دہلی کے تال کٹورہ اسٹیڈیم میں آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کی جانب سے اوقاف بچاو کانفرنس کا آج انعقاد کیا گیا ہے، جس میں ہزاروں کی تعداد میں لوگ شامل ہورہے ہیں ۔ وقف قانون کے خلاف جاری اس سلسلہ وار احتجاج ومظاہرہ کےتحت آج ہورہی اس کانفرنس میں آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کے ذمہ داران کے علاوہ جے پی سی میں شامل اراکین پارلیمنٹ اور کئی اہم اپوزیشن کے سرکردہ شخصیات کے علاوہ جمعیت وجماعت کے قائدین شامل ہورہے ہیں ۔آج دو پہر دو بجے تک ہونے والی اس کانفرنس میں وقف قانون کے خلاف حکومت پر دباو بنانے اور قانون میں درج خامیوں کو اجاگر کرنے کی کوشش کی جائے گی۔
آج کے اس کانفرنس میں آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کے صدر مولانا خالد سیف اللہ رحمانی، مولانا ارشد مدنی، مولانا محمود مدنی، مولانا اصغرعلی امام مہدی سلفی، سید سعادت اللہ حسینی کے علاوہ سیاسی جماعتوں سے اسدا لدین اویسی، عمران پرتاپ گڑھی، ڈاکٹر سید ناصر حسین، مولانا محب اللہ ندوی، منوج جھا سمیت اپوزیشن کے کئی دیگر رہنما بھی شامل ہورہے ہیں جو اس قانون پر اپنے اپنے تاثرات کا اظہار کریں گے اور حکومت کو گھیرنے کی کوشش کریں گے۔
بھارت ایکسپریس۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

