Bharat Express DD Free Dish

Tejashwi Yadav on Maulana tag: ہم مندر کے ساتھ مسجد بھی سجائیں گے اور وقف کو بچائیں گے،بی جے پی کے چنٹو،چِرکُٹ اور چھپڑی ترجمان مجھے مولانا کہہ رہے ہیں:تیجسوی یادو

یہ سارا تنازعہ گزشتہ اتوار کو اس وقت شروع ہوا جب تیجسوی یادو نے پٹنہ کے گاندھی میدان میں منعقدہ ‘وقف بچاؤ، دستوربچاؤ’ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی حکومت کی طرف سے نافذ وقف قانون پر سخت بیان دیا۔ انہوں نے کہا کہ بہار میں موجودہ حکومت اقتدار سے باہر ہونے کے راستے پر ہے۔

وقف قانون کو لے کر ان دنوں بہار کی سیاست گرم ہے۔ آر جے ڈی لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلی تیجسوی یادو نے اس معاملے پر مرکزی حکومت اور بی جے پی کو نشانہ بنایا ہے اور واضح طور پر کہا ہے کہ وہ مذہب پر نہیں بلکہ کام کی سیاست میں یقین رکھتے ہیں۔ انہوں نے اسٹیج سے بی جے پی کے ترجمانوں کے الزامات کا بھی جواب دیا۔ انہوں نے کہا، “دہلی میں بی جے پی کے سبھی چِرکُٹ… سنگھی لوگ، دو دن سے ہمیں گالیاں دے رہے ہیں۔ کبھی وہ ہمیں ‘نماز وادی’ کہہ رہے ہیں، کبھی ‘مولانا’۔جو لوگ یہ بول رہے ہیں وہ ٹپور،چھپڑی اور لفوا لوگ ہیں ۔انہیں معلوم ہونا چاہیے کہ مولانا عالم کو کہتے ہیں ، میں یہ واضح کردوں کہ میں لالو کا بیٹا ہوں ،کبھی جھکنے والا  نہیں ہوں ، تیجسوی یادو منگل (01 جولائی، 2025) کو پٹنہ کے باپو آڈیٹوریم میں عبدالقیوم انصاری کے 120ویں یوم پیدائش کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر تیجسوی یادو نے کہا کہ ہم مدعےپر بات کرتے ہیں، وہ مردوں کی بات کرتے ہیں۔ نفرت پھیلانے کی کوشش کرتے ہیں۔

ہم مندر بھی سجائیں گے اور مسجد بھی

تیجسوی یادو نے کہاکہ ہم اپنی پہچان مذہب کے نام پر نہیں بلکہ کام کے نام پر بنائیں گے۔ ہم مندر کے ساتھ ساتھ مسجد کو بھی سجائیں گے، عوام سے ہمارا رشتہ صرف سیاست کا نہیں ہے، جذبات کا ہے۔ جب ہمارے مسائل ایک جیسے ہیں تو ہم کیسے الگ ہوسکتے ہیں؟ اگر ہمیں عوام کی حمایت ملی تو ہم ناگپور یہ قانون سے چل رہی حکومت کو اقتدار سے بے دخل کرنے کا کام کریں گے۔

دراصل، یہ سارا تنازعہ گزشتہ اتوار کو اس وقت شروع ہوا جب تیجسوی یادو نے پٹنہ کے گاندھی میدان میں منعقدہ ‘وقف بچاؤ، دستوربچاؤ’ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی حکومت کی طرف سے نافذ وقف قانون پر سخت بیان دیا۔ انہوں نے کہا کہ بہار میں موجودہ حکومت اقتدار سے باہر ہونے کے راستے پر ہے۔ اگر ریاست میں اپوزیشن جماعتوں کی حکومت بنتی ہے تو وقف قانون کو کوڑے دان میں پھینک دیا جائے گا۔ بی جے پی اس معاملے پر تیجسوی یادو پر حملہ کر رہی ہے۔

بھارت ایکسپریس۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read