سپریم کورٹ
مغربی بنگال کو بڑی راحت دیتے ہوئے سپریم کورٹ نے جمعرات کو ایسے برطرف شدہ اساتذہ کی خدمات میں توسیع کر دی ہے، جنھیں سی بی آئی نے اپنی جانچ میں غیرداغدار پایا ہے۔ چیف جسٹس سنجیو کھنہ اور جسٹس سنجے کمار پر مشتمل بنچ نے ریاستی حکومت کی عرضیوں کا نوٹس لیا کہ مختلف اسکولوں میں پڑھائی بری طرح متاثر ہوئی ہے اور نئی بھرتی میں وقت لگے گا۔
تاہم عدالت عظمیٰ نے ریاستی حکومت کے زیر انتظام اور امداد یافتہ اسکولوں کے گریڈ سی اور گریڈ ڈی ملازمین کی خدمات میں توسیع نہیں کی ہے۔ اس نے ریاستی حکومت کو 31 مئی یا اس سے پہلے بھرتی کا عمل شروع کرنے اور اس سال 31 دسمبر تک اسے مکمل کرنے کی ہدایت دی ہے۔ عدالت نے ریاستی حکومت اور اس کے ڈبلیو بی ایس ایس سی (ویسٹ بنگال اسکول سروس کمیشن) سے کہا کہ وہ 31 مئی کو یا اس سے پہلے بھرتی کے عمل کے آغاز کے بارے میں مطلع کرتے ہوئے تعمیل کا حلف نامہ داخل کریں۔ بنچ نے اس بات پر زور دیا کہ یہ فیصلہ طلباء کے مفادات کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے، کیوں کہ کلاس 9 سے 12 کے 17,000 سے زیادہ اسسٹنٹ اساتذہ کی اچانک برطرفی سے کئی ریاستی سرکاری اور سرکاری امداد یافتہ اسکولوں میں اساتذہ کی شدید کمی ہے۔
واضح رہے کہ 3 اپریل کو سپریم کورٹ نے ایک بڑا فیصلہ دیتے ہوئے ریاست کے زیر انتظام اور امداد یافتہ اسکولوں میں 25,753 اساتذہ اور عملے کی تقرری کو ’’خراب اور داغدار‘‘ قرار دیتے ہوئے کالعدم کر دیا تھا۔ سپریم کورٹ کے اس فیصلے کے بعد بنگال میں سیاسی بھونچال کے ساتھ ساتھ برطرف اساتذہ کا احتجاج بھی سامنے آیا۔ تاہم آج کے اپنے حکم میں سپریم کورٹ نے 22 اپریل 2024 کے کلکتہ ہائی کورٹ کے فیصلے کو برقرار رکھا اور تقرریوں کو کالعدم قرار دیتے ہوئے کہا کہ داغدار امیدواروں کو اپنی تنخواہوں/ادائیگیوں کو واپس کرنا چاہیے۔
بھارت ایکسپریس اردو
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

