Bharat Express DD Free Dish

Tejaswi Yadav on Waqf Act: وقف قانون کو بہار میں نہیں ہونے دیں گے نافذ،حکومت بنے گی تو کوڑے دان میں پھینک دیں گے وقف بل:تیجسوی یادو

راشٹریہ جنتا دل کے لیڈراوراسمبلی میں اپوزیشن کے لیڈر رتیجسوی یادو نے گاندھی میدان میں  وقف قانون کے خلاف احتجاج سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے پہلے دن سے ہی اس وقف بل کی مخالفت کی ،لیکن کچھ نام نہاد سیکولر پارٹیوں کی مہربانی سے حکومت نے اس بل کو ایوان میں زبردستی منظور کرالیا۔

وقف قانون کے خلاف پٹنہ کے گاندھی میں امارت شرعیہ بہار جھارکھنڈ واڈیسہ کی جانب سے دستور بچاو اوقاف بچاو کانفرنس کا انعقاد کیا گیا ہے جس میں لاکھوں کی تعداد میں لوگ بہار،جھارکھنڈ اور یوپی سے جمع ہوئے ہیں ۔ بیشتر جمعیت وجماعت کے ذمہ داران بھی اسٹیج پر نظرآرہے ہیں ،ہر طرف عوامی ہجوم ہے اور یہ تعداد نہ صرف حکومت کے فیصلے کو مکمل طور پر غلط ثابت کررہی ہے بلکہ ایک بڑی آبادی کی پسند کو نظرانداز کرکے بنایا گیا قانون ثابت کررہی ہے۔

اس کانفرنس میں متعدد سیاسی جماعتوں کے رہنما بھی موجود ہیں ۔کانگریس ،آر جے ڈی ، ایم آئی ایم، سماجوادی پارٹی،ترنمول کانگریس، کمیونسٹ وغیرہ جیسی اپوزیشن کی جماعتوں کے سینئر لیڈران اس احتجاج کا حصہ ہیں۔ گاندھی میدان میں اس احتجاج میں بہار کے سابق ڈپٹی سی ایم تیجسوی یادو بھی موجود تھے۔ انہوں نے بھی اس احتجاج کی حمایت کی ہےاور حکومت سے اس قانون کو واپس لینے کی اپیل کی۔

راشٹریہ جنتا دل کے لیڈراوراسمبلی میں اپوزیشن کے لیڈر رتیجسوی یادو نے گاندھی میدان میں  وقف قانون کے خلاف احتجاج سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے پہلے دن سے ہی اس وقف بل کی مخالفت کی ،لیکن کچھ نام نہاد سیکولر پارٹیوں کی مہربانی سے حکومت نے اس بل کو ایوان میں زبردستی منظور کرالیا۔ لیکن ہم بہار کی عوام کو یہ یقین دہانی کرانا چاہتے ہیں کہ اب بہار سے این ڈی اے جانے والی ہے،اقتدار میں بیٹھے لوگ اب جانے والے ہیں ،اور جب ہماری حکومت بنے گی تو ہم اس قانون کو کوڑے دان میں پھینک دیں گے۔یہ ہمارا وعدہ ہے کہ بہار میں وقف قانون نافذ نہیں ہونے دیں گے۔

بھارت ایکسپریس۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read