Bharat Express DD Free Dish

Protest Against Waqf Act

16 نومبر کو ہونے والے احتجاج کی تیاریاں مکمل ہوچکی تھیں۔ ہزاروں شرکا کی آمد متوقع تھی مگر دہلی میونسپل کارپوریشن نے پروگرام سے صرف آٹھ روز قبل اجازت منسوخ کردی۔

مفتی منظور ضیائی نے کہا کہ اس کتاب کے منظر عام پر آنے سے ان لوگوں کے پیٹ میں یقینا درد ہوگا جنہوں نے وقف کی املاک میں خردبرد کی ہوگی چونکہ جو املاک ایک بار وقف کر دی جاتی ہے اس کے بعد اس کو وقف کرنے والے کا بھی اس پر اختیار نہیں رہتا اور یہ اللہ کی امانت ہو جاتی ہے۔

یہ سارا تنازعہ گزشتہ اتوار کو اس وقت شروع ہوا جب تیجسوی یادو نے پٹنہ کے گاندھی میدان میں منعقدہ 'وقف بچاؤ، دستوربچاؤ' ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی حکومت کی طرف سے نافذ وقف قانون پر سخت بیان دیا۔ انہوں نے کہا کہ بہار میں موجودہ حکومت اقتدار سے باہر ہونے کے راستے پر ہے۔

راشٹریہ جنتا دل کے لیڈراوراسمبلی میں اپوزیشن کے لیڈر رتیجسوی یادو نے گاندھی میدان میں  وقف قانون کے خلاف احتجاج سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے پہلے دن سے ہی اس وقف بل کی مخالفت کی ،لیکن کچھ نام نہاد سیکولر پارٹیوں کی مہربانی سے حکومت نے اس بل کو ایوان میں زبردستی منظور کرالیا۔

آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کا کہنا ہے کہ ملک کی موجودہ حکومت کہتی ہے کہ یہ قانون مسلمانوں کے مفاد میں ہے اور غریب مسلمانوں کے مفاد میں ہے، لیکن حقیقت یہ ہے کہ موجودہ حکومت  ملک میں نفرت پیدا کرکے اوقاف کی زمینوں پر قبضہ کرنا چاہتی ہے۔

آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کا کہنا ہے کہ ملک کی موجودہ حکومت کہتی ہے کہ یہ قانون مسلمانوں کے مفاد میں ہے اور غریب مسلمانوں کے مفاد میں ہے،لیکن حقیقت یہ ہے کہ موجودہ حکومت  ملک میں نفرت پیدا کرکے اوقاف کی زمینوں پر قبضہ کرنا چاہتی ہے۔

آج ہورہی اس کانفرنس میں آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کے ذمہ داران کے علاوہ جے پی سی میں شامل اراکین پارلیمنٹ اور کئی اہم اپوزیشن کے سرکردہ شخصیات کے علاوہ جمعیت وجماعت کے قائدین شامل  ہورہے ہیں ۔

ممتا حکومت کے وزیر صدیق اللہ چودھری نے کی، نے وزیر اعظم سے فوری طور پر اس قانون کو منسوخ کرنے کی اپیل کی۔جمعیت نے وقف قانون کے خلاف قانونی جنگ لڑنے کے لیے کراؤڈ فنڈنگ ​​مہم کا بھی اعلان کیا۔

کولکاتا کے عالیہ یونیورسٹی کے طلبا نے جمعہ کے روز نئے وقف قانون کی مخالفت میں ریلی نکالی اوراسے واپس لینے کا مطالبہ کیا۔ طلبا نے کیمپس کے اندر مارچ نکالا اور نعرے لگائے۔

چودھری نے مظاہرین کو تشدد سے دور رہنے کی ہدایت کی۔ وہ گزشتہ کئی دنوں سے وقف ترمیمی ایکٹ کے خلاف احتجاج کی قیادت کر رہے ہیں۔ چودھری نے کہا کہ اس قانون کے خلاف ایک کروڑ سے زیادہ لوگوں کے دستخط جمع کرنے کے بعد وزیر اعظم مودی کو خط بھیجا جائے گا۔