Bharat Express DD Free Dish

BJP leader calls Mamata Banerjee new Jinnah: بی جے پی لیڈر نے ممتا بنرجی کو ’’جناح‘‘ اور ٹی ایم سی کو ’’مسلم لیگ‘‘ کی نئی شکل قرار دیا، کہا-اقلیتوں کو خوش کرنے کے لیے ہندوؤں کی حفاظت سے کیا جا رہا ہے سمجھوتہ

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے رہنما ترون چُگھ نے اتوار کو مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی پر مرشد آباد تشدد کے حوالے سے طنز کرتے ہوئے ان کا موازنہ پاکستان کے بانی محمد علی جناح سے کیا ہے۔

تصویر بشکریہ پی ٹی آئی۔

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے رہنما ترون چُگھ نے اتوار کو مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی پر مرشد آباد تشدد کے حوالے سے طنز کرتے ہوئے ان کا موازنہ پاکستان کے بانی محمد علی جناح سے کیا ہے۔ بی جے پی لیڈر نے کہا کہ ممتا بنرجی کی شبیہ ایک ’’جدید جناح‘‘ کے طور پر قائم ہو چکی ہے اور ان کی پارٹی مسلم لیگ جیسا کام کر رہی ہے۔

ٹی ایم سی وہی کر رہی ہے، جو ایک وقت مسلم لیگ کر رہی تھی: ترون

انھوں نے پی ٹی آئی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جو جناح نے کیا تھا، وہی آج ممتا بنرجی کر رہی ہیں۔ آج ان کی شبیہ ایک جدید جناح کے طور پر قائم ہوچکی ہے، اور ان کی پارٹی وہی کام کر رہی ہے جو ایک وقت مسلم لیگ نے کیا تھا۔ بنگال کے آج کے واقعات 1940 کی دہائی میں مسلم لیگ کی کارروائیوں کی طرح ہیں۔ تب بھی اقتدار میں موجود لوگوں نے اپنی آنکھوں پر پٹی باندھ رکھی تھی۔

ممتا بنرجی اقلیتوں کی خوشنودی کے نام پر ہندوؤں کی حفاظت سے کر رہی ہیں سمجھوتہ: چُگھ

بی جے پی لیڈر نے پرتشدد مظاہروں میں تین لوگوں کی موت پر وزیر اعلیٰ کی خاموشی کی بھی مذمت کی اور دعویٰ کیا کہ ترنمول کانگریس کی حکومت اقلیتوں کی خوشامد کے لیے ہندوؤں کی حفاظت سے مسلسل سمجھوتہ کر رہی ہے۔ انھوں نے کہا ’’مرشد آباد میں وقف تشدد میں تین لوگوں کے مارے جانے کے بعد بھی ممتا بنرجی کی پراسرار خاموشی شرمناک، انتہائی قابل مذمت اور تکلیف دہ ہے۔ ممتا حکومت اقلیتوں کی خوشنودی کے نام پر ہندوؤں کے تحفظ سے مسلسل سمجھوتہ کر رہی ہے۔‘‘

تشدد کے پیھچے ٹی ایم سی کا ہاتھ ہے: بی جے پی لیڈر

بی جے پی لیڈر ترون چُگھ نے ترنمول کانگریس پر ہی ہجوم کو اکسانے اور تشدد کے لیے بھڑکانے کا الزام لگاتے ہوئے دعویٰ کیا کہ خود ٹی ایم سی ہی ریاست کے لیے خطرہ بن چکی ہے۔ انھوں نے کہا کہ ’’ملک اب یہ جاننا چاہتا ہے کہ ممتا بنرجی اور شدت پسندوں کا ایک دوسرے سے کیا رشتہ ہے؟‘‘ ساتھ ہی ریاست میں وقف قانون نافذ نہ کرنے کے ممتابنرجی کے اعلان کو بھی بی جے پی لیڈر نے آئین کی خلاف ورزی قرار دیا۔

بھارت ایکسپریس اردو



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read