحمان کے حلف برداری کے موقع پر شرکت کے لیے دعوت نامہ بھیجا گیا ہے۔ یہ تقریب 17 فروری کو منعقد ہوگی، لیکن امکان ہے کہ وزیر اعظم اسی دن ممبئی میں فرانسیسی صدر Emmanuel Macron کے ساتھ دو طرفہ اجلاس میں شریک ہوں گے، اس لیے ان کے ڈھاکہ جانے کی توقع کم ہے۔
350 رکنی پارلیمنٹ کے لیے ہوئے انتخابات میں بی این پی کی قیادت والے اتحاد نے 212 نشستیں جیت کر اکثریت حاصل کی۔ جب کہ جماعت اسلامی کی قیادت والے 11 جماعتی اتحاد کو 77 نشستیں حاصل ہوئیں اور وہ اپوزیشن کی حیثیت میں رہیں گے۔ انتخابات کے نتائج اور اس کے بعد کی سیاسی سرگرمیوں نے بھارت–بنگلہ دیش تعلقات پر ایک بار پھر توجہ مرکوز کی ہے، اور آئندہ دنوں میں دونوں ممالک کے درمیان سفارتی رابطوں کی اہمیت بڑھ جائے گی۔
بھارت ایکسپریس اردو
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔