نئی دہلی : اتر پردیش کے ضلع غازی آباد میں مراد نگر تھانہ علاقے کے راولی روڈ پر واقع ایک پلاسٹک گودام میں آدھی رات اچانک بھیانک آگ لگ گئی۔ گودام کے اندر بڑی مقدار میں پلاسٹک کا سامان اور فضلہ موجود ہونے کی وجہ سے آگ نے کچھ ہی دیر میں خطرناک شکل اختیار کرلی۔ آگ کے بلند شعلے دور سے ہی دکھائی دینے لگے۔ راحت کی بات یہ رہی کہ اس حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، تاہم آگ کی زد میں آنے سے وہاں کھڑی ایک گاڑی مکمل طور پر جل کر خاکستر ہوگئی۔
کئی فائر اسٹیشنوں سے موقع پر پہنچیں گاڑیاں
محکمہ فائر بریگیڈ کے مطابق آگ لگنے کی اطلاع رات 12 بج کر 33 منٹ پر موصول ہوئی تھی۔ اطلاع ملتے ہی مودی نگر فائر اسٹیشن سے دو فائر ٹینڈر موقع پر روانہ کیے گئے۔ آگ کی شدت کو دیکھتے ہوئے چیف فائر آفیسر کی ہدایت پر ویشالی فائر اسٹیشن سے ایک واٹر باؤزر اور غازی آباد کوتوالی فائر اسٹیشن سے ایک واٹر باؤزر اور ایک فائر ٹینڈر بھی طلب کیا گیا۔اس کے علاوہ آرڈیننس فیکٹری مراد نگر کی فائر بریگیڈ گاڑی نے بھی موقع پر پہنچ کر آگ بجھانے کی کارروائی میں حصہ لیا۔ فائر بریگیڈ کے اہلکاروں نے مسلسل تقریباً 8 گھنٹے کی سخت محنت کے بعد آگ پر مکمل طور پر قابو پایا۔ ساتھ ہی آگ کو آس پاس کے علاقوں میں پھیلنے سے بھی روک لیا گیا اور گودام مالک کا باقی سامان محفوظ بچا لیا گیا۔
🚨 गाजियाबाद के मुरादनगर में भीषण अग्निकांड!
रावली रोड स्थित जीवन अस्पताल के पास प्लास्टिक गोदाम में भीषण आग लग गई। दमकल की कई गाड़ियों ने करीब 8 घंटे की कड़ी मशक्कत के बाद आग पर काबू पाया।
हादसे में कोई जनहानि नहीं हुई, लेकिन एक टाटा छोटा हाथी वाहन जलकर खाक हो गया https://t.co/jlrHyltmtz
— Pankaj tyagi (@Pankajk78010533) November 22, 2026
وسندھرا کی سوسائٹی میں بھی لگی تھی آگ
قابل ذکر ہے کہ اس سے قبل جمعہ کو بھی غازی آباد کے وسندھرا علاقے میں واقع جے کے جی ہائٹس سوسائٹی کی آٹھویں اور نویں منزل پر آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا تھا۔ فلیٹ نمبر 801 اور 901 میں لگی آگ پر قابو پانے کے لیے محکمہ فائر بریگیڈ کی 4 گاڑیوں کے ساتھ ایک ہائیڈرولک پلیٹ فارم بھی موقع پر تعینات کیا گیا تھا۔اس واقعے میں بھی فائر بریگیڈ کی ٹیموں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے آس پاس کے دیگر فلیٹوں کو محفوظ بچا لیا تھا۔ اس حادثے میں بھی کسی طرح کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تھا۔
بھارت ایکسپریس اردو
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

